عبدالقدیر 786
محفلین
السلام وعلیکم میرے دوستوں اِس ویڈیو میں میں نے بتایا ہے کہ ایم ایس ورڈ کی فائل میں پاسورڈ کیسے لگاتے ہیں بہت سے دوستوں کو پریشانی ہوتی ہے کہ ایم ایس ورڈ پر کام کیا بہت دیر تک ۳ یا چار گھنٹے بیٹھ کر کام کیا میرے دوست پانی پینے گئے کسی دوست احباب نے اُن کی فائل کو کھلا ہوا پایا تو اُس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تھوڑا بہت ڈیلیٹ بھی کردیا تو جب آپ پانی پی کر آئے آپ نے اپنی فائل پر نظرِ کرم فرمائی تو پتا چلا کہ میرا لکھا ہوا متن کہی غائب ہوگیا ہے یا تو اُس متن میں کچھ اپنے ارشادات شامل کردئے ہیں اِن بھائی نے اب آپنے سب سے پہلے اُس کو گھور کر دیکھنا ہے تو اُن بھائی نے سیدھا سیدھا کوئی بہانا بنا کر وہاں سے رفو چکر ہوجانا ہے یہ سب اللہ کرے میرے دوستوں کے ساتھ نہ ہو اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آگے بھی ایسا نہ ہو تو آپ کو میرا براد رانہ مشورہ ہے کہ آپ میرے مشورے پر عمل کرلیں کسی کی کہاوت ہے کہ جب گھر شیشے کا ہو تو پتھر تو آئیں گے اپنے گھر کو مضبوط کریں اور اپنی ایم ایس ورڈ کی فائل پر پاسورڈ لگا لیں میں نہیں چاہتا کہ میرا کوئی بھی دوست کسی عزیز کے اوپر ہاتھ صاف کر رہا ہو ۔
آخری تدوین: