ایم ایس ورڈ میں عربی رسم الخط کا مسئلہ

میں زیادہ تر اردو ان پیج میں کام کرتا ہوں اب پہلی مرتبہ ایم ایس ورڈ میں کچھ نوٹس بنا رہا ہوں مجھے یہ بتایا جائے کہ اردو لکھائی کہ دوران جب کوئی آیت آجائے تو اس کو کونسے رسم الخط میں لکھنا موزوں ہوگا کیونکہ ان پیج میں تو میں نسخ رسم الخط میں لکھتا تھا کیونکہ اس میں زیر زبر پیش اچھے آجاتے ہیں۔
شاکرالقادری
 
ہمارا خیال ہے کہ عربی سے مطابقت رکھنے والے بے شمار نسخ خطوط ونڈوز میں پہلے سے موجود ہوتے ہیں ان میں سے کسی کا بھی استعمال کر لیں۔ دیگر احباب زیادہ بہتر رائے دے سکیں گے۔ :) :) :)
 
روحانی بابا بھائی، ایم ایس ورڈ میں تو بے شمار قرآنی فونٹ موجود ہیں، ویسے نفیس ویب نسخ بھی آزما کر دیکھ لیجیے۔ ہمیں بھی نفیس ویب نسخ بہت خوبصورت فونٹ لگتا ہے۔
شکریہ جناب نفیس ویب نسخ اچھا لگا ہے فی الحال اسی پر کام چلاتے ہیں تاوقتیکہ کہ مکمل نسخ فونٹ ہاتھ نہ لگ جائے
 
رانا

محفلین

روحانی بابا اگر تو آپ کو اکثر ایسے نوٹس بنانے پڑتے ہیں جن میں قرآنی آیات لکھنی ہوں تو ایک آسان حل ابرارحسین بھائی کا پاک قرآن ایڈان کا استعمال ہے۔ یہ آپ انسٹال کرلیں اور ایم ایس ورڈ میں جہاں قرآنی آیت لکھنی ہو وہاں کرسر رکھ کر اس ایڈن میں سے سورۃ اور آیت نمبر منتخب کریں اور خود بخود خوبصورت فونٹ میں پوری آیت لکھی آجائے گی۔ لمبے نوٹس بنانے کے لئے میرے خیال میں یہ بہت اچھا ٹول ہے۔
 
جلیل کاکڑ

محفلین
میں زیادہ تر اردو ان پیج میں کام کرتا ہوں اب پہلی مرتبہ ایم ایس ورڈ میں کچھ نوٹس بنا رہا ہوں مجھے یہ بتایا جائے کہ اردو لکھائی کہ دوران جب کوئی آیت آجائے تو اس کو کونسے رسم الخط میں لکھنا موزوں ہوگا کیونکہ ان پیج میں تو میں نسخ رسم الخط میں لکھتا تھا کیونکہ اس میں زیر زبر پیش اچھے آجاتے ہیں۔
شاکرالقادری
پاک اردو انسٹالر انسٹال کریں
http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php
 
دوست

محفلین
روحانی بابا کو اگر پاک اردو انسٹالر کی ضرورت پڑی تو صد ہا حیرت ہو گی :D
عرصہ دراز سے اردو محفل کے رکن ہیں اور یونیکوڈ اردو لکھتے ہیں۔
 
آصف اثر

معطل
میں زیادہ تر اردو ان پیج میں کام کرتا ہوں اب پہلی مرتبہ ایم ایس ورڈ میں کچھ نوٹس بنا رہا ہوں مجھے یہ بتایا جائے کہ اردو لکھائی کہ دوران جب کوئی آیت آجائے تو اس کو کونسے رسم الخط میں لکھنا موزوں ہوگا کیونکہ ان پیج میں تو میں نسخ رسم الخط میں لکھتا تھا کیونکہ اس میں زیر زبر پیش اچھے آجاتے ہیں۔
شاکرالقادری
آپ عثمان طہ سمیت ٹریڈ عریبک بولڈ اور لوٹس لینو ٹائپ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔ خوبصورت فونٹس ہیں۔ اگر دستیاب نہ ہوں تو میں اپنے جی میل ڈرائیو پر چڑھا کر مہیا کردوں گا۔
 
