ایکسل کے ایک فارمولے کی وضاحت فرمادیں

قیس

محفلین
السلام علیکم
آج ایک فارم بناتے ہوئے مجھے اپنے ملک کی چھٹیوں کا حساب نکالنا تھا ۔ نیٹ گردی کے دوران پتہ چلا کہ ایسٹر کے حساب سے یہاں تمام چھٹیاں نکلتیں ہیں اور اسکے لئے ایک فارمولا نکلا ۔
کوڈ:
=DM((TAG(MINUTE($I$3/38)/2+55)&".4."&$I$3)/7;)*7-WENN(JAHR(1)=1904;5;6)
جو کہ کچھ ایسا ہے گو کہ یہ جرمن زبان میں ہے لیکن اگر آپ اس کو کسی انگلش ایکسل میں پیسٹ کریں گے تو یہ انگلش میں کنورٹ کر دے گا ۔ کیا کوئی مجھے اس میں استعمال ہوئے فنکشنز کو سمجھا سکتا ہے ؟ جیسے ڈی ایم کیا ہے ڈے اور منٹ کی کمانڈ اصل میں کیا کرتی ہے ۔ مجھے اس فارمولے کو سمجھنا ہے ۔ اگر کوئی وضاحت کر سکے تو شکر گزار ہوں اسکا ۔ والسلام
 
اسد

محفلین
یہ فورمولا سمجھنے کے لئے آپ کا ماہرِ فلکیات ہونا ضروری ہے۔ اسلامی تعطیلات کی طرح ایسٹر بھی چاند کے حساب سے منایا جاتا ہے اگر آپ ایکسیل میں نئے چاند کی تاریخ معلوم کر سکتے ہیں تو آپ اس فورمولے کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔
میرے پاس کاپی کرنے سے یہ فورمولا انگلش میں تبدیل نہیں ہوتا۔ اس لئے میں تکا لگا رہا ہوں کہ DM کوئی راؤنڈنگ فنکشن ہے۔ سیل I3 میں چار اعداد میں سال ہو گا۔
اگر ہم دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر سیل A1 میں =NOW() فورمولا ڈالیں تو یہ 29 جنوری 2014 کی تاریخ اور 13:15 کا وقت ظاہر کرے گا۔ اس سیل پر مختلف فنکشن استعمال کرنے سے درج ذیل جواب حاصل ہوں گے:
MINUTE=15
HOUR=13
DAY=29
MONTH=1
YEAR=2014
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
کیونکہ آپ ایکسیل 2010 استعمال کر رہے ہیں اس لئے یہ فورمولا استعمال کر کے دیکھیں:
کوڈ:
=UNTERGRENZE(TAG(MINUTE(B1/38)/2+56)&".5."&B1,7)-34
سیل B1 میں چار اعداد میں سال موجود ہو گا۔ جس سیل میں یہ فورمولا لگائیں اسے تاریخ کی فورمیٹ دے دیں۔ یہ فورمولا 1900 سے 2089 تک یا شاید اس کے کچھ سال بعد تک درست کام کرتا ہے۔
آپ کا فورمولا پرانے ایکسیل میں تاریخ کی سیٹنگ کو چیک کرتا ہے، آفس 2010 میں اس کی ضرورت نہیں۔ DM فنکشن نمبر کو جرمن مارک فورمیٹ میں ٹیکسٹ میں کنورٹ کرتا ہے اور امریکہ کے DOLLAR فنکشن کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
السلام علیکم
آج ایک فارم بناتے ہوئے مجھے اپنے ملک کی چھٹیوں کا حساب نکالنا تھا ۔ نیٹ گردی کے دوران پتہ چلا کہ ایسٹر کے حساب سے یہاں تمام چھٹیاں نکلتیں ہیں اور اسکے لئے ایک فارمولا نکلا ۔
کوڈ:
=DM((TAG(MINUTE($I$3/38)/2+55)&".4."&$I$3)/7;)*7-WENN(JAHR(1)=1904;5;6)
جو کہ کچھ ایسا ہے گو کہ یہ جرمن زبان میں ہے لیکن اگر آپ اس کو کسی انگلش ایکسل میں پیسٹ کریں گے تو یہ انگلش میں کنورٹ کر دے گا ۔ کیا کوئی مجھے اس میں استعمال ہوئے فنکشنز کو سمجھا سکتا ہے ؟ جیسے ڈی ایم کیا ہے ڈے اور منٹ کی کمانڈ اصل میں کیا کرتی ہے ۔ مجھے اس فارمولے کو سمجھنا ہے ۔ اگر کوئی وضاحت کر سکے تو شکر گزار ہوں اسکا ۔ والسلام

