ایک الجھن بسلسلہ "کیی"

راقم

محفلین
السّلام علیکم۔
میں لفظ "کیی" اور "کی" کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوں۔
براہِ کرم درست لفظ بتا دیجیے۔
"کیی" کا لفظ "i" کو دو بار دبانے سے لکھا جاتا ہے جب کہ "کی" لکھنے کے لیے صرف ایک بار۔
یوزر کنٹرول پینل اور دوسرے مقامات پر یہ "کیی" ہی لکھا گیا ہے۔
کیا یہی لفظ درست ہے؟ اگر درست نہیں تو اسے "کی" سے تبدیل کر دیجیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
نشاندہی کا شکریہ۔
میری گزارش ہے کہ اس طرح کی تمام غلطیوں کے بارے میں ایک ہی جگہ پوسٹ‌ کر دیں تاکہ انہیں بعد میں اکٹھا ٹھیک کیا جا سکے۔
 
راقم

محفلین
میں تو اپنی اصلاح کی فکر ہے۔

السلام علیکم،
نشاندہی کا شکریہ۔
میری گزارش ہے کہ اس طرح کی تمام غلطیوں کے بارے میں ایک ہی جگہ پوسٹ‌ کر دیں تاکہ انہیں بعد میں اکٹھا ٹھیک کیا جا سکے۔

محترم نبیل صاحب، السّلام علیکم۔
مجھے اردو محفل میں آئے ابھی چوتھا دن ہے۔ میں اردو کا ماہر نہیں کہ درستی کرسکوں۔
کبھی اگر کسی ایسے لفظ پر نظر پڑ جاتی ہے جو میں خود استعمال نہیں کرتا تو اپنی اصلاح کے لیے حاضر ہو جاتا ہوں۔ بہت سے ساتھیوں کے دھاگوں یا جوابات میں ٹائپ کی بے شمار غلطیاں ہوتی ہیں لیکن میں نے کبھی ان کی طرف توجہ نہیں دی۔
لفظ "کیی" کی طرح تھوڑی دیر پہلے ایک اور لفظ
"منتقلیی" نظروں سے گزرا۔
دھاگا بھیجنے کے بعد لفظ "جنوریی" پر نظر پڑ گئی تو سوچا یہ بھی اسی میں لکھ دوں۔
میں جن الفاظ کو محفل میں لکھا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے آپ پر شک ہونے لگتا ہے،اسی لیے پوچھنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں اپنی اصلاح کر سکوں۔ورنہ میں اساتذہ کی موجودگی میں بھلا ایسی جرأت کیسے کر سکتا ہوں؟
امید ہے آپ میرا موقف/نکتۂ نظر سمجھ گئے ہوں گے۔
آپ لوگ جس طرح اردو کی خدمت کر رہے ہیں، مجھے اس پر فخر ہے۔
والسّلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
راقم صاحب، منکسرالمزاجی اچھی بات ہے لیکن آپ املا کی غلطیوں کی نشاندہی بلاجھجک کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی غلطیوں کو ایک بار میں ٹھیک کرنا آسان رہتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
بھائی اس غلطی کی طرف میں کئی بار اشارہ کر چکا ہوں، یہ غلطی نہیں ہے، در اصل اردو کی جگہ عربی کی دو نقطوں والی ی کے استعمال کی وجہ سے ہے، اردو میں کیونکہ دو بار ی لکھنے سے نقطے پیدا ہوتے ہیں، اس لئے غلط فہمی ہوتی ہے کہ دو بار لکھی گئی ہے، ہر ی میں عربی کی ی استعمال ہوئی ہے۔ یہ وی بلیٹن کے ترجمے میں در اصل شاکر القادری صاحب کی غلطی ہے۔
 
راقم

محفلین
استادِ محترم وضاحت کے لیے بہت شکریہ

بھائی اس غلطی کی طرف میں کئی بار اشارہ کر چکا ہوں، یہ غلطی نہیں ہے، در اصل اردو کی جگہ عربی کی دو نقطوں والی ی کے استعمال کی وجہ سے ہے، اردو میں کیونکہ دو بار ی لکھنے سے نقطے پیدا ہوتے ہیں، اس لئے غلط فہمی ہوتی ہے کہ دو بار لکھی گئی ہے، ہر ی میں عربی کی ی استعمال ہوئی ہے۔ یہ وی بلیٹن کے ترجمے میں در اصل شاکر القادری صاحب کی غلطی ہے۔

السّلام علیکم استادِ محترم!
وضاحت کے لیے بہت شکریہ۔ میں جب سے اس محفل میں داخل ہوا ہوں آپ کا بے چینی سے انتظار تھا۔ امید ہے میری بھی چھوٹے بچوں کی طرح رہنمائی فرمائیں گے۔
والسّلام
 
Top