دوسری سالگرہ ایوارڈ۔۔۔پسندیدہ منتظمِ اعلٰی؟؟

آپ کا پسندیدہ منتظمِ اعلٰی کون؟

  • Total voters
    14
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین
یہ تینوں حضرات قابلِ تعریف و تعظیم ہیں۔ میرے خیال میں اس ایوارڈ کو ختم کردینا چاہئے اور ان تینوں کو محفل کی طرف سے الگ الگ خصوصی ایوارڈ دینا چاہئے۔ ویسے آپ لوگوں کی جو مرضی ہو۔

اگر باجو ہوتیں تو فوراً کہتیں ، بڑے بھیا مٹھائی :lol:
باجو میرے پاس ان لوگوں کے پتہ نہیں ہیں۔۔۔۔۔
آپ پتہ دیں توضرور بھیجوں گا۔:D
 
نبیل

تکنیکی معاون
کوئی بات نہیں تفسیر۔ آپ نے جو کچھ لکھا وہ آپ کی محبت اور عنایت ہے۔ الف نظامی کی بات بھی حد تک درست ہے کہ فورم کے ممبران پر منتظمین کی تعظیم لازم نہیں ہے۔
 
qaral نے کہا:
میں نے اپنا ووٹ آصف کو دیا ہے مگر وہ کبھی فورم پر نظر نہیں آئے

قرال آپ نے ووٹ کا معیار نظر نہ آنا رکھا ہے کیا :wink:

ویسے آپ کے ووٹ‌دینے کا طریقہ تو بالکل ہمارے ووٹروں کی طرح ہے جو انہیں ووٹ دے آتے ہیں جو کبھی نظر بھی نہیں آتے ویسے آصف کبھی کبھی آتے ہیں مگر نظر کم کم ہی آتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
منیرطاہر، میں کسی کو عزت کرنے سے منع تو نہیں کر رہا ہوں :D ، آپ شوق سے عزت کریں۔ :wink:
 
تفسیر

محفلین
نبیل نے کہا:
کوئی بات نہیں تفسیر۔ آپ نے جو کچھ لکھا وہ آپ کی محبت اور عنایت ہے۔ الف نظامی کی بات بھی حد تک درست ہے کہ فورم کے ممبران پر منتظمین کی تعظیم لازم نہیں ہے۔

چلئے میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں ۔ آپ صحیح ہیں کہ لازم نہیں :(

لیکن مجھے ایسے کھیل پسند نہیں ۔ جو جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں جس میں سلیکشن اتنی مختصر کہ ایک فرد کو تکلیف ہونا لازمی ہوجائے۔

یہ کہنا کہ آپ میرے پسندیدہ ہیں۔ یہ کہنے کے برابر ہے کہ میں زکریا اور آصف کو آپ سے کم پسند کرتا ہوں ( جو بالکل حقیقت نہیں ) ۔ اگر میں یہ کہوں کہ زکریا میرے پسندیدہ ہیں تو میں آصف اور آپ کو کم پسند کرتا ہوں ( جو بالکل حقیقت نہیں) ۔ وغیرہ

اگر کچھ لوگوں کے لئے یہ حقیقت بھی ہے تو کیا اس کا اظہار لازم ہے؟

کیا یہ جاننے کے بعدکہ آپ ہم میں مقبول نہیں ہیں۔ ایسے اقدام لیں گے جو آپ کو زکریا یا آصف سے زیادہ مقبول منتظمین بنادے۔
اور کیوں! کیا وہ آپ کے پیارے دوست نہیں کہ وہ اس کے حق دار ہوں؟

اگر اس ایوارڈ میں آپ تینوں کی جیت ہوتی تو کیا ہی اچھا ہوتا!
ہمیں اصلی زندگی میں ہر کام میں ہارنا یا جیتنا ہوتا ہے۔ کیا اس حقیقت کا یہاں ہونا بھی ضروری ہے!“

اب یہ مت کہیں
Grow up Tafseer do not look world with your prism, it is old and outdated
اور
There is no way out , you win or you loose, and tafseer you lost

:lol:
 
ظفری

لائبریرین
تفسیر صاحب آپ نے ایک منتطقی اور اخلاقی بات کہی ہے ۔ اور مجھے آپ کی اس بات سے پورا پورا اتفاق ہے ۔ مجھے بھی یہ کچھ عجیب سا لگتا ہے کہ آپ کو یہاں کون پسند ہے ۔ اس لیئے میں نے ایسے دھاگوں پر جانے سے گریز ہی کیا ہے جہاں آپ کسی کو کسی پر فوقیت دے رہے ہیں ۔ جس کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ آپ کن حوالوں سے ایسا کہہ رہے ہیں ۔ زکریا ، آصف اور نبیل کی آپ نے جو مثال دی ہے اس سے واقعی ایسا تاثر ابھرتا ہے کہ باقی دو آپ کے نزدیک کم پسندیدہ ہیں ۔ بات کچھ بھی نہیں ہے مگر اس طرح کی باتوں سے ایک ایسا ماحول تخلیق ہوجاتا ہے جس سے آپ کے اندر ایک طرح سے سبکی کا احساس پیدا ہوجاتا ہے ۔ باقی یہ کہ کس نے اچھا لکھا ، کس کی پوسٹ اچھی تھی یا کس کی شاعری اچھی تھی ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا کہ یہ سب معیار پر منحصر ہے ۔ اس میں کوئی اپنی رائے دے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
 