کوڈ:
EXCEL FUNCTIONS TRANSLATION
ENGLISH    :   GERMAN
DOLLAR      =   DM
DAY          =   TAG
MINUTE     = MINUTE
IF       =  WENN
YEAR       =  JAHR

تاہم فارمولے کو سمجھنے کے لیے اپنا سوال مفصل انداز میں بیان کریں
 
قیس

محفلین
السلام علیکم !
مکرم ابن رضا صاحب آپ کے ترجمے کا شکریہ لیکن خاکسار اسوقت آسٹریا میں اپنی زندگی کے دن پورے کر رہا ہے ۔ اور جرمن زبان سے کافی واقفیت رکھتا ہے ، مجھے ان کا ترجمہ نہیں بلکہ اس فارمولے کو سمجھتا ہے ۔ کیونکہ اس فارمولے کو لکھنے والا ڈی ایم ( ڈویچ مارک ) اور اس کے بعد تاگ (tag) منٹ اور اسکو تقسیم اڑتیس سے کرکے دو جمع پچپن سے تقسیم کر رہا ہے ۔ اور اعشاریہ چار اعشاریہ کیا ہے ؟ اور پر سیل کی ویلیو کو سات سے تقسیم ۔ اور پھر ایف کے فنکشن کو سات سے ضرب دے رہا ہے ۔ اور یہ انیس سو چار کیا ہے پانچ اور چھ کیا ؟ مجھے یہ سب کچھ جاننا ہے؟ اگر کوئی دوست وضاحت فرما سکیں ۔ شکریہ ۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم جناب اسد صاحب ! اگر ہم ایکسل میں چاند کی رفتار کا حساب لگا سکتے ہیں تو کیا ہم عیدین کا حساب بھی لگا سکتے ہیں ، اور ہجری قمری سال کا کیلینڈر بھی بنا سکتے ہیں ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟ اگر ممکن ہے تو کیا ایسا اقدام کیا جا چکا ہے ۔ والسلام
 
اسد

محفلین
کوڈ:
-WENN(JAHR(1)=1904;5;6)
یہ حصہ صرف چیک کر رہا ہے کہ ایکسیل میں پہلا سال 1904 ہے تو جواب میں سے پانچ دن نفی کر دے ورنہ چھ دن۔ اس کی اب ضرورت نہیں آفس 2010 میں سال 1900 سے شروع ہوتے ہیں۔ آپ اس کی جگہ -6 استعمال کر سکتے ہیں۔
.4. مہینہ ہے اور یورپی انداز میں dd.mm.yyyy کی فورمیٹ کے لئے ہے، میرے پاس برطانوی سیٹنگ میں اس فورمولا میں -4- استعمال ہو گا، جبکہ یہی فورمولا امریکی استعمال کے لئے /4/ استعمال کرے گا اور اسے TAG یا DAY فنکشن سے پہلے رکھے گا۔ & ٹیکسٹ کنکیٹینیشن کے لئے استعمال ہوتا ہے اور فورمولا میں تاریخ کے تینوں حصوں کو ایک بنانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔

فورمولا میں استعمال ہونے والے فنکشنز کا سنٹیکس آپ ایکسیل کی ہیلپ میں دیکھ سکتے ہیں۔ باقی رہی فورمولا کی بات تو اس فورمولا میں سمجھنے والی کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ایلگوردھمک فورمولا ہے۔ ایلگوردھمک فورمولا عموماً ریورس انجینیرنگ سے بنایا جاتا ہے یعنی جوابات آپ کو پہلے سے معلوم ہوتے ہیں، آپ صرف ایک مختصر فورمولا تیار کرتے ہیں جو پہلے سے معلوم جوابات دے دے۔۔ ایسا فورمولا بنانے کے لئے آپ کو دو یا تین صدیوں کے لئے ایسٹر کی تاریخوں کے جدول کی ضرورت ہو گی اور پھر آپ ایک فورمولا بنائیں گے جو کسی بھی سال کے لئے اس سال ایسٹر کی تاریخ بتا دے گا۔
اگر آپ کچھ سمجھنا چاہتے ہیں تو ایسٹر کی تاریخ معلوم کرنے کا تھوڑا سا لمبا فورمولا:
کوڈ:
=DATE(YEAR(A1),MONTH(DATE(YEAR(A1),MONTH(1),DAY(1)))+((INT(((MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))+(MOD((32+2*(MOD(INT(YEAR(A1)/100),4))+2*(INT((MOD(YEAR(A1),100))/4))-(MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))-(MOD((MOD(YEAR(A1),100)),4))),7))-7*(INT(((MOD(YEAR(A1),19))+11*(MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))+22*(MOD((32+2*(MOD(INT(YEAR(A1)/100),4))+2*(INT((MOD(YEAR(A1),100))/4))-(MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))-(MOD((MOD(YEAR(A1),100)),4))),7)))/451))+114)/31))-1),DAY(DATE(YEAR(A1),MONTH(1),DAY(1)))+(((MOD(((MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))+(MOD((32+2*(MOD(INT(YEAR(A1)/100),4))+2*(INT((MOD(YEAR(A1),100))/4))-(MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))-(MOD((MOD(YEAR(A1),100)),4))),7))-7*(INT(((MOD(YEAR(A1),19))+11*(MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))+22*(MOD((32+2*(MOD(INT(YEAR(A1)/100),4))+2*(INT((MOD(YEAR(A1),100))/4))-(MOD((19*(MOD(YEAR(A1),19))+(INT(YEAR(A1)/100))-(INT(INT(YEAR(A1)/100)/4))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))-(INT(((INT(YEAR(A1)/100))+8)/25))+1)/3))+15),30))-(MOD((MOD(YEAR(A1),100)),4))),7)))/451))+114),31))+1)-1))
سیل A1 میں مکمل تاریخ ہو گی صرف سال نہیں۔
اگر مزید معلومات حاصل کرنا چاہیں تو جونز سپنسر کی کتاب General Astronomy پڑھیں جس میں اصل ایلگوردھم موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
نئے چاند کی تاریخ معلوم کرنے کا سوفٹویئر موجود ہے اور آپ انٹرنیٹ پر moonc60 download سرچ کر کے کہیں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ سوفٹ ویئر DOS کے لئے ہے اور DOSBox میں چلے گا۔
 
