ایک نظم ،''انجان''

الف عین

لائبریرین
میں سمجھتا تھا خبر اُس کو ہے
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
پہلے مصرع اور دوسرے مصرع، دونوں میں ’ہے‘ استعمال ہو رہا ہے۔ اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
دوسری غلطی زیادہ اہم ہے، جو واقعاتی غلطی ہے۔ جب لوگوں نے ذکر کیا تو شاعر کے غیاب میں ہی ہوا ہو گا نا، پھر محبوب یہ کیوں پوچھے گا کہ ’تجھ کو کیا ہوا ہے‘۔ یہاں ’اس کو کیا ہوا ہے‘ کا محل ہے۔ لیکن اس سے بات واضح نہیں ہوتی، اس لئے ایک مصرع اور بڑھا کر بات واضح کر دینی چاہئے۔ کوئی قطعہ یا رباعی تو نہیں ہے کہ چار مصرعوں میں ہی بات ختم کی جائے۔
 
جی استاد محترم کوشش کرتا ہوں​
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
 

الف عین

لائبریرین
تم شاید بات سمجھے نہیں۔میں ہی ایک دو مصرعے بڑھا کر اس کو واضح کر دیتا ہوں۔
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
اور پھر مجھ سے ملا وہ آ کر​
کیسا معصوم لگا، جب پوچھا
خیریت ؟ ایسا ہوا کیا تجھ کو؟
یہ حتمی نہیں ہے، تم خود بھی سوچ سکتے ہو۔​
 
اب دیکھیے تو اُستاد محترم
انجان
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
کہ محبت میں گرفتار ہوں میں
وہ بھی موجود تھا اُس محفل میں
پوچھتا ہے کہ ہوا کیا تجھ کو؟
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے، لیکن مجھے اپنا ’خیریت‘ والا مصرع زیادہ بے ساختہ محسوس ہوا تھا۔ لیکن تمہارے انداز بیان سے مناسبت نہیں رکھتا۔
 
انجان
میں سمجھتا تھا خبر ہے اُس کو
ویسے انجان بنا پھرتا ہے
آج جب ذکر کیا لوگوں نے
کہ محبت میں گرفتار ہوں میں
وہ بھی موجود تھا اُس محفل میں
کیسا معصوم لگا، جب پوچھ
خیریت ؟ ایسا ہوا کیا تجھ کو؟
 
Top