ایپل دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

ایپل مائیکروسافٹ کو پچھاڑ کر دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے۔
یہ سنہ 1989 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایپل مائیکروسافٹ سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

بدھ کو بازارِ حصص میں آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں ایپل کمپنی کی کل مالیت دو سو بائیس ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہوگئی جبکہ سرمایہ کاروں نے مائیکروسافٹ کی حالیہ مالیت دو سو انیس ارب ڈالر لگائی ہے۔

کسی کمپنی کی مالیت جسے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کہا جاتا ہے اس کے تمام حصص کو ان کی قیمت سے ضرب دے کر حاصل کی جاتی ہے۔

بدھ کو بازارِ حصص میں اگرچہ ایپل کے حصص میں اعشاریہ چار فیصد کی کمی ہوئی لیکن اس کے ساتھ ہی مائیکروسافٹ کے حصص بھی چار فیصد کی شرح سے گرے۔


مزید پڑھیں۔۔۔
 

arifkarim

معطل
اچھی خبر ہے۔ ماضی میں مائکروسافٹ غیر ضروری حربہ آزما کر ایپل سے آگے نکل گیا تھا۔ اب حقیقی آئی ٹی کمپنی سامنے آگئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں نمبر ون کا فیصلہ کمپنی کی مالیت کے تخمینے پر کیا گیا ہے۔ معاشیات کے ماہرین اس بارے میں بہتر جانتے ہوں گے۔ بہرحال میرے خیال میں اب بھی مائیکروسوفٹ دنیا کی امیر ترین کمپنی ہے۔ ایپل کو موسیقی اور موبائل کمپیوٹنگ کے بزنس میں برتری حاصل ہے لیکن ڈیسک ٹاپ کمپیوٹنگ پر ابھی بھی مائیکروسوفٹ کی گرفت مضبوط ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جس طریقے سے یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر تعین کیا گیا ہے اس لحاظ سے تو سب سے بڑی یا دوسرے لفظوں میں امیر ترین کپنی ایپل بن گئی ہے اور کمپنیوں کی مالیت معین کرنے کا یہی طریقہ رائج ہے۔

لیکن یہ طریقہ صرف کمپنی کی مالیت متعین کرتا ہے اور بہت حد تک ممکن ہے کہ کوئی کمپنی اپنے زیادہ شیئرز مارکیٹ میں لے آئے یا وقتی طور پر اسکے شیئر کی قیمت بڑھ جائے یا کسی کمپنی کے شیئر کی قیمت کم ہو جائے (جیسا مائیکرو ساٖفٹ کے ساتھ ہوا ہے) تو اسکی پوزیشن بدل جائے۔

لیکن کسی کمپنی کی صحیح مالی پوزیشن کا تعین مخلتف دوسرے طریقوں سے کیا جاتا ہے جیسا کسی کمپنی کا خالص نفع کتنے فیصدی ہے یا وہ اپنے شیئر ہولڈرز کو کتنا ڈیویڈنٹ دیتی ہے یا اثاثہ جات اور لائبیلیٹیز کا کیا تناسب ہے وغیرہ وغیرہ۔

موجودہ صورتحال میں تو یہی لگ رہا ہے کہ ایپل پہلے نمبر پر اپنے زورِ بازو سے نہیں آئی بلکہ اس وجہ سے آئی ہے کہ مائیکروساٖفٹ کے شیئرز کی قیمت کافی گر گئی ہے اور یہ صورتحال بدل بھی سکتی ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ برادرم محمد وارث۔ کمپنیوں کے بڑے ہونے کا تعین کرنے کی مجھے کبھی کوئی خاص سمجھ نہیں آئی۔ یہ خبر صرف ٹیکنالوجی کمپنی کے بارے میں ہے۔ یقیناً ایپل اور مائیکروسوفٹ سے بھی بڑی کئی کمپنیاں موجود ہیں۔ مجھے آج سے قریباً دس سال پہلے کے کچھ اعدادوشمار یاد ہیں جب وال مارٹ اور جنرل موٹرز وغیرہ دنیا کی سب سے بڑی کمپنیاں تھیں لیکن دنیا کی سب سے امیر کمپنی مائیکروسوفٹ تھی جس کے پاس سالڈ کیش چالیس ارب ڈالر تھا۔ میرے خیال میں اب بھی صورتحال کچھ ایسی ہی ہوگی۔ اگر اس کا کوئی حوالہ مل سکا تو یہاں پیش کروں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مارکیٹ کیپٹلائیزیشن کی ایک مثال

ایک کمپنی نے ایک لاکھ شیئر بیچ رکھے ہیں اور اسکے ایک شییئر کی کسی ایک وقت میں مارکیٹ ویلیو (یہ ویلیو فیس ویلیو سے مختلف ہوتی ہے) بیس روپے ہے تو اس کمپنی کی مالیت 20 لاکھ ہوگی۔

دوسری کمپنی کے نے صرف دس ہزار شیئر بیچ رکھے ہیں لیکن اس کے شیئر کی قیمت 200 روپے ہے تو اسکی مالیت بھی 20 لاکھ ہے۔

تیسری کمپنی نے دو لاکھ شیئر بیچ رکھے ہیں اور اسکے شیئر کی قیمت 20 روپے ہے تو اسکی مالیت چالیس لاکھ ہے اور یہی سب سے بڑی کمپنی ہے۔

جنرل موٹرز ابھی بھی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے شاید، فارچون میگزین میں باقاعدہ اور متواتر رپورٹس چھپتی ہیں، مجھے بھی ان کو دیکھے ہوئے کم و بیش پندرہ سال ہو گئے ہیں :)
 

arifkarim

معطل
شاید کسی کو یاد ہو، ڈاٹ کام ببل کے وقت سسکو اور مائکروسافٹ جیسی کمپنیاں کہیں زیادہ حصص بڑھ جانے کی وجہ سے آج سے کہیں زیادہ “مالیت“ رکھتی تھیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Dot-com_bubble
اور اسکے بعد کئی مشہور آئی ٹی کمپنیاں اچانک حصص گر جانے کے باعث باکل مارکیٹ سے باہر بھی ہو گئیں۔ الغرض اسٹاک مارکیٹس ایک اہرامی اسٹرکچر کی وجہ سے کسی کی ہار کو دوسری کی جیت بنا دیتی ہیں۔ یہاں جیتنے کیلئے کسی دوسرے کا ہارنا بہت ضروری ہے۔
 

arifkarim

معطل
جنرل موٹرز ابھی بھی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے شاید، فارچون میگزین میں باقاعدہ اور متواتر رپورٹس چھپتی ہیں، مجھے بھی ان کو دیکھے ہوئے کم و بیش پندرہ سال ہو گئے ہیں
جنرل موٹرز کی بینک کرپٹسی کے بارہ میں مائکل مور کی مشہور ڈاکومنٹری: Capitalism, A Love Story ضرور دیکھیں۔ اسکے باپ نے کئی سال یہاں کام کیا تھا:
 

وجی

لائبریرین
^^^^ آپکی دی گئی اس ویب سائیٹ میں مارکیٹ ولیو 143.58بلیئن کے مطابق مائیکروسوفٹ 6 نمبر پر ہے
اور 79.54 بلیئن کےمطابق ایپل 37 نمبر پر ہے
 
Top