مضمون ایف ٹی پی کا استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کچھ دوستوں نے ایف ٹی پی کے بارے میں دریافت کیا ہے کہ یہ کیا ہوتا ہے اور کس طرح اس کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ اس ٹیوٹوریل کا مقصد ایک ایف ٹی پی کلائنٹ FileZilla کے استعمال کی بنیادی ہدایات کے ذریعے ایف ٹی پی کی وضاحت کرنا ہے۔ اس پوسٹ میں بنیادی طور پر ذیل کے ربط میں موجود انفارمیشن کا اردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے:

FileZilla Quick Guide

ایف ٹی پی

ایف ٹی پی (FTP) فائل ٹرانسفر پروٹوکول (File Transfer Protocol) کا مخفف ہے۔ اور (جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے) اس کے ذریعے انٹرنیٹ پر فائلیں ٹرانسفر کی جاتی ہیں۔

کسی ایف ٹی پی سرور سے رابطہ کرنے اور وہاں سے فائلوں کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک ایف ٹی پی کلائنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ فائل زِلا (FileZilla) ایسا ہی ایک فری اور اوپن سورس ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ ذیل میں فائل زلا کے استعمال کی بنیادی ہدایات موجود ہیں۔

ایف ٹی پی سرور سے رابطہ کرنا


3_quickconnectbar_1.png


کسی ایف ٹی پی سرور سے رابطہ کرنے کے لیے فائل زلا کی Quick Connect بار میں ہوسٹ فیلڈ میں اس ایف ٹی پی سرور کا ایڈریس لکھیں۔ اگر یہ سرور کوئی خاص پروٹوکول جیسے کہ سیکیور ایف ٹی پی (SFTP) استعمال کرتا ہے تو اس کے ایڈریس سے پہلے اس پروٹوکول کا نام لکھیں۔ مثال کے طور پر اگر یہ SFTP سرور ہے تو اس کے ایڈریس سے پہلے sftp:// لکھیں۔ اس کے بعد پورٹ فیلڈ میں ایف ٹی پی سرور کی پورٹ کا نمبر لکھیں۔ یہ صرف اسی وقت ضروری ہے اگر ایف ٹی پی سرور کی پورٹ کا نمبر ڈیفالٹ پورٹ نمبر سے مختلف ہو۔ FTP سرور کی ڈیفالٹ پورٹ 21 ہے جبکہ SFTP کی ڈیفالٹ پورٹ 22 ہے۔ اس کے بعد یوزر نیم اور پاسورڈ فیلڈز میں ضروری انفارمیشن شامل کریں اور اس کے بعد Quickconnnect بٹن پر کلک کر دیں۔

ایف ٹی پی سرور پر نیویگیشن


3_quick_guide_loca_fileview_1.png


اگر آپ ایف ٹی پی سرور سے کامیابی سے کنکٹ ہو گئے ہیں تو آپ کو دائیں جانب مین ونڈو میں سرور پر موجود فائلز اور فولڈرز کی لسٹ نظر آئے گی۔ اوپر کے ایڈٹ باکس میں آپ کو زیر استعمال فولڈر کا نام بھی نظر آ رہا ہوگا۔ کسی فولڈر میں جانے کے لیے آپ اس کے آئیکون پر ڈبل کلک کریں یا پھر ایڈٹ باکس میں اس کا نام ٹائپ کر کے انٹر کریں۔ جس فولڈ پر آپ کو ".." لکھا نظر آ رہا ہے، اس پر ڈبل کلک کرکے آپ اوپر والے فولڈر میں واپس آ سکتے ہیں۔


