اینڈرائیڈ کے لیے آف لائن اردو لغت دستیاب

آج پلے سٹور پر تجویز کردہ ایپس کی ذیل میں ایک ایپ سامنے آئی جو کہ فوراَ انسٹال کر لی اور یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ اب اردو سے اردو قابل تلاش لغت ایک آف لائن ایپلی کیشن کی صورت میں بھی دستیاب ہے۔
لغت کا لنک یہ ہے
لغت مفت دستیاب ہے اور مکمل طور آف لائن کام کرتی ہے جبکہ کسی قسم کی پرمیشنز بھی استعمال نہیں کرتی۔
اس میں بیشتر وہی ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے جو کہ پہلے سے موجود آن لائن لغات میں استعمال ہوتا ہے۔
لغت میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے اور حجم محض 36 ایم بی ہے۔
واحد کمی یا خامی جو میں نے نوٹ کی وہ اشتہارات کا زیادہ نظر آنا ہے جب کہ اس کے علاوہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ تلاش میں بہت زیادہ نتائج سامنے آنے پر مطلوبہ لفظ تک پہنچنا دشوار ہو سکتا ہے
 
Top