ایک حالیہ غزل۔جس جا کروں نظر ترےجلوے ہی پاؤں میں

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم
ایک حالیہ غزل ۔ محفلین کی خدمت میں
عزیز م فاتح بھائی کی نذ رخصوصاََ ۔ آپ نے نشاندہی کی کہ محفل میں کلام پیش کرنے میں سستی کرتا ہوں۔ سو پیش ہے۔
غزل
---------------------------
جس جا کروں نظر ترےجلوے ہی پاؤں میں
پھر کس طرح سے غیب پہ ایمان لاؤں میں
-------------
کچھ اس اداسےراز سے پردہ اٹھاؤں میں
شمشیر تم اٹھاؤ ، سپر کو گراؤں میں
-------------
رضواں جو باب خلدپہ کچھ پوچھ لےاگر
صل علی کا معجزہ تم کو دکھاؤں میں
------------
کیا پوچھتے ہو جانےدو،عادت ہے یہ مری
اب اشک بے سبب کا سبب کیا بتاؤں میں
------------
لبریز ایک عمر سے ہے جام صبر دل
کب تک اک آرزوکوتھپک کرسلاؤں میں
------------
ناگاہ نا م میرا تمھارے لبوں پہ آئے
افواہ بن کےشہرمیں اورپھیل جاؤں میں
------------
کس نےکہاتھا؟ "ٹھیک ہے منظورہے ہمیں"
اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟
------------
سید عاطف علی۔فروری 2017
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
واہ واہ عاطف بھائی، کیا ہی خوبصورت اشعار ہیں۔ اور آپ کی محبت ہے کہ ہماری خواہش کا بھرم رکھا۔ ممنون ہوں۔
 
بہت خوب عاطف بھائی. بہت عمدہ.
خوشی ہوئی کہ آپ نے بھی جمود توڑا. :)
السلام علیکم
ایک حالیہ غزل ۔ محفلین کی خدمت میں
عزیز م فاتح بھائی کی نذ رخصوصاََ ۔ آپ نے نشاندہی کی کہ محفل میں کلام پیش کرنے میں سستی کرتا ہوں۔ سو پیش ہے۔
غزل
---------------------------
جس جا کروں نظر ترےجلوے ہی پاؤں میں
پھر کس طرح سے غیب پہ ایمان لاؤں میں
-------------
کچھ اس اداسےراز سے پردہ اٹھاؤں میں
شمشیر تم اٹھاؤ ، سپر کو گراؤں میں
-------------
رضواں جو باب خلدپہ کچھ پوچھ لےاگر
صل علی کا معجزہ تم کو دکھاؤں میں
------------
کیا پوچھتے ہو جانےدو،عادت ہے یہ مری
اب اشک بے سبب کا سبب کیا بتاؤں میں
------------
لبریز ایک عمر سے ہے جام صبر دل
کب تک اک آرزوکوتھپک کرسلاؤں میں
------------
ناگاہ نا م میرا تمھارے لبوں پہ آئے
افواہ بن کےشہرمیں اورپھیل جاؤں میں
------------
کس نےکہاتھا؟ "ٹھیک ہے منظورہے ہمیں"
اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟
------------
سید عاطف علی۔فروری 2017
 
کمال است۔۔۔
کیا پوچھتے ہو جانےدو،عادت ہے یہ مری
اب اشک بے سبب کا سبب کیا بتاؤں میں

لبریز ایک عمر سے ہے جام صبر دل
کب تک اک آرزوکوتھپک کرسلاؤں میں
کیا بات ہے بہت خوب
واہ سیدی کیا کہنے آپ کے خوش رہیں۔۔۔
 

عاطف ملک

محفلین
لبریز ایک عمر سے ہے جام صبر دل
کب تک اک آرزوکوتھپک کرسلاؤں میں
واہ!
ناگاہ نا م میرا تمھارے لبوں پہ آئے
افواہ بن کےشہرمیں اورپھیل جاؤں میں
بہت خوب
کس نےکہاتھا؟ "ٹھیک ہے منظورہے ہمیں"
اوراق زندگی کے پلٹ کر دکھاؤں میں؟
لاجواب۔۔۔۔یوں تو ہر شعرکی تعریف کے لیے ایک غزل بنتی ہے لیکن صرف داد اور بہت ساری دعائیں ہی دے سکتے ہیں آپ کو سیدی!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
 

ربیع م

محفلین
سچ تو یہ ہے کہ ہمیں مشاعروں میں نشست و برخاست کے آداب تک نہیں آتے داد کیا دیں!!!

چھوٹا منہ بڑی بات

لیکن کہے بغیر رہ نہیں سکتا : بہت خوب سیدی!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ!
بہت خوب
لاجواب۔۔۔۔یوں تو ہر شعرکی تعریف کے لیے ایک غزل بنتی ہے لیکن صرف داد اور بہت ساری دعائیں ہی دے سکتے ہیں آپ کو سیدی!
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
ممنون ہوں آپ کی فیاضی طبع پر ۔ عاطف صاحب ۔ شاد رہیں ۔ آداب و تشکر۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سچ تو یہ ہے کہ ہمیں مشاعروں میں نشست و برخاست کے آداب تک نہیں آتے داد کیا دیں!!!
چھوٹا منہ بڑی بات
لیکن کہے بغیر رہ نہیں سکتا : بہت خوب سیدی!
بدر الفاتح بھائی آپ جیسے اہل علم اشخاص کی داد میرا سرمایہ ہے ۔ صدہا آداب۔
 
Top