ایوارڈز سسٹم اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے فورم کے ایوارڈز سسٹم کا نیا ورژن انسٹال کر دیا ہے۔ اب فورم کے ممبران کے پبلک پروفائل میں ایک اضافی ٹیب میں ان کے ایوارڈ ظاہر ہوں گے۔

میں کریڈٹ موڈ کی بھی ضروری سیٹنگز کر رہا ہوں۔ کچھ لوگوں کے کریڈٹس کی تعداد دیکھ تو غش آنے لگتا ہے۔ ان کی امارت اور اپنی تہی دامنی کی کوئی تکنیکی وجہ معلوم نہیں ہے۔ کئی مرتبہ سوچتا ہوں کہ ماس کریڈٹ اپڈیٹر چلا کر معاشرے میں دولت کا توازن قائم کر دوں۔
والسلام
 
arifkarim

معطل

:grin:
یہ بھی کوشش کر لیں۔ ویسے ڈیجیٹل کریڈٹ کیساتھ چھیڑ چھاڑ جائز ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
کوئی طریقہ ہے کیا کریڈٹ کے لحاظ سے ممبران دیکھنے کا کہ پہلے پر کون ہے اور دوسرے پر کون؟

ویسے میں خود کون سے نمبر پر ہوں:rolleyes:
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ نبیل بھائی ، ایک کام مجھے یہ دیکھنا ہے کہ محفل میں کس نے سب سے زیاہ شکریہ ادا کیا۔
اور کس کا اد ا کیا ۔ کیا یہ ممکن ہے ؟؟
 
مغزل

محفلین
شکریہ نبیل بھائی ۔ یعنی ہمارا بھی شمار شامل ہے ، مجھے تو حیرت ہورہی ہے کہ سب سے زیادہ شکریہ کا بٹن ہم نے خراب کیا اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ شکریہ وصول بھی کیا ۔ کیا بات ہے۔ جی خوش ہوا
 
مغزل

محفلین
لیکن اس امارت کا ہم غریبوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ ہاہاہ

ویسے بھی محفل میں تاریخ ِ اندراج بتاتے ہیں کہ آپ مجھ برسوں پہلے کے ہیں ، مگر ہم پھر بھی ۔۔۔ فیصد کے حساب سے آپ سب سے آگے ہیں ہ ۔۔ ہاہہاہااہا
 
مغزل

محفلین
شکریہ راجہ جی۔ اب تو میں‌ دوسرا ہو ہی گیا ، کہیں اور سے بھی چندہ مل گیا ۔ہیا ہا
 
Top