ابن رضا

لائبریرین
یہی کام اس مختصر فارمولے سے بھی لیا جا رہا ہے ،
کوڈ:
=DOLLAR(("4/"&A1)/7+MOD(19*MOD(A1,19)-7,30)*14%,)*7-6

جبکہ اے ون سیل میں صرف سال کے چار ڈیجیٹ لکھنے ہیں جیسے 2014 اور نتیجے والے سیل پر ڈیٹ کا فارمیٹ اپلائی کرنا ہے
 
یہ فورمولا امریکی تاریخ mm/dd/yyyy کے لئے ہے اسے شاید یورپی فورمیٹ کی تاریخوں کے لئے تبدیل کرنا مشکل ہو گا۔
میرا خیال غلط تھا، میں سمجھا تھاکہ ("4/"&A1) تاریخ کی فورمیٹنگ کے لئے ہے جبکہ یہ محض ایک نمبر ہے۔
 
آخری تدوین:

قیس

محفلین
السلام علیکم1
جناب اسد ، جناب شمشاد و جناب ابن رضا صاحب !
آپ تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ آپ لوگوں نے واقعی میں اس فارمولے کو نچوڑ کے سامنے رکھ دیا ۔ آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ ، جناب اسد صاحب کی تشریح تو دماغ میں ایسی اتری کہ جیسے تھنڈی کھیر حلق سے اترتی ہے ۔ بہت بہت شکریہ ، یہاں پہ فائل اٹیچ کرنے کا طریق کیا ہے؟ میں نے یہی فارمولے استعمال کر کر کے اپنے دفتر کے لئے ایک فائل تیار کی ہے جو کہ مجھے میرے کام میں بہت مدد دیتی ہے ، شاید کسی اور دوست کے کام آجائے جو ایکسل کو میری طرح نہیں جانتے ،

مکرم شمشاد صاحب اگر ایکسل میں ہجری قمری کیلینڈر موجود ہے تو کہاں ہے ؟ اور اگر کسی ایکسٹرنل کا ہی لنک دینا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اتنا فیدہ نہیں ، کیونکہ اسطرح کے ایرانیوں کے ہجری شمسی کیلینڈر بھی مل جاتے ہیں ۔ میری نگاہ سے ایک کیلینڈر کچھ دن ہوئے گزرا ۔ اگر کہیں سے ہجری قمری اور ہجری شمسی کے فارمولے مل جاویں تو ان کے نام ان کی اصل تاریخ سے جوڑ کے رکھے جا سکتے ہیں ۔ اگر ان کا ارشاد فرما دیویں تو شکرگزار رہوں گا ۔ والسلام
 
وعلیکم السلام۔
فائل کو ڈراپ باکس وغیرہ پے اپلوڈ کرکے ربط یہاں دے دیں
 
اسد

محفلین
کیلکولیٹد ہجری کیلینڈر میں ایک دن آگے/پیچھے ہو سکتا ہے کیونکہ ساری دنیا میں چاند بیک وقت ایک ہی جگہ نظر نہیں آتا۔ عام طور پر گریگورین کیلینڈر استعمال ہوتا ہے, ایکسیل میں گریگورین تاریخوں کو ہجری میں تبدیل کرنے لئے صرف سیل فورمیٹ کرنا ہوتا ہے, فورمولا پہلے سے موجود ہے۔
HijriDate01.png

