ایک اور بابائے قوم

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے تو پیپلز پارٹی بھٹو کو قائداعظم کے نعم البدل کے طور پر قائد عوام قرار دیتی رہی ہے، اب پاکستانیوں کے لیے خوش خبری ہے کہ انہیں ایک اور بابائے قوم میسر آ گیا ہے۔ خود ہی پڑھ لیں۔۔
 
یہ جس قوم کو جنم دے چکا ہے اسی کا بابائے قوم ہے لہذا انکا کہنا بھی درست ہے ۔ اس میں کچھ غلط نہیں ۔ جب سبز چشمہ لگا کر دیکھیں گے تو سب سبز ہی نظر آئے گا نا بالکل ویسے ہی جب خود کو مہاجر سمجھ کر خصوصی سلوک کی توقع کریں گے تو پھر ہرجگہ امتیازی سلوک نظر آئے گا ۔
 

arifkarim

معطل
بھائی جان الطاف حسین کی اگر آپ ایک بار تقریر سن لیں تو شائد ہی دوبارہ سننے کی زحمت کریں گے
 

باسم

محفلین
حامد میر ایک حالیہ بیان میں جو اسلام آباد پریس کلب کے باہر دیا بتاتے ہیں
پرویز مشرف نے الطاف کے بارے میں جذباتی انداز میں کہا کہ 'آپ اس بارے میں لا علم ہیں ان کے جرائم کی تاریخ اتنی گھناؤنی ہے کہ میرا بس چلے تو میں اپنے ہاتھ سے اس کے سر میں گولی ماروں۔:punga:
نیوز اردو
 
اس میں تو صرف بابائے قوم کہا گیا ہے، گذشتہ مہینوں بینرز لگے تھے، ان میں تو اسے رہبر دین و ملت کا خطاب دیا گیا تھا۔ :lll:
 

زینب

محفلین
وہ لوگ کہیں تو کہیں اپ سب لوگ کیوں بابائے قوم بابائے قوم کہے جا رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بابائے قوم تو ایک ہی ہیں وہ ہیں قائد اعظم محمد علی جناح۔باقی سب کے فٹے منہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
لیکن سوال یہ ہے کہ پھر بھی یہ جماعت اتنے ووٹ کیسے لے آتی ہے؟ پھر بھی کیوں‌کراچی کے لوگ اس جماعت کے سپورٹر ہیں؟ میں‌یہ تو ماننے کو تیار ہوں کہ ایک لاکھ میں‌سے بیس ہزار ووٹ بوگس ہوگا لیکن باقی کا اسی ہزار ووٹر انہیں‌کیوں‌ووٹ دیتا ہے؟
 

زینب

محفلین
میں نے خود زاتی طور پے کراچی کے جس بندے سے بھی پوچھا اس نے ہی لعن طعن کی ایم کیو ایم کو پتہ نہیں ووٹ فرشتے ڈالتے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
پہلے تو پیپلز پارٹی بھٹو کو قائداعظم کے نعم البدل کے طور پر قائد عوام قرار دیتی رہی ہے، اب پاکستانیوں کے لیے خوش خبری ہے کہ انہیں ایک اور بابائے قوم میسر آ گیا ہے۔ خود ہی پڑھ لیں۔۔

نبیل صاحب! میں سمجھتا ہوں‌کہ آپ کافی عقلمند آدمی ہیں اور میں بھی الطاف حسین کے بارے میں‌کسی بھی خوش فہمی میں‌ مبتلا نہیں‌ہوں - لیکن براہِ مہربانی کوئی بھی اس قسم کی خبر پوسٹ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ وہ مصدقہ ہے بھی یا نہیں - یہ ربط جو آپ نے مہیّا کیا ہے، یہ تو کسی بلاگ یا فورم کا ربط ہے - اگر آپ کسی اخبار کی سائٹ یا کسی خبر رساں ایجنسی کی سائٹ پر کوئی خبر دیکھیں تو اس کا ربط دیں - یہ تو کوئی مصدقہ بات نہیں‌لگتی مجھے - یہ تو شائد کسی ایک فرد کی رائے ہے اور فرد کی رائے تو کچھ بھی ہو سکتی ہے- اگر ہم بھی ایسی چیزوں کا خیال نہیں رکھیں گے تو بہت سی غلط فہمیاں ‌اور افواہیں پھیلانے کے موجب بنیں گے - اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو معاف کیجئے گا - لیکن جو سچ اور صحیح سمجھتا ہوں‌وہ ضرور کہوں گا چاہے مجھے اپنے دشمن کی حمائت میں بھی بولنا پڑے -
 
Top