ایک سوال

AHsadiqi

محفلین
السلام علیکم
برادران میرے ایک دوست نے ایم پی4 خریدا ہے کافی دنوں سے پریشان ہیں کہ ان کے ایم پی 4 میں وائرس فائلز آ جاتی ہیں وہ جس کمپیوٹر کے ساتھ اسے منسلک کرتے ہیں اس میں وائرس منتقل ہو جاتے ہیں ۔
اس کے لیے میں نے کمپیوٹر میں اینٹی وائرس کے ذریعہ ان کا ایم پی 4 سکین کردیا ہے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ کیا ایم پی 4 میں کوئی اینٹی وائرس انسٹال کیا جاسکتاہے کہ جو سرے سے وائرس آنے ہے نہ دے اسی طرح کسی بھی فلیش ڈیوائس یا یو ایس بی ڈیوائس میں ۔
کوئی مدد کرے تو شکریہ
والسلام
 

دوست

محفلین
ایم پی سے مراد پی فور ہے نا؟
ان کی ہارڈ ڈسک اتاریں اور اپنی ہارڈ ڈسک سے لگا کر سکین کردیں( اپنے پاس پہلے اچھا اینٹی وائرس انسٹال کرلیں) پھر ان کے بھی اینٹ وائرس انسٹال کردیں پھر فلیش وغیرہ سے بھی جب وائرس آئے گا تو پتا چل جائے گا اور ختم کردیا جائے گا۔ ورنہ لینکس استعمال کریں۔
وسلام
 

AHsadiqi

محفلین
جی نہیں دوست بھائی یہ ایک ڈیوائس ہے
جس میں ساؤنڈ وغیرہ ریکارڈ کیا جاتا ہے ایم پی 3 کی طرح اس میں ویڈیوفائل اےایم وی کی فارمیٹ میں دیکھی جاتی ہے
اس میں سٹوریج کے لیے اضافی کارڈ بہی انہوں نے لگوایا ہو ا ہے
اس کی بات کر رہا ہوں
 

قیصرانی

لائبریرین
اپنے دوست کو مشورہ دیں کہ براہ کرم اپنے پی سی کو سکین کریں اور اس پر اینٹی وائرس لگائیں۔ سب مسئلہ حل ہو جائے گا
 
جس طرح ایم پی 3 فائل فارمیٹ ہے اسی طرح ایم پی 4 بھی ہے جیسا کہ ایم پی 3 پلیئر دستیاب ہے اسی طرح ایم پی 4 پیلیئر ڈیوائس بھی ہے اور میرے خیال کے مطابق اسی ڈیوائس کی بات ہو رہی ہے ۔ اگر وہ صاحب کسی مخصوص کمپیوٹر سے اپنی ایم پی 4 دیوائس پر کوپی کرتے ہیں تو اس کمپیوٹر کو سکین کریں اس کام کے لیے ناٹرن اینٹی وائرس کارپوریٹو ایڈیشن بہت مناسب ہے اور ماہانہ اپ ڈیٹس بھی دستیاب ہیں اس کو اپنے کمپیوٹر پر لوڈ کر کے سکین کرائیں اور اس کے بعد اس کمپیوٹر پر سے متعلقہ ڈیٹا اس ڈیوائس پر ٹرانسفر کر لیں اگر اس ڈیوائس میں بلو ٹوتھ کی سہولت ہے تو اس کو ہمیشہ آف رکھیں مگر بوقت ضرورت آن کر لیا کریں اور کام کرنے پر آف کر لیں کیونکہ وائرس اس کی مدد سے بہت جلد موو کرتا ہے ۔
www.symantec.com

اگر آپ کی ایم پی 4 ڈیوائس اپلیکیشنز سپورٹ کرتی ہے تو آپ کسی بھی موبائل سافٹ ویئر کا اینٹی وائرس اس پر لوڈ کر سکتے ہیں ۔
 

AHsadiqi

محفلین
بہت سشکریہ فیضان بھائی میں اسی ڈیوائس کی بات کر رہا تھا
میں آپ کی تجاویز ان کی خدمت میں پیش کرتا ہوں آپ سب کا بہت شکریہ
والسلام
 

ساجداقبال

محفلین
صدیقی بھائی! چونکہ ایم پی تھری اور فور پلئیرز قسم کی ڈیوائسس میں صرف مخصوص میڈیا فارمیٹ چلانے کی استطاعت ہوتی ہے اسلئے یہ وائرس آپکے پلئیر کیلیے نقصان دہ نہیں ہونگے کیونکہ وائرس فائل کسی exeکے زریعے پھیلتی ہیں۔ اسلئے اگر آپ نے اپنے پلئیر کو "وائرس ڈاکیا"بننے سے روکنا ہے تو یہ اطمینان کر لیں کہ جس پی سی سے آپ میڈیا فائلیں کاپی کر رہے ہیں وہ وائرس سے پاک ہو۔ ایک احتیاطی تدبیر یہ بھی ہے کہ آپ ایک ایک فائل منتخب کرکے کاپی کریں۔ کنٹرول آل یا پورا فولڈر کاپی کرنے سے وائرس کے ساتھ میں کاپی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
 
ساجد بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن اس ایم پی فور پلیئر میں یا کسی بھی ایسی ڈیوائس میں سافٹ ویئر تو ہوتا ہی ہے جیسا کہ آپ نوکیا کا یا کوئی بھی اپ ماڈل یا لو ماڈل موبائل لے کر دیکھیں اس کے اندر موجود سافٹ ویئر ہی اس کے استعمال کو ممکمن ہے ۔ جیسا کہ آپ نے سن رکھا ہو گا کہ موبائل میں اینٹی وائرس لوڈ ہو جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس موبائل کا سافٹ ویئر ایپلیکیشنز انسٹالیشن کو سپورٹ کرتا ہے جیسا ہماری ونڈوز وغیرہ کرتی ہیں ۔ تو جہاں سافٹ ویئر ہو گا ویہا پر وائرس تو آئے گا اور وائرس اس ڈیوائس کو بھلے کوئی نقصان نہ دے مگر اس کے سافٹ ویئر کی پروسیسنگ سپیڈ کم کر دے گا اور گانے وغیرہ برائز کرنے میں ٹآئم لے گا درست طریقے سے شٹ ڈائون نہیں ہو گا نتیجہ اس کا سافٹ ویئر کریٹ ہو جائے گا اور ری لوڈ کروانا پڑے گا ۔
 
Top