ایپلیکیشن اور سافٹ وئیر

بنگش

محفلین
میں کمپیوٹر کی دنیا کا انتہائ ادنا طالب علم ہوں( بلکہ جاہلِمطلق ہوں) کوئ بھائ مجھے ایپلیکیشن اور سافٹ وئیر کا فرق سمجھادے گا؟ بڑی نوازش ہو گی۔
 

رند

محفلین
بنگش بھائی میں بھی آپ کے ہی زمرے میں شمار ہوتا ہوں اور جہاں تک میرا خیال ہے اپلیکیشن اور سافٹ ویر ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ہوسکتا ہے کہ اپلیکیشن سافٹ ویرز کے ٹائپ یعنی نوع یا قسم کا نام ہو جیسے گرافک اپلیکیشن ایک قسم ہوئی اور ایڈوب فوٹو شاپ اور کورل ڈرا اس ٹائپ یعنی اپلیکشن کے دو سافٹ ویر ہوئے
 

الف عین

لائبریرین
میرا خیال ہے جو ممکن ہے غلط ہو... کہ سافٹ وئر میں آپریٹنگ سسٹم بھی شامل ہے، لیکن اپلی کیشن محض وہ سافٹ وئر ہے جس کے لئے آپریٹنگ نظام کا ہونا ضروری ہے.
 
Top