ایک تحریر احمد فراز کے بارے میں

احمد فراز شاعری میں نام پیدا کرنے والی ایک مشہور و معروف شخصیت۔احمد فرراز کا اصل نام سید احمد شاہ ہے لیکن آج وہ اپنے تخلص ”فراز“ سے مشہور ہیں۔احمد فراز جنوری 14 سال 1931 کو صوبہ سرحد ( پختون خوا ) کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔احمد فراز کے والد کا نام برق کوہاٹی ہے۔احمد فراز کے والد بھی مشہور شاعر تھے۔انہوں نے فارسی اور ایم اے پشاور یونیورسٹی سے کیا۔اس کے بعد اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔اور ریڈیو پاکستان میں اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے مقرر ہوئے۔اس کے بعدنیشنل سینٹر میں ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔اسلام آباد میں موجود نیشنل بک فاؤنڈیشن کے چیئر مین بھی رہے۔نیشنل بک فاؤنڈیشن سے انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا ، جس کی وجہ احمد فراز کے مطابق ٹی وی چینل کو انٹرویو دینا تھا۔
مختلف ممالک کے دورے بھی کیئے اور شاعری کے ایوارڈ بھی جیتے۔احمد فراز کی شاعری کے مختلف مشہور زبانوں میں ترجمے بھی ہوئے جن میں فرنگی، پنجابی ،روسی ، فرانسی اور جرمن سر فہرست ہیں۔ان کو سب سے زیادہ شہرت ضیاء الحق کے مار شل لاء کے خلاف شاعری کر نے پر ملی۔احمد فراز صاحب نے خود ساختہ جلا وطنی بھی کاٹی۔انہوں نے سال 2000 میں ”ہلال امتیاز“ کا ایوارڈ بھی جیتا۔جو انہوں نے جنرل مشرف کے دور میں واپس لوٹا دیا۔
احمد فراز نے اس جہاں فانی کو 25 اگست 2008 میں چھوڑدیا ۔اور ادب کی دنیا سے ایک مشہور شخصیت ادب کو چھوڑ کر چلی گئی۔
مشہور ایوارڈز :-
  • ہلال امتیاز
  • آدم جی ادبی ایوارڈ
  • اباسین ایوارڈ
  • بھارت سے ملنے والا ”گورکھ پوری ایوارڈ“ مشہور ایوارڈز میں شامل ہیں۔
مشہور کلام :-
  • آئینوں کے شہر میں نابینا
  • سخن آراستہ
  • تنہا تنہا
  • جان جاناں
  • نایافت
  • اے عشق جنون ان کے مشہور و معروف کلام ہیں۔
سورس :- محمد بلال خان کا بلاگ
 

الف عین

لائبریرین
جناب یہ تو آپ کے بلاگ کی تحریر ہے، اس کو کالم کی بجائے اسی فورم میں پوسٹ کرنا تھا جہاں بلاگ تحریر کا لنک دیا جاتا ہے۔
 
جناب یہ تو آپ کے بلاگ کی تحریر ہے، اس کو کالم کی بجائے اسی فورم میں پوسٹ کرنا تھا جہاں بلاگ تحریر کا لنک دیا جاتا ہے۔
مجھے خاص معلوم تو نہیں محفل کے کس زمرے میں کیا نہیں پوسٹ کرنا۔لیکن آئندہ میں ضرور خیال رکھوں گا اور رہنمائی کے لیئے شکریہ۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ بلال معلومات بہم کرنے کے لیے ۔ بابا جانی کا کہنا بالکل درست ہے ۔۔ سلامت رہیں ۔۔
 
Top