ایک بات، تین سبق

کاظمی بابا

محفلین
وہ ٹرین کی سیٹ پر لیٹا ہوا تھا ۔ ۔ ۔
ایک مسافر نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ غصے سے بولا، "تمہیں پتہ نہیں ؟ "
وہ مسافر شرافت سے کھسک لیا کہ کہیں جھگڑا نہ ہو جائے ۔ ۔ ۔
متعدد مسافروں کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔

پھر ایک ایسا مسافر آیا جس نے اسے اٹھانے کی کوشش کی، مگر اس کا وہی جواب تھا کہ ، "تمہیں پتہ نہیں ؟ "
مسافر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ، " کیا پتہ نہیں ؟ "
لیٹا ہوا آدمی لجاجت سے بولا، " یہ کہ بھائی جان میں بیمار ہوں " ۔ ۔ ۔

سبق1: بد معاش اس وقت تک بد معاش ہے جب تک باقی لوگ شرافت کی چادر میں چھُپے رہنے میں عافیت جانتے رہیں۔

سبق 2: چالاک لوگ اس وقت تک حکمران ہیں جب تک عوام ان کی چالاکیوں کو سمجھ نہ جائیں۔

سبق 3: دنیا میں وہ قومیں طاقتور سمجھی جاتی ہیں جن کی کمزوریوں کا باقی اقوام کو علم نہ ہو پائے۔
 
Top