ایک اور اپگریڈ - وی بلیٹن ورژن 3.7.1 پر اپگریڈ کی تیاری!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ دوست بھی اپگریڈ کا نام سن سن کر تنگ آ گئے ہوں گے۔ :) لیکن فکر نہ کریں، یہ صرف ایک maintenance ریلیز پر اپگریڈ ہے اور اس میں میجر اپگریڈ جتنا وقت نہیں لگے گا۔ میں اب سے تھوڑی دیر بعد ہی فورم کو کچھ دیر کے لیے آف لائن لے جاؤں گا اور اپگریڈ کرنے کے بعد آن لائن لے آؤں گا۔ امید کرتا ہوں کہ اس کام میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ورژن 3.7.1 پر اپگریڈ مکمل ہو گئی ہے۔ اس کے بارے میں بعد میں تفصیل عرض کروں گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست، اب اردو کوما بھی tag separator کے طور پر کام دے رہا ہے۔ میں نے ایک اسی فیچر کی خاطر یہ اپگریڈ‌ کی تھی۔ :grin:
 

ابوشامل

محفلین
بہت مبارک ہو اپ گریڈ کی لیکن برادر "شکریہ" کا نظام کام نہیں کر رہا، کہیں یہ بھی اپ گریڈ کا "نتیجہ" تو نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ابو شامل کا ہی شکریہ ادا کر کے دیکھا اور ناکام رہا۔ حالاں کہ اب شکرئے کا بٹن غائب ہو گیا ہےئ یعنی سسٹم نے قبول تو کر لیا ہے مگر ڈسپلے نہیں ہو رہا۔ اعداد و شمار میں شامل ہو گیا ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی اگر کوئی پیغام پوسٹ کر کے اس کو مدون کرنا چاہیں تو فونٹ کا حجم بڑا چھوٹا کرنے کا آپشن نہیں ہے۔
اس کے متعلق کچھ بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پیغامات کی فوری تدوین میں فی الحال تمام فارمیٹنگ کی آپشنز دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے لیے آپ ایڈوانسڈ پر کلک کرکے مکمل کنٹرولز والے صفحے پر جا سکتے ہیں۔
 
Top