ایلان ۔۔۔ بنا جنت کا مہمان

احمدبلوچ

محفلین
ہجرتوں کے سفر میں جان دینے والے ننھے ایلان کی داستان غم ۔۔
پاپا دیکھو !!
میں سو گیا ہوں ۔۔۔
دنیا والو !!
تم پریشان مت ہونا ۔۔ میں تمہارے خوابوں میں نہیں آؤں گا
پاپا میں ماما کے پاس ہی ہوں گا اوپر کہیں ۔۔ رب کی جنتوں میں
پاپا ۔۔!!
میں نے کئی راتیں بشار کے کتوں سے ڈر کر گزاری تھیں ۔۔
پاپا ۔۔!!
میں سونا چاہتا تھا لیکن اڑتے جنگی طیارے ،، گرتے بیرل بم مجھے سونے نہیں دیتے تھے
پاپا ۔۔ میں سونا چاہتا تھا !!
لیکن اس ڈر سے نیند نہیں آتی تھی کہ کہیں یہ خنجر بردار شامی درندے میری ماں کو قتل نہ کر دیں
اب جبکہ میری ماں نہ رہی ۔۔ میرے ساتھ شرارتیں کرنے والا میرا ننھا بھائی نہ رہا ۔۔
پاپا اب میں سو رہا ہوں !!
پاپا ۔۔!!
میں اچھا لگ رہا ہوں ناں ؟؟
پاپا ۔۔!! آپ نے ڈرنا نہیں اب لڑنا ہے ۔۔ !!
پاپا ۔۔!! بزدلی نہ دکھانا ۔۔
یہ دنیا والے آپکی مدد کو نہیں آئیں گے ۔۔
ان کے اداروں کے مسئلے ہوتے ہیں ، نوکری کو خطرہ لا حق ہوتا ہے
ان کے سکولوں میں شکایتی ٹولے ہوتے ہیں ۔۔
اساتذہ جنہوں نے طلبہ کو امت کے دفاع کے لئے تیار کرنا تھا
وہ سیکولر انقلابی سوچ پروان چڑھانے میں مصروف ہیں ۔۔ !!
ان کی این جی اوز بچوں کے نام پر اربوں کھا کر بھی کچھ نہیں کرتیں ۔۔
ان کے بڑے مسائل ہوتے ہیں ۔۔
یہ دنیا والے تمہاری کہاں سنیں گے ؟؟
پاپا ۔۔ !! ان کے سامنے دکھ مت بیان کرنا ۔۔!!
یہ تمہاری مدد نہیں کریں گے ۔۔ !!
پاپا ۔۔ میری بات مانو ۔۔ !!
تم دنیا والوں سے الجھو گے تو وہ تمہیں ماریں گے
جس سے میری نیند ڈسٹرب ہو گی ۔۔ !!
پاپا ۔۔ !! پلیز میرے پاس آ جاؤ ناں ۔۔۔
دیکھو مجھے تو سمندر کی لہروں نے بھی قبول نہیں کیا
کسی کی آنکھ میں اشک بھی نہیں ۔۔۔۔
میرے حق میں ایک دو بول بھی نہیں
پاپا ۔۔ !!
اگر دنیا والوں کا کتا بھی مر جائے تو چیخ چیخ کر ہلکان ہو جاتے ہیں
کون ہے جس کو ہماری فکر ہو گی ۔۔
کون ہو گا جو سوچے گا ہم نے ارض شام کو کیوں خیر باد کہا ؟؟
کیا وجہ تھی کہ ہم اپنے آبائی وطن سے بے دخل ہوئے ۔۔ ؟؟
کوئی نہیں جو اس پر سوچے ۔۔ کوئی نہیں !!
داعش تو صرف امریکہ کی خاطر تیل کے کنوؤں کی حفاظت کے لئے
اسرائیل نے قائم کی ۔۔۔۔
اس لئے بھی کہ مسلمانوں کے قتل عام کا کام بھی اس سے لیا جائے
کفریہ فوجیں مسلم ممالک میں اتار کر مروانے کی بجائے ۔۔۔۔
خلافت کے نام پر ۔۔۔ مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلایا جائے
قتل کرنے والے بھی لاالہ الااللہ کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہوں
تاکہ بھولے بھالے مسلمان ان کے بارے میں تذبذب کا شکار رہیں
اور یہ درندے اپنا خونی کھیل باآسانی جاری رکھیں ۔۔۔۔
لیکن امت مسلمہ اسے دولت اسلامیہ سمجھ بیٹھی
اس سے امیدیں وابسطہ کر لیں
لیکن مسلمانوں کو کون سمجھائے کہ یہ ایک دھوکہ ہے جو مسلمانوں کو دیا جا رہا ہے
پاپا ۔۔ !! یاد ہے نا ۔۔
بغدادی نے کہا تھا ۔۔ اللہ نے داعش کو اسرائیل کے خلاف لڑنے کا حکم نہیں دیا
اس سے کیا سمجھ آتی ہے ؟؟
یہی نا کہ یہ امریکہ ، اسرائیل ، شام ، ایران ، شامی افواج
اسرائیلی درندے ، اور یہ مسلمانوں کو شہید کرنے والے ۔۔ خوارج
اندر سے سب ایک ہیں ۔۔
لیکن پاپا ۔۔ !!
افسوس تو مسلمانوں پر ہےکہ ہمارے ڈوبنے یا مرنے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا
پاپا ۔۔ !! میں سو رہا ہوں ۔۔ دنیا بھی تو سو رہی ہے ۔۔۔۔
 

عادل بٹ

محفلین
نہ جانے کیوں دل پتھر ہوگیا ہے
سارا کا سارا شہر سوگیا ہے

اس دور میں مورخ بھی رو دیا
بحیرہ عرب خون سے تر ہوگیا ہے

تم تو حرمین شریفین کہلاتے ہو
امت کا شیرازہ تتر بتر ہوگیا ہے

اک جان بھی حرام ہے ناحق
بشر کا دشمن بشر ہوگیا ہے

تف ہے امہ کی بےحسی پر
امہ کو کس کا اثر ہوگیا ہے

کوئی ادھر کوئی کدھر ہوگیا ہے
اتحاد اختلاف کی نذر ہوگیا ہے
(ابن ریاض)
 
Top