مبارکباد ایک وڈے بندے کے لئے ایک چھوٹی لڑی

جاسمن

لائبریرین
ایک بہت وڈے بندے کے لئےگو یہ لڑی بہت چھوٹی ہے ،لیکن ہم سب محفلین لفظوں کے ذریعے اِس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
congratulations_card.jpg

19اپریل کو اِس محفل پہ آپ کے آٹھ سال پورے ہو چکے ہیں۔

bf-rose1.gif~c200


congrats_ballon1.gif~c200




پُروقار،
بہت زیادہ پڑھے ہوئےاور ساتھ اُس سے کہیں زیادہ لکھے ہوئے۔۔۔۔جی ہاں۔ کہ ڈگریاں زیادہ سے زیادہ کتنی ہو سکتی ہیں ! لیکن اُن کی پوسٹ کی تعداد 38000 تک پہنچنے والی ہے۔

(یہ کوئی اِتنی بڑی بات نہیں ۔ میرے تو بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ بالکل جناب۔ یہ دیکھیں دائیں ہاتھ سے تربوز کھا رہی ہوں ور بائیں سے :D،:applause:،شکریہ، ہاں جی، آہو، نہیں، مبارک، مبروک، غیر متفق، ارے ، یہ کیا،۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو ایک دن میں اپنی پوسٹ ہزاروں کی تعداد میں پہنچا دوں۔۔۔بس بڑے بندوں کا احترم روک لیتا ہے۔)
جو ہمممم کے استعمال سے اپنی پوسٹوں کی تعداد۔۔۔۔۔ہممم۔:LOL:

کھاتے پیتے۔۔بندے ہیں۔ تارڑکے سفر ناموں میں اُنہیں ہر موڑ پر ایک خاتون مِل جاتی ہیں تو اِنہیں ہر موڑ پر کوئی بصد اصرار کھانا
کھلانےوالا مِل جاتا ہے۔ ورنہ یہ خود کسی نہ کسی" ڈھابے" پر جا کھڑے ہوتے ہیں۔
کھانے سے تین مرتبہ لطف اندوز ہوتے ہیں(کھاتے بھی زیادہ ہیں لیکن لطف اندوز اُس سے بھی زیادہ ہوتے ہیں):D
1۔کھانے سے پہلے کھانے کے بارے میں سوچ سوچ کر،کہ کیا کیا متوقع ہو سکتاہے۔۔۔۔:laughing:
2۔کھانا کھاتے ہوئے۔۔۔
3۔ اگلے کھانے تک اِسی کھانے کی یادیں ساتھ ساتھ۔۔۔:D
کئی زبانیں آتی ہیں(انگریزی میں زبان کو tongueکہتے ہیں):LOL: (اِس طرح تو مُجھے بھی کئی زبانیں آتی ہیں۔ جی ہاں! ایک تو کالی زبان کہ کئی لوگوں کی ہوتی ہے،ایک لال زبان کہ پان کھا کے ہوتی ہے۔ ایک سفید زبان جو کہ خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے۔اور بچوں کو تو اِس سے بھی زیادہ زبانیں آتی ہیں کہ وہ گولے گنڈے،رنگ برنگی آئس کریم کھاتے رہتے ہیں۔)

آپ جیہ کے ساتھ ہی اِس محفلِ رنگ برنگ میں رونق افروز ہوئے۔
آپ سب سے استدعا ہے کہ مبارکباد کے کارڈ کے ساتھ ساتھ اُن کی کسی ایک خوبی کے گُن کے اعتراف کا تحفہ بھی ساتھ لائیں
ورنہ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
آٹھ سال مبارک ہوں قیصرانی بھائی۔۔۔۔
ان آٹھ سالوں پر بھی خاقان مساحت داں کی اگلی قسط آجانی چاہیے۔ اب تو زبانوں اور سفر کا تذکرہ الگ سے بنتا ہے۔ بیچ میں تارڑ صاحب کا تڑکے کا حوالہ بھی موجود ہے۔۔۔ :p
 

سلمان حمید

محفلین
ارے ماشاءاللہ، آپ کو بھی آٹھ سال ہو گئے محفل میں۔ مبروک یا اخی۔
اس کا مطلب آپ تو کافی سینئر رکن ہیں۔ اور میں بہت جونئیر :(
اگر میں نے جانے انجانے میں کوئی نادانی یا بدتمیزی کر دی ہو تو معاف کر دیجئے گا اور آئندہ کے لیے پیشگی معذرت کیونکہ کہ میں بھی عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں عادات کو بدلنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے :(
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت بہت مبارک ہو قیصرانی بھائی اب قیصرانی بھائی کی ایک خوبی بیان کرنا ہے تو مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے جب میں نے محفل فورم کو وزٹ کرنا شروع کیا تھا " ایز اے گیسٹ " (تب اس وقت محفل کا رعب و دبدبہ اس قدر طاری تھا کہ باقاعدہ رکن بننے کا حوصلہ نہ تھا ) تو اس وقت قیصرانی بھائی کا " یوزر نیم " گلابی گلابی رنگ ہوا کرتا تھا بس یہی اک خوبی مجھے تو یاد رہ گئی للوز خیر مذاق برطرف قیصرانی بھائی بہت اچھے انسان ہیں کسی سے اختلاف بھی کرتے ہیں تو جن چیزوں سے انھے اختلاف ہوتا ہے فریق مخالف کے حق میں ان چیزوں کی مضریت کو جانتے ہوئے ہی اختلاف کررہے ہوتے ہیں نہ کہ ذاتیات کہ پہلو سے یعنی خیر اور اخلاص کا پہلو ان کے ہاں نمایاں نظرآتا ہے جو کہ انکی سوچ اور طرز عمل سے اکثر ظاہر ہوتا ہے جبکہ اگر کبھی کبھی بحیثیت بندہ بشراسکے برعکس بھی ہوجائے توخیر ہے کہ یہ انکی مکمل شخصیت کو ہرگز مضر نہیں والسلام
 

سید ذیشان

محفلین
اوہ خوبی بیان کرنا تو بھول ہی گیا۔ تو ایک خوبی ہو تو بیان کروں (آپ کیا سمجھے کہ ان میں خوبی بھی نہیں؟ :p)

بہت فرینڈلی ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتے ہیں لیکن ٹرولز پر ہاتھ ہولا نہیں رکھتے (یہ بھی آج کل کے خلفشار کے زمانے میں خوبی ہی ہے) اور اور اور۔۔۔۔
باقی خوبیاں کسی اور ایونٹ کے لئے بچا رکھتے ہیں۔ :p
 
Top