آصف اثر بھائی دوست بھائی الف نظامی ابن سعید آپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روحانی بابا اگر تو آپ کو اکثر ایسے نوٹس بنانے پڑتے ہیں جن میں قرآنی آیات لکھنی ہوں تو ایک آسان حل ابرارحسین بھائی کا پاک قرآن ایڈان کا استعمال ہے۔ یہ آپ انسٹال کرلیں اور ایم ایس ورڈ میں جہاں قرآنی آیت لکھنی ہو وہاں کرسر رکھ کر اس ایڈن میں سے سورۃ اور آیت نمبر منتخب کریں اور خود بخود خوبصورت فونٹ میں پوری آیت لکھی آجائے گی۔ لمبے نوٹس بنانے کے لئے میرے خیال میں یہ بہت اچھا ٹول ہے۔
رانا جی آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن اب کیا کیا جائے کہ میں اتنا نالائق بندہ ہوں کہ اب تک ونڈو ایکس پی اور ایم ایس ورڈ 2003 استعمال کرتا ہوں۔
ویسے میرے پاس یہ والا Quran Majeed 1.0 سوفٹ ویئر ہے اس سے میں کاپی پیسٹ کرتا ہوں بلکہ کل سے شروع کیا ہے لیکن ان سب باتوں کے باؤجود بھی ہر سوفٹ ویئر اور ہر آن لائن اعراب کے ساتھ دی گئی قرآنی آیات کا یہ مسئلہ ہے کہ جب ان کو ایم ایس ورڈ میں کاپی کرکے پیسٹ کیا جاتا ہے تو یہ اپنی اصلیت کھو دیتے ہیں کہیں زیر اوپر لگ جاتا ہے اور کہیں الفاظ ٹوٹ کر مفرد بن جاتے ہیں۔
بہرحال نفیس نسخ اچھا لگا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں برقی کتابوں میں نور قرآن فانٹ استعمال کرتا ہوں قرآنی آیات کے لئے۔ ان پیج میں قرآن کی آیات درست نظر آ سکتی ہیں۔
 
رانا

محفلین
رانا جی آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن اب کیا کیا جائے کہ میں اتنا نالائق بندہ ہوں کہ اب تک ونڈو ایکس پی اور ایم ایس ورڈ 2003 استعمال کرتا ہوں۔
ویسے میرے پاس یہ والا Quran Majeed 1.0 سوفٹ ویئر ہے اس سے میں کاپی پیسٹ کرتا ہوں بلکہ کل سے شروع کیا ہے لیکن ان سب باتوں کے باؤجود بھی ہر سوفٹ ویئر اور ہر آن لائن اعراب کے ساتھ دی گئی قرآنی آیات کا یہ مسئلہ ہے کہ جب ان کو ایم ایس ورڈ میں کاپی کرکے پیسٹ کیا جاتا ہے تو یہ اپنی اصلیت کھو دیتے ہیں کہیں زیر اوپر لگ جاتا ہے اور کہیں الفاظ ٹوٹ کر مفرد بن جاتے ہیں۔
بہرحال نفیس نسخ اچھا لگا ہے۔
دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ یہ نالائق بھی ابھی تک ونڈوز ایکس پی ہی استعمال کرتا ہے۔;) آفس میں تو مجھے ونڈوز سیون کی سہولت ہے۔ لیکن گھر پر میرا پینٹیم فور صرف ایکس پی کے گناہوں کا بوجھ ہی اٹھا سکتا ہے۔ البتہ ایکس پی سروس پیک تھری کی بدولت اب اس کے گناہوں کا بار کچھ حد تک ہلکا ہوگیا ہے۔ لیکن ونڈوز ایکس پی پر میں آفس 2007 ہی استعمال کرتا ہوں۔ بلکہ گذشتہ چار پانچ سال سے ونڈوز ایکس پی پر آفس 2007 ہی انسٹال کرتا ہوں کیونکہ ایک بار استعمال کرلو تو پھر دوبارہ 2003 کا جھریوں بھرا چہرہ دیکھنے کو دل ہی نہیں کرتا۔ آپ بھی ایک بار ہمت کریں اور آفس 2007 انسٹال کرلیں۔ یہ مشورہ آپ کے اس آیات والے کام کے حوالے سے نہیں ہے بلکہ ایک عمومی مشورہ ہے کہ 2003 کچھ زیادہ ہی پرانا ہوچکا ہے۔
 
دراصل میرا دماغ اتنا استعمال ہوچکا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ میں بے زاری اور اکتاہٹ کی اس منزل پر پہنچ چکا ہوں کہ کوئی نئی چیز جس میں میری دلچسبی نہ ہو میرا دماغ بالکل نہیں لیتا ہے۔ اس لیئے معذرت
 
گل خان

محفلین
جناب روحانی بابا صاحب۔۔۔۔آپ شاکر القادری صا حب کی۔۔ القلم۔۔۔سائٹ وزٹ کریں۔۔ میں تو ایم ایس ورڈ 2007 کو ہی عربی ۔اردو لکھنے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔۔۔قرآن مکمل بمعہ اعراب کے آپ لکھ سکتے ہیں۔۔۔ المصحف قرآن فونٹ۔۔القلم قرآن فونٹ۔۔۔القلم قرآن پبلشر فونٹ۔۔۔آپ آزادی سے استعمال کر سکتے ہیں۔۔اور پاک سائن اردو فونیٹک کی بورڈ آپ کو انسٹال کرنا پڑے گا۔۔۔
 
Top