ایم-ایس ورڈ کی فائل کو jpg. والی ایکسٹینشن میں کیسے تبدیل کروں؟؟

گل خان

محفلین
میں ایم--ایس-ورڈ کی فائل کو پکچر والی .jpg کی ایکسٹنشن میں تبدیل کرنا چاہتا ہوں----کوئی بھائی/بہن اس کا طریقہ بتا دیں-شکریہ:confused:
 

الف عین

لائبریرین
پوری فائل تو نہیں، لیکن ایک ایک صفحے کو سکرین کیپچر کے ذریعے جے پی جی بنا سکتے ہیں۔پرنٹ سکرین کا بٹن دبا کر اور سکرین شاٹ کو امیج اڈیٹنگ پروگرام میں پیسٹ کر کے۔۔ یا اس کام کے لئے سکرین کیپچر کے بہت سے دستاب پروگرام استعمال کریں۔ میں عرفان ویو استعمال کرتا ہوں۔
لیکن اس کی ضرورت کیا پیش آ گئی؟
 

فہیم

لائبریرین
ایک طریقہ ہے تو لیکن وہ ذرا جگاڑیہ کام ہے۔

پی ڈی ایف فیکٹری کے ذریعے اس کی پی ڈی ایف بناکر
فوٹو شاپ میں‌ کھول کر jpg فارمیٹ میں سیو کرلینا۔
 

گل خان

محفلین
الف عین اور فھیم بھائی----آپکا شکریہ۔۔ اصل میں میں اپنے موبائل میں اردو کی ایک فائل کو کاپی کرنا چاہتا ہوں۔۔۔۔میں نے ایم ایس ورڈ میں اردو فونٹ کو انسٹال کر کے اردو لکھی ہے۔۔ اور رچ ٹیکسٹ فارمیٹ ۔۔۔کی ایکسٹینشن دی۔۔۔۔جب اس کو کاپی کیا تو کچھ حروف درست نہی آئے۔۔۔۔۔۔تو اس لئے میں نے سوچا کہ اس کو پکچر میں بدل کر موبائل میں کاپی کر لوں۔۔۔۔۔آپ کے پاس کوئی ترکیب ہو تو مشورہ دے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی مہربانی ہو گی جناب۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایم ایس ورڈ کی فائل Doc فارمیٹ میں محفوظ کریں، پھر مطلوبہ عبارت نقل کریں اور Paint کھول کر اس میں چسپاں کر لیں۔ Paint کی فائل کو JPG فارمیٹ میں محفوظ کر لیں۔
 
ایک طریقہ ہے تو لیکن وہ ذرا جگاڑیہ کام ہے۔

پی ڈی ایف فیکٹری کے ذریعے اس کی پی ڈی ایف بناکر
فوٹو شاپ میں‌ کھول کر Jpg فارمیٹ میں سیو کرلینا۔

پاکستانی جگاڑ کی تعریف پوری دنیا میں چلتی ہے ایک لطیفہ اسی حوالے سے سناتھا۔ کہتے ہیں ایک فرانسیسی پاکستان آیا اور اس کی گاڑی یہاں پر خراب ہوگئی تو کسی مستری کے پاس چلا گیا تو مستری نے کہا یارا یہ تو یہاں نہیں بنے گی البتہ میں آپ کو ایک جگاڑ کرکہ دیتا ہوں انشاءاللہ کام چل جائے گا، خیر وہ دنیا گھومتے ہوئے فرانس پہنچا اور گاڑی کمپنی والوں کے پاس لے گیا انہوں نے گاڑی کو ٹھیک کیا مگر گاڑی چند دن بھی نہ چل سکی اور پھر خراب ہوگئی تو وہ بندہ کمپنی کے پاس گیا اور کہا اس سے بہتر تو پاکستانی جگاڑ تھا۔
(نوٹ اس لطیفے میں عقل کا استعمال ممنوع ہے(
 

شاہ حسین

محفلین
پوری فائل تو نہیں، لیکن ایک ایک صفحے کو سکرین کیپچر کے ذریعے جے پی جی بنا سکتے ہیں۔پرنٹ سکرین کا بٹن دبا کر اور سکرین شاٹ کو امیج اڈیٹنگ پروگرام میں پیسٹ کر کے۔۔ یا اس کام کے لئے سکرین کیپچر کے بہت سے دستاب پروگرام استعمال کریں۔ میں عرفان ویو استعمال کرتا ہوں۔
لیکن اس کی ضرورت کیا پیش آ گئی؟

آپ کی دی ہوئی تجویز ہی کے ذیل میں ہی کچھ عرض کرنا چاہوں گا-
اپنے کی بورڈ میں پرنٹ اسکرین کے بٹن کو اس فائل کو سامنے رکھ کر پریس کریں جس کو آپ جے پی جی میں ڈھالنے کے خواہشمند ہیں ۔
پھر ایم ایس پینٹ کو کھولنے کے بعد اس میں پیسٹ کر کے حسب ضرورت کاٹ چھاٹ کر کے محفوظ کر لیں

مشکل درپیش آنے کی صورت میں آگاہ کیجئے
 

جیسبادی

محفلین


Simple way is to use the print menu and choose 'print to file'
The file will be saved as postscript (extension .ps)
Many graphics programs (like Gimp) can read ps and save in any graphics format including the stupid jpeg.

