ایک دنگ کر دینے والی ویڈیو

میں نے تو آج ہی یہ ویڈیو دیکھی اور دنگ رہ گیا۔ شاید آپ میں سے بہت سے دیکھ چکے ہوں۔
دنگ رہنے کی بہت سی وجوہات تھیں
زندہ رہنے کی جستجو،
ہمت،
کوشش،
محبت،
اور اس ویڈیو کو اس طرح پکچرائز کرنے کا سہرا

 
سمجھ نہیں آ رہا کہ دنگ کرنے والی ویڈیو دیکھوں یا متاثر کرنے والی
کنفیوز کیوں ہوتے ہیں دونوں دیکھیں۔
آپ کا طنز میں سمجھ چکا ہوں۔ میرا کم ایکسپوژر سمجھ لیں کہ مجھے اس ویڈیو میں سموئی اسٹوری اور ڈائریکشن اور کیمرہ ورک نے حیران یا دنگ کر دیا۔
اور دوسری ویڈیو متاثر کن اس لیے کہ اس کا پیغام مجھے بہت جاندار لگا اور مجھے اس نے بہت متاثر کیا۔
 

سید زبیر

محفلین
امجد میانداد بہت عمدہ ۔۔۔ دیکھیں شیر کتنی تگ و دو کے بعد ریچھ کے بچے کے پاس پہنچ گیا یا قسمت نے کتنے داؤ پیچ کے بعد آخر شیر کا رزق پہنچا ہی دیا مگر ۔۔۔۔ کیا ہوا ریچھ کی ماں (غالبا!) کی فریاد پر اس ظام درندہ کا دل پسیج گیا اور وہ اپنا شکار چھوڑ کر چلا گیا ۔ سبکتگین اور ہرن کے بچے کا واقعہ یاد دلادیا ۔ بے شک ماں عظیم ہے اور میرے رب کو ستر ہزار ماؤں سے زیادہ اپنی مخلوق سے محبت ہے ۔ میرا رب نہ کبھی غافل ہوتا ہے اور نہ اسے کبھی اونگھ آتی ہے ۔
 
Top