ایک بس تو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا - فرحت شہزاد

NAZRANA

محفلین
عزیزانِ محترم،
آداب و تسلیمات،
جنابِ فرحت شہزاد کا کلام آپ دوستوں
کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔
امید ہے پسند فرمائینگے ۔

ایک بس تو ہی نہیں مجھ سے خفا ہو بیٹھا
میں نے جو سنگ تراشا وہ خدا ہو بیٹھا
اٹھ کے منزل ہی اگر آئے تو شاید کچھ ہو
شوقِ منزل تو مرا آبلہ پا ہو بیٹھا
شکریہ اے مرے قاتل، اے مسیحا میرے
زہر جو تونے دیا تھا وہ دوا ہو بیٹھا
کلامِ فرحت شہزاد
 
Top