ایمن الظواہری کوئٹہ میں روپوش ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

زین

لائبریرین
ایمن الظواہری کوئٹہ میں روپوش ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن ………ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کا اہم رہنما ایمن الظواہری پاکستانی شہر کوئٹہ میں روپوش ہے۔ اخبار واشنگٹن ٹائمز نے پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایمن الظواہری اس وقت پاک افغان سرحدی علاقوں میں کوئٹہ کے قریب روپوش ہے تاہم سی آئی اے اور دیگر خفیہ ادارے بھی ایمن الظواہری کا پتہ لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق الظواہری جون 2008ء میں شمالی وزیرستان میں موجود تھا جہاں اس نے چند اہم عسکریت پسندوں سے ملاقاتیں بھی کیں بعدازاں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں نے اسے مجبور کر دیا کہ وہ یہ علاقہ چھوڑ کر چلا جائے جس کے بعد اگست 2008ء میں وہ شمالی وزیرستان سے بلوچستان چلا گیا جہاں سے وہ سرحد پارافغانستان چلا گیا جبکہ دسمبر یا جنوری 2009ء میں وہ واپس فاٹا میں آگیا جہاں سے وہ کوئٹہ کے آس پاس منتقل ہوا اور تاحال وہیں موجود ہے۔ ایمن الظواہری اس علاقے میں بار بار جگہ بدلتا رہتا ہے تاکہ اسے تلاش نہ کیا جا سکے۔ ایمن الظواہری کو مقامی افراد پر بھروسہ نہیں ہے اس لئے اس کی حفاظت پر مصری گارڈز مامور ہیں۔ اخبار کے مطابق پچیس ملین ڈالر سر کی قیمت کے حامل الظواہری کے کوئٹہ میں موجود ہونے کی خبر سے پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے سی آئی اے کو آگاہ کر دیا تھا۔
 
Top