ایک غزل آپ کی نذر

ایم اے راجا

محفلین
نگاہوں میں اترا سرابوں کا منظر
قیامت سے پہلے عذابوں کا منظر

نصیبوں میں میرے اداسی کے سائے
ترے گھر میں پھیلا گلابوں کا منظر

وہ دلکش نظارے وہ اجلے سے چشمے
نظر میں ابھی تک ہے خوابوں کا منظر

یہ صحرا کی گرمی یہ راہوں کی سختی
جلاتا ہے مجھ کو خرابوں کا منظر

سفیدی سی سر میں اترنے لگی ہے
نہ آئے گا مڑ کے شبابوں کا منظر

میں غفلت میں سویا رہا عمر ساری
نہ سوچا کبھی وہ حسا بوں کا منظر

کھلا جو نقابِ رخِ یار راجا
نہ دیکھا گیا پھر شرابوں کا منظر
 
گرو جی

محفلین
یہ آپ کی اپنی لکھی ھوئی ھو گی کیوں کہ کافی غلطیاں ھیں اس میں
بھر حال اچھی کوشش
 
مغزل

محفلین
راجہ بھیا ۔۔۔
ماشا اللہ بہت خوب ہے ۔ اسی طرح مشق جاری رکھیئے ۔۔۔
منزل کچھ دور ہی ہے۔۔۔۔۔۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 
الف عین

لائبریرین
باقی اشعار تو درست ہیں راجا۔ لیکن یہ شعر
میں غفلت میں سویا رہا عمر ساری
نہ دیکھا کبھی بھی ثوابوں کا منظر
درست تفہیم نہیں ہوق رہی اس کی۔ کچھ واضح کر کے پھر سے کہو تو سوچا جائے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
باقی اشعار تو درست ہیں راجا۔ لیکن یہ شعر
میں غفلت میں سویا رہا عمر ساری
نہ دیکھا کبھی بھی ثوابوں کا منظر
درست تفہیم نہیں ہوق رہی اس کی۔ کچھ واضح کر کے پھر سے کہو تو سوچا جائے۔
استادِ محترم بہت شکریہ۔
شعر کہ دینے کے بعد احساس ہوا کہ کافیہ کیا ہو گا، شعر سچ پر مبنی تھا اس لیئے یہی قافیہ باندھ دیا، کوئی مناسب قافی ڈھونڈتا ہوں، آپ سے بھی یہی گزارش ہے، میں چاہتا ہوں کہ شعر جو کا توں ہی رہے :)
 
ایم اے راجا

محفلین
باقی اشعار تو درست ہیں راجا۔ لیکن یہ شعر
میں غفلت میں سویا رہا عمر ساری
نہ دیکھا کبھی بھی ثوابوں کا منظر
درست تفہیم نہیں ہوق رہی اس کی۔ کچھ واضح کر کے پھر سے کہو تو سوچا جائے۔
حضور میرے ذہن میں آیا ہیکہ جب بندہ غفلت میں ہوتا ہے تو وہ کچھ نہیں سوچتا سو شعر میں تبدیلی کی ہی ذرا توجہ فرمائیے گا۔

میں غفلت میں سویا رہا عمر ساری
نہ سوچا کبھی وہ حسابوں کا منظر

اسکی تفہیم میرا ذہن کچھ اس طرح کرتا ہے کہ، میں غفلت میں رہا اور کبھی حسابوں کے دن کے منظر کے بارے میں سوچا ہی نہیں، پچھتاوا ہے، اب ذرا دیکھیئے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن راجا ۔ منظر دیکھا جاتا ہے، سوچا نہیں جاتا۔ ہاں، منظر کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے یا تصور کیا جا سکتا ہے۔ اگر چہ حسابوں قافیے میں ایک سقم تو درست ہوا ہے کہ جو کہنا چاہ رہے تھے، اس کا مطلب واضح ہوا ہے لیکن یہ سقم اب بھی برقرار ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ آپ کی اپنی لکھی ھوئی ھو گی کیوں کہ کافی غلطیاں ھیں اس میں
بھر حال اچھی کوشش

جناب گرو جی آپ سے درخواست ہے کہ غلطی کی نشاندہی کر دیا کرے تانکہ ہم جیسے نہیں لکھنے والے کچھ سیکھ سکے اور ہو سکے تو کچھ اصلاح بھی کر دیا کرے شکریہ
 
ایم اے راجا

محفلین
وارث بھائی، مغل بھائی اور خرم بھائی بہت شکریہ۔
خرم بھائی گرو جی کی اصلاح لینے سے ہم باز آئے لگتا ہے جو بحر دن رات کی کوششوں سے سیکھی ہے وہی بھلوا دیں گے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
لیکن راجا ۔ منظر دیکھا جاتا ہے، سوچا نہیں جاتا۔ ہاں، منظر کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے یا تصور کیا جا سکتا ہے۔ اگر چہ حسابوں قافیے میں ایک سقم تو درست ہوا ہے کہ جو کہنا چاہ رہے تھے، اس کا مطلب واضح ہوا ہے لیکن یہ سقم اب بھی برقرار ہے۔
شکریہ استادِ محترم۔
ویسے بطورِ نئی اصطلاح چلا دیں تو کیا خیال ہے سر؟
 
الف عین

لائبریرین
مجبوری ہے ایسی راجا؟؟؟؟ چلا دو چاہو تو۔۔ ایک پہیے کی سائکل بھی لوگ چلا ہی لیتے ہیں نا!!
 
گرو جی

محفلین
جناب گرو جی آپ سے درخواست ہے کہ غلطی کی نشاندہی کر دیا کرے تانکہ ہم جیسے نہیں لکھنے والے کچھ سیکھ سکے اور ہو سکے تو کچھ اصلاح بھی کر دیا کرے شکریہ

جناب میرا کام ہے صرف نشاندہی کرنا تا کہ استاد ُاسے صیح کر سکیں
اب اگر سارا کام ہی میں‌کردوں‌ تو اس سے اچھا اپنی غزلیں لکھنا نہ شروع کر دوں
راجا بھائی تنقید برائے اصلاح ہوتی ہے، مجھے آپ پر تنقید کر کے کوئی اعزاز نہیں مل جانا
 
Top