ایک اہم استفسار

تمام بھائیوں کو السلام علیکم :
ایم ایس ورڈ 2010 میں جب میں ایک لائن کا فونٹ تبدیل کرتا ہوں تو سارا فونٹ تبدیل ہوجاتا ہے ایسا کیوں ؟ اور حل کیاہے ؟
 
الف عین

لائبریرین
لیکن اس کا تعلق محفل سے کیا ہے؟
یہ بتائیں کہ فانٹ کس طرح تبدیل کرتے ہیں۔ کیا سٹائل شیٹ میں؟ تو ظاہر ہے کہ پوری نارمل سٹائل کا فانٹ تبدیل ہو جائے گا۔ اور اگر لوکل فارمیٹنگ کر رہے ہیں، جو ورڈ جیسے سافٹ وئر میں سفارش نہیں کی جا سکتی، یعنی کنٹرول ڈی سے آنے والے فانٹ ڈائلاگ بااکس میں، تو ایسا ہونا تو نہیں چاہئے۔ لیکن بہتر ہے کہ سٹائل استعمال کریں، لوکل فارمیٹنگ جب بہت زیادہ ہوتی ہے تو ورڈ بہت کبفیوز ہو جاتا ہے، اور ڈاکیومینٹ کرپٹ بھی ہو سکتا ہے÷
 
بہت شکریہ ، الف عین صاحب : عرض یہ ہے کہ محفل فورم ٹیوٹوریل سے میں سمجھا تھا کہ یہاں سیکھنے سکھانے کا مشغلہ ہوتاہے ، تو اپنا ایک سوال شامل کیا ،
باقی مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک لائن یا کچھ حروف کو سلکٹ کرلیتا ہوں اور اس کا فونٹ چینج کرنے لگتا ہوں تو یہ مسئلہ پیش آتا ہے ،
لیکن پھر جب کنٹرول زیڈ کا بٹن دباتا ہوں تو کچھ ٹائم لے کر صرف وہی لائن سلکٹ شدہ بدل جاتا ہے اور باقی اپنی اصلی حالت میں آجاتا ہے ۔
 
Top