ایک نئ فورم

الف عین

لائبریرین
ہمارے دوست شاکر القادری نے ایک نئ فورم بنائ ہے القلم کے نام سے۔ اس کا ربط نئے رکن فیضان کے ایک پیغام سے لگا۔ صفحہ اول دیکھتے ہی تطویل کے استعمال سے لگا کی یہ ہمارے شاکرالقادری کا کارنامہ لگتا ہے، اور ارکان کی فہرست دیکھی تو معلوم ہوا کہ یہ 30 جون سے قائم ہے۔ بس یہ ہے کہ آرگ فری سرور پر فورم میں داخلے یا کسی بھی پیغام کو کلک کرنے پر ایک اور سائٹ بھی کھلتی ہے یا پاپ اپ آتا ہے، اور اکثر پورن قسم کا۔
http://alqalam.orgfree.com
 

دوست

محفلین
شاکر القادری کی خطاطی کے نمونے لوگو پر نظر آرہے ہیں۔
مگر میرے خیال میں انھوں نے فری ہوسٹ کا ٹھیک انتخاب نہیں‌کیا۔
کھلتے ہی پاپ اپ۔ پھر صفحہ اول پر ہر کلک کے ساتھ ایک نیا ویب صفحہ۔ :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
پورن تو نہیں، لیکن سیمی پورن پاپ اپ کھلتے رہے ہیں، میرے پاس سروس پیک 2 ہے۔ اس کے علاوہ ایک دو سپائی وئیر پاپ اپ بھی روکے گئے تھے۔

اچھی کاوش ہے، مگر غلط ویب ہوسٹ کا انتخاب کرکے سب کچھ بہت غلط تائثر چھوڑ رہا ہے
 

hakimkhalid

محفلین
فری فورم ہوسٹنگ کےلیےueuo.com کا سرور بہترین ہے ۔
بیسیوں سرور آزمانے کے بعد یہی سرور اچھا لگا۔
اس سرور پر کسی قسم کا کوئی اشتہار نہیں آتا۔
 
Top