ایک سفر انسانی جسم کے آر پار

خرد اعوان

محفلین
کارپس میوزیم
اوگسٹگیسٹ ، نیدرلینڈ​

ایک سفر انسانی جسم کے آر پار

کارپس ایک امیوزمنٹ پارک کم ہیلتھ ایجوکیشن میوزیم ہے ۔ جو کہ ایک انسانی جسم نما (بیٹھے ہوئے) عمارت میں ہے ۔یہ ١١٥ فٹ اونچی ہے ۔کارپس کی غیر ہموار عمارت کو دیکھ کر اس کے اندر کا قطعی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے ۔اس کے اندر کی تمام دیواروں کو فائبر گلاس سے بنایا گیا ہے تاکہ اس عظیم جثہ کے اندر جانے والے لوگ اس سنسنی خیز ماحول کو محسوس کر سکیں ۔

یہ منصوبہ ایک بزنس مین ہینری ریمرز کا تھا جس نے اکتیس ملین ڈالر کے ذاتی فنڈ سے اس منصوبہ کو ڈچ ہیلتھ منسٹری سے حاصل کر لیا ۔اس میوزیم کی داخلہ فیس پچیس ڈالر اور پچاس سینٹس بڑون کے لیے اور اکیس ڈالر چودہ برس کی عمر تک کے بچوں کے لیے ہے ۔ آٹھ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع ہے ۔

ریمرز کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ جب لوگ انسانی جسم کے انوکھے میکینزم(ساتوں انسانی جسمانی نظام ) کا مطالعہ کارپس کے ذریعے کرینگے تو ممکن ہے کہ وہ اپنے جسم کو مزید بہتر انداز میں برتیں ۔

انگریزی میں مکمل معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں ۔


http://www.cbsnews.com/stories/2008/03/24/travel/main3963874.shtml?source=RSSattr=Health_3963874
 
Top