 

ابو کاشان

محفلین
شمشاد بھائی کا بتایا ہوا طریقہ سب سے اعلیٰ ہے کیونکہ آپ کو موبائل کے لیئے امیج درکار ہے جو کہ چوڑائی میں کم ہو گی اور paint میں صحیح کنٹرول ہو جانی ہے۔
 

shahsaani

محفلین
سلام گل خان برادر! میں‌آپکے یہ مشکل یا تمنا پوری کرنے کی انشاءاللہ کوشش کروں گا، آپ کو صرف ایک سافٹ وئیر انسٹال کرنا ہوگا جو میں آپ کے لئے لایا ہوں۔ آپ نیچے دئیے گئے لنک سے اسکو ڈاونلوڈ کریں تو آپکو 2 فائلز ملیں ‌گے اسمیں‌سے Universal Document Converter2.2 Full نامی فائل کو انسٹال کریں۔ باقی سافٹ وئیر کو رجسرڈ کرنے لئے آپ crack نامی فولڈر میں سے readme فائل کو پڑھیں اس میں آپ کو ڈیٹیل ملیں گے۔ باقی رہا کہ آپ (ایم-ایس ورڈ کی فائل کو jpg. والی ایکسٹینشن میں کیسے تبدیل کریں؟؟؟ تو آپ اس سافٹ ویئر کے ذریعے jpg کے علاوہ اور کئی ایکسٹینشن میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اسکے لیئے آپ کو طریقہ اپنانا ہوگا!
1:ایم-ایس ورڈ میں لکھنے کے بعد آپ اوپر فائل مینو میں جائیں اور وہاں سے پرنٹ ( print) پر کلک کریں ۔ پھر جو ڈائیلاگ وینڈو کھلتا ہے اس میں آپ کو آپکے پاس دستیاب پرنٹرز کے نام ملیں گے ان میں سے آپ Universal Document Converter کو اختیار کریں یہ ہماری سافٹ وئیر کا نام ہے جس کو آپ نے انسٹال کیا ہے!
2- پھر اسکے بعد آ پ (properties) آپشن پر کلک کریں اور جو ونڈو کھلتا ہے اس میں سے آپ (advance) آپشن پر کلک کریں اور وہاں سے (out put image format) ) میں سے آپ ورڈ فائل کو جس format میں تبدیل کرنا ہے اسکو اختیار کریں۔
3-اسکے بعد finish) آپشن پر کلک کریں اور آپ نے جس جگہ فائل کو تبدیل کرنے کے بعد محفوظ کرنا ہے وہاں path میں سے browse) پر کلک کریں اور اس جگے کو اختیار کریں ۔
4- اس کے بعد واپس (پرنٹ) وینڈٖو میں آئیں اور OK)) پر کلک کریں اور دیکھیں کہ(یم-ایس ورڈ کی فائل) IMAGE میں کیسے تبدیل ہوتی ہے!!!! امید ہے آپ کو یہ ڈیٹیل سمجھ آئے ہوں گے!
مجھے اپنی نیک دعاوں میں یاد رکھیں! آپکا برادر: محمد شریف حسنی۔ کویت۔

سافٹ وئیر کو یہاں سے ڈاونلوڈ کریں:
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ لیکن کیا یہ سافٹوئیر فری ویئر ہے یا کریک ہے؟ کہیں کاپی رائیٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی؟
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم بھائی صاحب
آپ کا مسئلہ کا حل یہ ہے (آپ اپنا ای میل بھیجئے میں‌آپ کو یہ کنورٹر ارسال خدمت کردوں‌گا) اس سوفٹ ویئر کے ذریعے آپ اپنی فائل کو جے پی جی میں‌کنورٹ کرسکتے ہیں انشا ٕاللہ تعالیٰ
 
آپ امیج پرنٹر ڈؤم لوڈ کریں، آپ کے سارے مسائل حل ہو جائیں وہ ہے بھی فری اور اوپن سورس۔
اس کے لئے آپ سورس فورج سائٹ پر جاکر تلاش کریں۔
 
Top