مزید معلومات کے لئے مون سائٹنگ کی سائٹ دیکھیں۔ مرکزی صفحے کی تصویر پر غور کریں تو واضح ہو جاتا ہے کہ مختلف خیالات/فقہ کے لوگ آج کی ہجری تاریخ (یکم ربیع الثانی/تیس ربیع الاول) پر متفق نہیں ہوں گے۔
1435rbt_1-31-2014.gif

سائٹ کے اس صفحے پر مجوزہ اسلامی کیلینڈر (ٹیکسٹ) موجود ہے۔
زیورخ یونیورسٹی کی سائٹ پر بھی ہجری کنورژن کا صفحہ موجود ہے، شاید آپ کے لئے یہ بہتر ہو کیونکہ محسوس ہوتا ہے کہ ایکسیل کا بِلٹ ان کنورژن فورمولا شمالی امریکہ کے لئے ہے۔ اوپر میں نے moonc60 سوفٹویئر کا ذکر کیا تھا اس میں اپنے شہر کا محل وقوع دینا پڑتا ہے پھر آپ اس جگہ چاند کی حالت دیکھ سکتے ہیں۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم جناب اسد صاحب ١
آپ نے ہجری قمری کی وضاھت تو فرما دی اور اس میں آپ نے ایک عدد فارمولے کا ذکر خیر فرمایا ہے ۔ محترم وہ کونسا ہے کیا ایسٹر والا فارمولا ہی یا جو آپ نے تصویر میں استعمال فرمایا ہے وہ ہے؟َ میں تو کھوپڑی جو بہت زیادہ فضولیات سے بھری ہے ۔ اس میں ایسی ماہرانہ باتوں کے لئے کوئی جگہ نہیں بنی اسلئے وہ ساری اوپر سے ایسے گزریں جیسے وڑائچ طیارہ سواری کو اتارنے کے بعد نکلتا ہے ۔ والسلام
 
اسد

محفلین
آپ نے ہجری قمری کی وضاھت تو فرما دی اور اس میں آپ نے ایک عدد فارمولے کا ذکر خیر فرمایا ہے ۔ محترم وہ کونسا ہے کیا ایسٹر والا فارمولا ہی یا جو آپ نے تصویر میں استعمال فرمایا ہے وہ ہے؟َ
میں سمجھ نہیں سکا آپ میرے کس پیغام، تصویر اور فورمولے کا ذکر کر رہے ہیں۔ اگر اس پیغام کا متن شامل کر دیں تو میں جواب دے سکوں گا۔
 
قیس

محفلین
کیلکولیٹد ہجری کیلینڈر میں ایک دن آگے/پیچھے ہو سکتا ہے کیونکہ ساری دنیا میں چاند بیک وقت ایک ہی جگہ نظر نہیں آتا۔ عام طور پر گریگورین کیلینڈر استعمال ہوتا ہے, ایکسیل میں گریگورین تاریخوں کو ہجری میں تبدیل کرنے لئے صرف سیل فورمیٹ کرنا ہوتا ہے, فورمولا پہلے سے موجود ہے۔
HijriDate01.png

مزید معلومات کے لئے مون سائٹنگ کی سائٹ دیکھیں۔ مرکزی صفحے کی تصویر پر غور کریں تو واضح ہو جاتا ہے کہ مختلف خیالات/فقہ کے لوگ آج کی ہجری تاریخ (یکم ربیع الثانی/تیس ربیع الاول) پر متفق نہیں ہوں گے۔
1435rbt_1-31-2014.gif

سائٹ کے اس صفحے پر مجوزہ اسلامی کیلینڈر (ٹیکسٹ) موجود ہے۔
زیورخ یونیورسٹی کی سائٹ پر بھی ہجری کنورژن کا صفحہ موجود ہے، شاید آپ کے لئے یہ بہتر ہو کیونکہ محسوس ہوتا ہے کہ ایکسیل کا بِلٹ ان کنورژن فورمولا شمالی امریکہ کے لئے ہے۔ اوپر میں نے moonc60 سوفٹویئر کا ذکر کیا تھا اس میں اپنے شہر کا محل وقوع دینا پڑتا ہے پھر آپ اس جگہ چاند کی حالت دیکھ سکتے ہیں۔

مین ان تصاویر و فارمیتنگ کا زکر کیا تھا
 
اسد

محفلین
HijriDate01.png

اس تصویر میں ایکسیل میں بِلٹ اِن ہجری فورمولا استعمال ہوا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لئے تاریخ کی فورمیٹنگ B2 سے شروع کرنی ہوتی ہے، فورمولا خودبخود لاگو ہو جاتا ہے۔
 
Top