ایک اور گمشدہ رکن کی واپسی

کسی نے دیکھا یا نہیں مگر ایک اور عرصہ سے لاپتہ رکن امید کی واپسی ہوگئی ہے اور چپکے سے ایک اداس نظم بھی پوسٹ کردی ہے۔ میں شمشاد کے اعلانِ‌ گمشدگی کے بعد یہ اعلان بمع انعام کے لکھنے والا ہی تھا کہ گمشدہ لوگ خود ہی واپس آگئے ۔ اب آکر پہلے تو صفائی دیں کہ اب تک کہاں تھے اور کیوں نہیں آئیں محفل پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے تو آتے ہی سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

بھئی ابھی تو آئی ہیں، ذرا سانس لینے دیں، پانی وانی پینے دیں، نہا دھو کے فریش ہونے دیں پھر امید رکھیں کہ آپ کو لمبی غیر حاضری کی وجہ بھی بتائیں گی۔ ویسے امید سے آپ کیا امید رکھتے ہیں؟
 
امید سے بڑی امیدیں ہیں مگر دیکھیں کتنی امیدیں برآور اور کتنی امید سے نا امیدی میں ڈھلتی ہیں ، یہ امید تو امید ہی آ کر پوری کریں گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کسی نے دیکھا یا نہیں مگر ایک اور عرصہ سے لاپتہ رکن امید کی واپسی ہوگئی ہے اور چپکے سے ایک اداس نظم بھی پوسٹ کردی ہے۔ میں شمشاد کے اعلانِ‌ گمشدگی کے بعد یہ اعلان بمع انعام کے لکھنے والا ہی تھا کہ گمشدہ لوگ خود ہی واپس آگئے ۔ اب آکر پہلے تو صفائی دیں کہ اب تک کہاں تھے اور کیوں نہیں آئیں محفل پر۔
امید صاحبہ کی بات کر رہے ہیں ناں‌ محب؟
قیصرانی
 
یہ شائد میرا ہی ذکر خیر ہے-ویسے اگر کوئی بنا اعلان کے ہی واپس آجائے تو انعام تو - - -

اور گمشدگی وجہ اپنے شہر سے دوری اور کسی بہت خوبصورت سے شہر میں قیام تھا- جس نے فورم سے بھی دورکر دیا تھا-
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ امید صاحبہ۔ ابھی تو آپ ماشاء اللہ کافی باقاعدگی سے آرہی ہیں اپنی اس محفل پر
قیصرانی
 

رضوان

محفلین
امید کی واپسی کا شاہد میں بھی ہوں مگر پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی یعنی بجلی جاتی رہی۔
خوش آمدید امید اور محبت محفل کو نوازتی رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذکرِ خیر تو خیر سے آپ ہی کا ہے لیکن وہ کون سا شہر ہے جس نے اس خوبصورت محفل سے دور کر دیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں میں‌ انعا‌م‌‌‌ دے دوں گا، علی پور کا ایلی کے مزید 30 صفحے۔

کہیے کیا خیال ہے؟
 

F@rzana

محفلین
خوش آمدید امید۔ ۔ ۔ نام پیارا ہے۔ ۔ ۔ خوش آئند ہے :lol:

ہم جب آئے تو آپ جا چکی تھیں، اس لئے نئی نویلی لگ رہی ہیں :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
نہ ان کے آنے میں نہ ان کے جانے میں بلکہ آپ کے آنے میں :wink: کہ کبھی کبھار تو آتی ہیں آپ۔
 
Top