ایکسل میں ایک فارمولے کے لئے مدد

قیس

محفلین
السلام علیکم !
مکرمین کچھ عرصہ قبل میں یہیں سے ایک فارمولے کے لئے مدد لی تھی کہ اگر ہماری ٹیم کے لئے کہ اگر اسکی تاریخ پیدائش کے لحاظ سے وہ پندرہ سال سے کم کا ہو تو جونئر ظاہر ہو اور اگر پندرہ سے زیادہ تو جوان اور اگر چالیس سے زیادہ ہو تو سینئر دکھلائے لیکن اب مسئلہ یہ آگیا ہے کہ ہمیں خواتین کی ٹیم بنانی لازمی ہو گئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہی فارمولا دو سیلوں کو چیک کرے اور اگر وہاں ہو تو لڑکی جونئر لڑکی جوان اور خاتون اور اگر مرد ہو تو اسی طرح مرد جونئر اور جوان مرد اور مرد دکھلائے ۔ کیا ایسا ممکن ؟ اور اگر ہے تو کیسے میں اس دوسرے سیل کو کیسے ایڈ کروں گا ؟ مہربانی فرما کر مدد فرمائیں والسلام
 

ابن رضا

لائبریرین
وعلیکم السلام

ایک if لگایں male female چیک کرنے کے لیے پھر اس If کے اندر پرانا فارمولا استعمال کریں دو بار
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
dxkqq.jpg
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
GenderExcel.png

کوڈ:
=IF(C2="Male",IF(D2<=15,"Junior Man",IF(D2<40,"Young Man","Man")),IF(D2<=15,"Junior Girl",IF(D2<40,"Young Woman","Woman")))
کالم سی میں صنف اور کالم ڈی میں عمر ہو گی۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ،
مکرم اسد صاحب و ابن رضا صاحب ، آپ دوستوں کا بہت بہت شکریہ ، میرا یہ مسئلہ تو حل ہوگیا ، لیکن ایک مسئلہ جسے میں نے خود اپنے لئے کھڑا کیا ہے ، میری خواہش کے مطابق میں دو فنکشن ڈالنا چاہتا ہوں ، ایک تو شاید یوزر فارم کے ذریعہ حل ہوجائے ( یوزر فارم بنانا بھی مجھے نہیں آتا ، اسلئے اس سلسلہ میں میں کچھ ویڈیو دیکھ رہا ہوں) کہ اگر میں ہمارے پاس ایک نیا رکن آئے اور میں اسکا ڈیٹا ایڈ کروں تو وہ اسکا ایک نیا ٹیبل بھی بنائے ، ایک خاص فارمیٹ میں، اور پھر ایک ٹوٹل ٹیبل میں انکا ایک ممبر نمبر دے۔ اور جو وہ نیا ٹیبل یا ورک شیٹ بنائے اسکو نام یہی رکنیت نمبر ، اور دوسرا فنکشن تلاش کا ہو جس میں اگر میں اسکا نام یا نمبر دوں تو میرے پاس یہ چوائس ہو کہ میں یا تو ٹوٹل ٹیبل پہ اسکے ریکارڈ پہ چلا جاؤں یا اسکے ذاتی ورک شیٹ پہ کیا ایسا ممکن ہے ایکسل میں یا نہیں؟ والسلام
 

اسد

محفلین
1990-91 میں ایک سرکاری ادارے کے ریکارڈ کو (ڈیٹابیس میں) کمپیوٹرائز کرنے کے لئے گیا تو دفتر کے افسرِ اعلىٰ نے بتایا کہ ان کے سٹینو نے یہ ریکارڈ پہلے سے کمپیوٹرائز کیا ہوا ہے۔ پوچھنے پر انکشاف ہوا کہ ریکارڈ ورڈسٹار (DOS کے ابتدائی دنوں کا مقبول ورڈپروسیسر) پر کمپیوٹرائز کیا ہوا ہے اور فائلوں کے نام ایک مخصوص طریقے سے (8.3 فورمیٹ میں) رکھے گئے ہیں۔ مطلوبہ ریکارڈ کی تلاش صرف سٹینو کے لئے ممکن تھی۔
آپ کے سوال کا جواب اوپر کے قصّے میں موجود ہے، ایکسل میں سب کچھ ہو سکتا ہے، اس کے لئے ویژؤل بیسک فور ایپلیکیشنز (VBA) جاننا ضروری ہے۔ لیکن میرا مشورہ یہی ہو گا کہ آپ کوئی ڈیٹابیس استعمال کریں۔ Access اور ویژؤل بیسک آسان رہیں گے۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم جناب اسد صاحب !
آپ کا اتنی معلومات فراہم کرنے کا بہت بہت شکریہ ، میں آپ کے مشورہ کے مطابق کے اپنے کام کو کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اور اگر کہیں اٹکا تو انشاء اللہ آپ سے رابطہ کروں گا ۔ والسلام
 
Top