ایک نیا اُردو یونی کوڈ اسلامی فورم

باذوق

محفلین
ایک نیا اُردو یونی کوڈ اسلامی فورم
اتباعِ قرآن و سنت
( کتاب و سنّت کی خالص تعلیمات پر مبنی فورم )​

راقم الحروف کے زیر انتظام ایک اُردو اسلامی فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
الھُدیٰ گروپ اِس فورم کا اسپانسر ہے ۔
قرآن و سنت کی خالص و شفاف تعلیمات کی ، اردو یونی کوڈ کے ذریعے ، سائبر دنیا میں پیش کشی اِس اسلامی فورم کا اصل و اہم مقصد ہے۔

فورم کے زمرہ جات کی مختصر تفصیل :

القرآن الکریم
قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر ، قرآنی دعائیں اور قرآنی مضامین ۔
الحدیث المبارکہ
علمِ حدیث کا تعارف و تفصیل ، محدثین کی تحقیق کے حوالے سے ضعیف و موضوع احادیث کی نشاندہی۔
سیرتِ اسلامی
رسولِ کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سیرتِ مبارکہ ، صحابہ (رضی اللہ عنہم اجمعین) اور سلف صالحین (رحمہم اللہ) کا تعارف اور ان کی مختصر سوانح۔
امر بالمعروف و نہی عن المنکر
قرآن و سنت کی روشنی میں عقائد و عبادات کی تفصیلات اور بھلائی کی باتوں اور برائی کی نکیر کی اشاعت۔
اسلامی محفل
قارئین کے لیے مختص گوشہ جہاں وہ نثر و نظم میں اسلامی تحریریں ارسال کر سکتے ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
اُردو یونی کوڈ اور پھر اسلامی فورم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقیناً الہدیٰ کا اجراء اردو یونیکوڈ فورمز میں ایک بہت خوبصورت اضافہ ہے۔اللہ تعالٰی اسے قائم و دائم رکھے۔(آمین)
 
Top