ایڈوب فوٹو شاپ میں بنی ایک کتاب میرے پرچے

السلام علیکم
ایڈوب میں ایک کتاب بنانے کی کوشش کی دیکھیں کہاں تک کامیاب ہوسکا.

10309954-8d7.gif
 

فہیم

لائبریرین
اچھی کوشش ہے۔
لیکن اردو کی کتاب ہونے کے ناطے اسے دائیں جانب سے شروع ہونا چاہیے۔
جبکہ ابھی یہ بائیں طرف سے شروع ہے۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انصاری صاحب، تصویر کا ربط درست کر دیں۔ یہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ اور تصاویر اپلوڈ کرنے کے لیے photobucket, tinypic وغیرہ کا استعمال زیادہ بہتر رہتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی شکریہ، اب مجھے بھی ٹھیک نظر آ رہی ہے۔ شاید divshare میں ہی کوئی مسئلہ آ رہا ہے۔
 
لیکن اردو کتابوں کے صفحات تو دائیں سے بائیں طرف جاتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ویسے شاندار ہے
السلام علیکم
حوصلہ افزائی اور خامی کی نشاندہی کرنے والے سبھی حضرات کے لئے جزاک اللہ

gif
فارمیٹ میں وزنی اور متعدد بڑی فریمس کی وجہ سے لوڈ ہونے میں دیر لگتی ہے ۔اسلئے دیکھنے میں دقت ہے۔
photobucket, tinypic وغیرہ کا اکاؤنٹ نہیں ہے اور یہ سائیٹس کم استعمال ہونے والی فائلوں کو جلد ڈیلیٹ کردیتیں ہیں
بائیں سے دائیں والی خامی کا احساس قریب الختم پر ہوا ۔اس لئے ویسے ہی تکمیل کردی۔
 
ہمیں بھی بنانا سکھائیں تاکہ ہم بھی کچھ کر سکیں
السلام علیکم
بندہ خود سیکھ رہا ہے اس لئے سکھانے کی بات نہیں ہوگی۔ ہاں کیسے کیا اس کواردو محفل کے اصولوں کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔تاکہ خامیوں کا علم ہوسکے۔انشااللہ
 

حمنہ

محفلین
السلام علیکم
بندہ خود سیکھ رہا ہے اس لئے سکھانے کی بات نہیں ہوگی۔ ہاں کیسے کیا اس کواردو محفل کے اصولوں کے مطابق پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔تاکہ خامیوں کا علم ہوسکے۔انشااللہ

جو خود سیکھ رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتاتے جائیں جیسے آپ نے کتاب بنائی اس کا ٹیوٹوریل بنا کر پیش کر دیں کہ کن کن پروسیس سے گزر کر یہ بنی ھے پھر ہم بھی بنا کر آپ کی خدمت میں پیش کریں گے
شکریہ
 
جو خود سیکھ رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتاتے جائیں جیسے آپ نے کتاب بنائی اس کا ٹیوٹوریل بنا کر پیش کر دیں کہ کن کن پروسیس سے گزر کر یہ بنی ھے پھر ہم بھی بنا کر آپ کی خدمت میں پیش کریں گے
شکریہ
السلام علیکم
محترم/ محترمہ بنانا پہلے بہت مشکل لگتا تھا۔ مگر جب ایک ٹیو ٹوریل لکھ کر اسکو پوسٹ کیا۔ تو انداز ہوا بتانا کس کو کہتےہیں۔ چنانچہ تین دنوں کی محنت کے بعد سیکھانے کی نہیں بلکہ اصلاح کی نیّت سے یہاں رکھا تو اس رکھنے کے انداز کی اتنی اصلاح ہوئی کہ اب کوئی نیا کام کرنا ہی مشکل ہو گیا جب فوٹو شاپ کھولو۔ تو اسی" رکھنے کا انداز" والا بھوت سامنے آجاتا ہے
ان راہنما خطوط پر غور کرو تو اصل کام کہیں کھوجاتا ہے۔ پی سی کس کو کہتے ہیں اسکا ٹیوٹوریل بننے لگتا ہے۔اس مشکل سے نکل نہیں پاتا۔کہ راہنمائی کے لئے دئیے گئے ٹیوٹوریل الجھن میں اضافہ کردیتے ہیں کہ ان میں بھی وہی بات ہے جو میرے پیش کرنے میں "اشاراتی تصویر اکٹھا ہونا" پھر یہاں یہ عیب وہاں خوبی کہ اسکو نمونہ بنادیا۔لیکن یہ سب میری کم فہمی ہے جب اس سے نکل جاوں گا تو سب درست ہونے لگے گا۔عزم تو یہی کیا ہے کم ازکم ایک تو "معیاری ٹیوٹوریل" ضرور لکھنا ہے
مگر یہ آپ کی پرخلوص دعاوں سے ممکن ہوگا۔ کہ اپنے دل میں تو اسکے پش پشت انانیت و ضد ہے۔
 

حمنہ

محفلین
ان شا اللہ ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اللہ پاک آپ کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب کریں آمین
 
Top