ایک عدد سافٹوئیر کی ضرورت ہے۔۔۔۔

سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برادرانِ محفل

مجھے بورلینڈ کا ٹربو اسیمبلر ورژن ٥ چاہئے تھا۔۔۔۔کسی دوست کے پاس یہ ورژن یا اس سے کوئی کمتر ہی ہو تو براہِ کرم عنائت کیجئے گا۔۔۔۔۔۔۔ بندہ تاعمر دعاگو رہے گا۔۔۔۔۔

اگر اس کے ساتھ کریک بھی مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

جیسبادی

محفلین
بورلینڈ کے کچھ کلاسیک مثالًا ٹربو C اب بھی بورلینڈ کی سائٹ سے مفت لادے جا سکتے ہیں۔ سائٹ پر دیکھو شاید اسمبلر بھی ہو۔
 
حصول

آپ جب بھی لادنے کا لفظ استعمال کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کمپیوٹر پر نہیں پِیٹھ پر کچھ لاد رہے ہیں۔ اس کے لئے کرلپ والوں کا لفظ حصول بہتر نہیں رہے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی، ذرا یہاں نظر ڈالیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔ ہیکنگ اور کریکنگ سے دلچسپی رکھنے والے حضرات کے لیے یہ مفید لنک ہے۔
 

سیفی

محفلین
نبیل بھیا۔۔۔۔۔آپ کے دیئے گئے لنک سے یاد آیا۔۔۔۔میرے ایک دوست نے تذکرہ کیا تھا کہ کراچی میں اسکا ایک ہمدم ویژول بیسک کی exe فائل کا سورس کوڈ اوپن کر لیتا تھا۔۔۔۔۔

ویسے کمپائلر کے الگوردھم سے واقفیت رکھنے والے حضرات کچھ پائے جاتے ہیں اس چوپال میں۔۔۔؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی، آخر ارادہ کیا ہے آپ کا۔ کہیں ونڈوز کو ڈس اسمبل کرکے دوبارہ تبدیلیوں کے ساتھ کمپائل کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتے آپ۔ کمپائلر تھیوری سے میری دلچسپی اسی حد تک جتنی آپ کی پراسرار علوم سے۔۔یعنی دور سے ہی پسند ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
حصول

شارق مستقیم نے کہا:
آپ جب بھی لادنے کا لفظ استعمال کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کمپیوٹر پر نہیں پِیٹھ پر کچھ لاد رہے ہیں۔ اس کے لئے کرلپ والوں کا لفظ حصول بہتر نہیں رہے گا؟

بھئ کمپوٹر پر لاد رہے ہیں۔ "حصول" تو حق ادا نہیں کرتا۔
نیچے لادنا = download
اوپر لادنا = upload
 

سیفی

محفلین
جیسبادی۔۔۔۔۔۔

بورلینڈ کی سائٹ پر ٹربو اسمبلر تو ہے مگر مفت نہیں ہے۔۔۔اور ہم تو ٹھہرے غریب پاکستانی۔۔۔۔۔خریدنے کی استطاعت ہی نہیں۔۔۔۔میں تو سوچ رہا تھا کہ شاید کسی کے پاس پڑا ہو تو کاسہ میں ڈال دے۔۔۔۔ :wink:
 

جیسبادی

محفلین
اگر میرا حافظہ درست ہے تو ٹربو س (C) کے ساتھ، جو مفت دستیاب ہے، کمانڈ لائن اسمبلر تو شاید ہوتا ہے tasm.exe
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی بھائی میرا بتایا ہوا ربط آپ نے دیکھا نہیں؟ اس میں ٹربو اسمبلر 5 کی ڈاؤنلوڈ موجود ہے تو سہی تین حصوں میں۔ لیجیے میں براہ راست ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کیےدیتا ہوں۔۔

Disk 1
Disk 2
Disk 3
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

بس جی نبیل بھیا ۔۔۔۔۔کیا بتائیں۔۔۔۔۔نکی جی جان تے سو (100) سیاپے۔۔۔

دن کو سرکارِ پاکستان کے کاموں سے چھوٹتے ہیں تو گھر والوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔قائدِ اعظم کا فرمان پورا فٹ آتا ہے۔۔۔

“ کام کام اور بس کام۔۔۔۔۔۔۔جب کام سے تھک جائیں تو پھر کریں کام“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔ورنہ میری سستی نے تو یہ ڈھونڈ ہی نہ سکنا تھا۔۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
سیفی بھائی میرا بتایا ہوا ربط آپ نے دیکھا نہیں؟ اس میں ٹربو اسمبلر 5 کی ڈاؤنلوڈ موجود ہے تو سہی تین حصوں میں۔ لیجیے میں براہ راست ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کیےدیتا ہوں۔۔

Disk 1
Disk 2
Disk 3

اس طرح کے ربط فورم پر ڈالنے کا نقصان ہے کہ گوگل اس کو راہزنی کی سائٹ سے ربط کرنے کا مجرم سمجھ بیٹھے گا۔ ممکن ہے کہ آپ کے نمبر کاٹ لے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، آپ کی بات اگرچہ ٹھیک ہے لیکن میں اب گوگل کی خوشنودی کی خاطر غیر ضروری طور پر محتاط نہیں ہونا چاہتا۔ میں اپنے دوستوں سے محض درخواست کروں گا کہ وہ یہاں روابط پوسٹ کرتے ہوئے اس چیز کا دھیان رکھیں کہ اس کی وجہ سے کہیں یہ سائٹ شٹ ڈاؤن نہ ہوجائے۔ اگر چہ میں اس فورم کو کوئی warez exchange کی جگہ نہیں بنانا چاہتا، لیکن اس کے ساتھ ہی مفید روابط کے پوسٹ کرنے میں کوئی ہرج بھی نہیں سمجھتا۔
 
Top