ایک غزل کے تین شعر، تین مختلف سیاسی گروپ کا اظہارِ‌خیال از گرو جی

گرو جی

محفلین
جناب گرامی،
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ۔

میں ایک غزل پیشِ خدمت کرنا چاہوں گا۔ اس کے تین شعر ہیں اور تینوں‌میں ہی تین الگ الگ سیاسی گروپوں‌کا اظہارِ خیال بیاں کیا گیا ہے۔

پہلے میں اصلی غزل کا شعر لکھوں‌ گا پھر اس کی پیروڈی لکھوں‌گا تاکہ آپ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں۔

آدمی آدمی کو کیا دے گا
جو بھی دے گا وہی خدا دے گا

اب وکلاء پرویز مشرف کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔
پرویز اس ملک کو کیا دے گا۔
پھر سے مارشل لاء لگا دے گا۔

میرا قاتل ہی میرا منصف ہے
کیا میرے حق میں فیصلہ دےگا۔

اب مسلم لیگ نون کیا سوچتی ہے عدلیہ کے بارے میں

پی سی او جج ہی میرا منصف ہے
کیا میرے حق میں فیصلہ دے گا۔

ہم سے پوچھو نہ دوستی کا صلہ
دشمنوں کا بھی دل ہلا دے گا۔

اب پی پی پی کیا کہتی ہے دوسری سیاسی تنظیموں کو۔

ہم سے پوچھو نہ شہادت کا صلہ
اک الکیشن تمیں جتوادے گا۔

اگر کسی کو ذہنی یا سیساسی تکلیف ہوئی ہو میری پیروڈی سے تو پیشگی معذرت

شکریہ۔
 
شمشاد

لائبریرین
گروجی کچھ صبر بھی کیا کریں، آپ تو گرم گرم منہ میں ڈال کر منہ جلانا چاہتے ہیں۔
اراکین کو پڑھنے تو دیا کریں۔

بہت اچھا لکھا ہے۔ میرا تو جی چاہ رہا ہے متعلقہ پارٹیوں کو لکھ کر بھیج دوں۔
 
گرو جی

محفلین
گروجی کچھ صبر بھی کیا کریں، آپ تو گرم گرم منہ میں ڈال کر منہ جلانا چاہتے ہیں۔
اراکین کو پڑھنے تو دیا کریں۔

بہت اچھا لکھا ہے۔ میرا تو جی چاہ رہا ہے متعلقہ پارٹیوں کو لکھ کر بھیج دوں۔

اچھا جناب آئندہ خیال رکھوں‌گا۔
مگر ایسا ہوتا ہے کہ اراکین خیال نہیں کرتے اور پھر وہ لٹک جاتا ہے معاملہ
 
جناب گرامی،
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ۔
ہم سے پوچھو نہ شہادت کا صلہ
اک الکیشن تمیں جتوادے گا۔[/color]

اگر کسی کو ذہنی یا سیساسی تکلیف ہوئی ہو میری پیروڈی سے تو پیشگی معذرت

شکریہ۔
باقی ہربات ٹھیک مگر لفظ شہادت کی توہین نہ کریں ویسے بھی پی پی نے اتنی ہی سیٹیں لینی تھیں خیر اظہاررائے کی آزادی ہے آپ کو۔
 
گرو جی

محفلین
باقی ہربات ٹھیک مگر لفظ شہادت کی توہین نہ کریں ویسے بھی پی پی نے اتنی ہی سیٹیں لینی تھیں خیر اظہاررائے کی آزادی ہے آپ کو۔

بس جناب ہماری تو وہ والی مثال ہے کہ
ہم پرورش۔ لوح و قلم کرتے رہیں‌گے
جو دل پہ گزری ہے رقم کرتے رہیں گے
محذرت اگر شعر میں کوئی املا کی غلطی ہے
 
طالوت

محفلین
گرو! کچھ چیزوں پر ہم کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہوتے اسلیے "شکریہ" سے کام چلا لیتے ہیں ۔۔ "شکریہ" بھی ریپلائی ہی سمجھیں۔۔
وسلام
 
Top