ماوراء

محفلین
میں نے رائے شماری اسی لیے اس تھریڈ میں شروع کی تھی۔ کہ مجھے معلوم تھا کہ کچھ لوگ باقاعدہ کسی ایک ایڈمن کا نام لکھ کر ووٹ دینے سے گریز کریں گے۔ یعنی جنہوں نے تھریڈ میں کسی ایڈمن کا نام نہیں دینا تو وہ خاموشی سے اپنا ووٹ دے کر یہاں سے رخصت ہو جائے گا۔

لیکن

تفسیر بھائی، کچھ دن پہلے آپ نے کہا کہ مجھے ہرٹ کیا گیا ہے۔ کیا آج آپ کویہ پوسٹس کرتے ہوئے احساس نہیں ہوا کہ یہ بھی کسی کی دل آزاری کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر یہ بات کسی کے ذہن میں نہیں بھی آنی تھی تو آپ نے یہ پوسٹس کر کے دوسروں کے دلوں میں بات ڈال دی ہے کہ یہ ایوارڈ ایڈمنز کے ساتھ زیادتی ہے۔
مجھے آپ کی باتیں پڑھ کر نہایت ہی افسوس ہو رہا ہے۔ کہ ہم تو چلو بچے ہیں۔ لیکن اگر آپ بڑے ہیں تو کیا آپ بھی ہم جیسی ہی غلطیاں دہرائیں گے۔ تقریباً ہر تھریڈ پر ہی آپ کی طنزیہ پوسٹس ہیں۔ کیا یہ محب کے صرف ایک مذاق کی سزا ہے؟ اگر آپ ہماری محنت کو Appreciate نہیں کر سکتے تھے تو کم از کم ایسی باتیں تو نہ کریں۔

باقی میرا نہیں خیال کہ ایڈمنز بچے ہیں کہ اگر ان کو کوئی ووٹ نہیں دے گا تو وہ دلبرداشتہ ہو جائیں گے۔
اور دوسری بات کہ ہر کسی کی اپنی پسند ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو یا کسی اور کو تینوں ایڈمنز پسند ہیں تو ووٹ دینا یہاں ضروری بالکل بھی نہیں ہے۔ آپ ووٹ نہ دیں۔

لیکن آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ خدارا ایسی باتیں نہ کریں، جس سے ماحول میں کشیدگی پھیلے۔ ہم اتنے شوق سے محفل کی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔ کہیں اس میں بدمزگی نہ ہو جائے۔
 
تفسیر

محفلین
ماوراء نے کہا:

اس تھریڈ کو ایک دفعہ غور سے پڑھو۔ کیا تم کو اس تھریڈ اور ایوارڈ لسٹ تھریڈ میں یکسانیت نظر نہیں آتی۔
جب میں نے کہہ دیا کہ “ محب تمہاری لسٹ صحیح ہے۔“
اس قت اس نے حملہ کیا۔
یہاں میں نے نبیل سے کہہ دیا “ آپ صحیح ہیں۔“ بات ختم
تب تم نے حملہ کیا۔
کیا یہ دونوں صورتیں ایک جیسی نہیں ہیں۔؟
تمہارا کیا خیال ہے؟ :lol:
 
ماوراء

محفلین
تفسیر بھائی، یہی بات میں نے بھی آپ کو کہی تھی کہ اگر آپ ہماری پوسٹس کو غورسے پڑھیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ جتنا آپ نے برا منایا ہے۔

آپ کے اس جملے “محب تمھاری لسٹ ٹھیک ہے“ کے بعد بھی تفسیر بھائی آپ ناراض ہی تھے۔ ہاں اگر اس جملے کے بعد آپ ناراض نہ ہوتے تو الگ بات تھی۔

اور دوسری بات کہ میں چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتی۔ جب میں محفل پر آئی تو آپ یہ پوسٹس کر چکے تھے۔ آپ نے تو بات کر کے ختم کر دی۔ لیکن پڑھنے والے اس کو پہلی بار ہی پڑھیں گے۔
میرا خیال یہی ہے کہ آپ کی آج کی پوسٹس کچھ خاص اچھا تاثر نہیں دے رہیں۔ اگر آپ کو مجھ سے یا محب سے کوئی شکایت ہے تو پلیز اس کا غصہ ان تھریڈز پر نہ نکالیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top