ایکی نیٹر

فہیم

لائبریرین
کمال کی کسوٹی ہے۔

آپ کسی شخصیت کا سوچیں اور 10 سے 25 سوالوں میں یہ ایکی نیٹر صاحب آپ کو اس کا بتادیں گے۔
میں نے اور دیگر کولیگز نے کئی بار ٹرائی کیا اور سب کی شخصیت ٹھیک بتادی اس نے۔

آزمائش شرط ہے۔
13312869_904065259702408_8213654006529036146_n.jpg

ویب سائٹ کا ربط
 
یاز

محفلین
سوالات کا انداز تو واقعی کمال کا ہے۔
میں نے ایک کرکٹر کا سوچ کے شروعات کی۔ جونہی یہ ایکی نیٹر پاکستان اور سپورٹس تک پہنچا، پہلا سوال ہی یہ ڈالا کہ کیا آپ کے کیریکٹر کی داڑھی ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اگر آپ کو یاد ہو، مگر آپ کو کہاں یاد ہوگا یہ بہت پرانی بات ہے، قریش پور، عبید اللہ بیگ اور افتخار عارف "کسوٹی" کے نام سے پی ٹی وی پر یہی پروگرام کیا کرتے تھے۔ اب کچھ ماہ قبل ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھی یہی کھیل رہا تھا، دس سوالوں میں انکی سوچی ہوئی شخصیت بوجھنا میرے ذمے تھی :)
 
غازی صلاح الدین کو کیوں بھول گئے قبلہ۔ میں نے جو چند اقساط دیکھی تھیں، ان میں غازی صاحب بھی موجود تھے۔
 
اگر آپ کو یاد ہو، مگر آپ کو کہاں یاد ہوگا یہ بہت پرانی بات ہے، قریش پور، عبید اللہ بیگ اور افتخار عارف "کسوٹی" کے نام سے پی ٹی وی پر یہی پروگرام کیا کرتے تھے۔ اب کچھ ماہ قبل ہی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھی یہی کھیل رہا تھا، دس سوالوں میں انکی سوچی ہوئی شخصیت بوجھنا میرے ذمے تھی :)
بہت اعلیٰ پروگرام تھا کسوٹی۔
اب تو فضولیات کی بھرمار ہے ٹی۔ وی۔ پروگرامز میں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے میرے سوال کا جواب نہیں دے پایا یہ۔ میں نے ہینی بال بارکا سوچا تھا، اُس نے رعمسیس فرعون نکال دیا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کے سوال کا جواب تو شاید اس کا ابا بھی نا دے سکتا
ایسی بات نہیں ہے، ہینی بال قدیم تاریخ کا بہت مشہور کردار ہے۔ سلسلہ ہائے کوہ الپس کو ہاتھیوں کے ساتھ عبور کر کے روم پر حملہ آور ہونا اس کا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔ پیونک وارز مشہور ہیں۔ ایج آف ایمپائرز گیم میں بھی اس کی مہم ہے :)
 
یاز

محفلین
کچھ مزید ٹرائیز کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ اگر سوفٹ ویئر کو ابتدائی کچھ سوالات کے جوابات توقع کے مطابق نہ مل پائیں تو سوفٹ ویئر بوکھلا جاتا ہے اور عجیب و غریب سوال پوچھنے لگتا ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
کچھ مزید ٹرائیز کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ اگر سوفٹ ویئر کو ابتدائی کچھ سوالات کے جوابات توقع کے مطابق نہ مل پائیں تو سوفٹ ویئر بوکھلا جاتا ہے اور عجیب و غریب سوال پوچھنے لگتا ہے۔
جیسا کہ میرا بتانے کے باوجود کے میرا کردار حقیقی ہے۔
اس کا سوال تھا کہ آپ کے کردار کو ہیری پورٹر سے کوئی تعلق ہے کیا :)
 
Top