ایم آئی ٹی کے الگورتھمز پر لیکچرز

نبیل

تکنیکی معاون
الگورتھمز کا مضمون کمپیوٹر سائنس میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ درحقیقت الگورتھمز کا علم ہی ایک کمپوٹر سائنٹسٹ کو ایک پروگرامر سے ممتاز کرتا ہے۔ مختلف پرابلمز کو حل کرنے کے لیے بہترین الگورتھمز کی معلومات ہونا اور ضرورت پڑنے پر کسی نئی پرابلم کے حل کے لیے ایک مؤثر الگورتھم ڈیویلپ کرنے میں مہارت کسی بھی کمپیوٹر سائنٹسٹ کے لیے اشد ضروری ہیں۔

دنیا کی ممتاز یونیورسٹی میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے اوپن کورس وئیر کے تحت الگورتھمز پر لیکچرز بھی آن لائن فراہم کر دیے ہیں۔ یہ لیکچرز آڈیو اور ویڈیو فارمیٹس دونوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ ان لیکچرز کے لیکچر نوٹس بھی بطور پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان ویڈیو لیکچرز کو گوگل ویڈیو اور یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کر دیا ہے۔ ویڈیو ہوسٹنگ سائٹس پر ان ویڈیوز کو دیکھنا آسان ہو سکتا ہے لیکن اس سے ویڈیو کی کوالٹی بھی خراب ہونے کا امکان ہے۔

روابط:
- الگوتھمز کے لیکچرز (آڈیو اور ویڈیو فارمیٹ میں)
- الگورتھمز کے پہلے اور دوسرے لیکچر کے بارے میں ایک بلاگ پر پوسٹ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں الگورتھمز پر پہلے لیکچر کی ویڈیو پیش کی جا رہی ہے۔ اس لیکچر میں الگوتھرمز کا تجزیہ کرنے پر بات کی گئی ہے اور کچھ سورٹنگ کے الگوتھمز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

[ame]http://video.google.com/videoplay?docid=-2333306016564732003[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں الگورتھمز پر دوسرے لیکچر کی ویڈیو پیش کی جا رہی ہے۔ اس لیکچر میں asymptotic notation کی تفصیل بیان کی گئی ہے جس میں کسی الگوتھم کی پرفارمنس کی اپر اور لوئر لمٹ کا جازہ لیا جاتا ہے۔

[ame]http://video.google.com/videoplay?docid=6724701313234177393[/ame]
 

arifkarim

معطل
ایم آئی ٹی: دنیا کی سب سے بہترین یونی ورسٹی ہے! اسکے کورسز ضرور دیکھئے۔ طالب علم بھی اور استاد بھی!
 
Top