لوکل کمپیوٹر کی نیویگیشن


3_quick_guide_fileview_1.png



فائل زلا میں آپ اپنے کمپیوٹر کے فائل سسٹم میں اسی طرح گھومتے پھرتے ہیں جیسے کہ سرور کے فائل سسٹم میں نیویگیشن کی جاتی ہے۔ یہاں ایک فرق موجود ہے، وہ یہ کہ لوکل فائل سسٹم کی انفامیشن ایک tree کی شکل میں منظم کی گئی ہوتی ہے۔ اگرچہ ریموٹ سائٹ (ftp سرور) کی انفارمیشن بھی ٹری کی شکل میں دیکھنا ممکن ہے لیکن اسے بائی ڈیفالٹ خفیہ رکھا گیا ہے۔ ریموٹ سائٹ کے فائل سسٹم کو ٹری کی شکل میں دیکھنے کے لیے
3_toolbar_remotetreeview_1.png
بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد کسی بھی فولڈر میں جانے کے لیے فائل سسٹم ٹری میں اس فولڈر کے نوڈ کو کلک کریں۔

فائلیں منتقل کرنا


3_quick_guide_transfer_1.png


آپ کسی بھی فائل پر ڈبل کلک کرکے اسے اپلوڈ یا ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ فائل ٹرانسفر کیو (transfer queue) میں شامل ہو جائے گی اور فائل کی منتقلی ازخود شرع ہو جائے گی۔ کئی فائلوں یا فولڈرز کو ایک ساتھ ٹرانسفر کرنے کے لیے ان سب فائلز اور فولڈز کو منتخب کریں اور اس کے بعد اس سلیکشن پر رائٹ کلک کریں۔ اس کے بعد نمودار ہونے والے کانٹیکسٹ مینو سے اپنی مرضی کے مطابق Upload یا Download منتخب کر لیں۔ آپ فائلوں کو ڈریگ ڈراپ (drag & drop) کے ذریعے بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائلوں کو منتقلی کی قطار (transfer queue) میں شامل کرنے کے لیے ان پر رائٹ کلک کر کے پاپ اپ مینو سے Add to queue منتخب کریں۔ یہ فائلیں بعد میں منتقل ہوں گی۔ آپ فائلوں کو ڈریگ ڈراپ کے ذریعے بھی اس قطار (queue) میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ٹول بار پر
3_toolbar_transfer_1.png
بٹن کلک کرنے سے فائل ٹرانسفر شروع ہو جائے گی۔

امید کرتا ہوں کہ اس ٹیوٹوریل سے دوستوں کو ایف ٹی پی کے بارے میں بنیادی معلومات مل جائیں گی۔
والسلام
 

hakimkhalid

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی!
جزاک اللہ

کیا ایف ٹی پی سرور پر کمپریس فائل(جیسے zip,rar,tarوغیرہ) اپلوڈ کر کے انکمپریس کی جا سکتی ہے؟

کیا ایک سرور سے دوسرے سرور پر بغیر ڈاؤنلوڈ کیے فائل ٹرانسفر ممکن ہے؟
(جیسے اب کئی فری سرور(8888mb.comوغیرہ) پر بھی ون کلک انسٹالر کی سہولت سے بغیر اپلوڈ کیے جملہ ‘ورڈ پریس،پی ایچ پی بی بی فورم اور دیگر ایپلیکیشن انسٹال کی جا سکتی ہیں)
 

دوست

محفلین
ان کمپیریش کی سہولت سرور پر ہوتی ہے نا کہ ایف ٹی پی سے۔ یہ سرور پر منحصرہے کہ وہ یہ سہولت دیتا ہے یا نہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
hakimkhalid نے کہا:
بہت خوب نبیل بھائی!
جزاک اللہ

کیا ایف ٹی پی سرور پر کمپریس فائل(جیسے zip,rar,tarوغیرہ) اپلوڈ کر کے انکمپریس کی جا سکتی ہے؟

کیا ایک سرور سے دوسرے سرور پر بغیر ڈاؤنلوڈ کیے فائل ٹرانسفر ممکن ہے؟
01۔ یہ بھی ہوسٹ یا اس کے سرور پر منحصر ہے۔
02۔ یہ ویب ٹرانسفر یا ویب سیو نامی سافٹ وئیر سے ممکن ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
ان کمپیریش کی سہولت سرور پر ہوتی ہے نا کہ ایف ٹی پی سے۔ یہ سرور پر منحصرہے کہ وہ یہ سہولت دیتا ہے یا نہیں۔

دوست!
کئی ایف ٹی پی سافٹ وئیرز میں انکمپریس کرنے کی آپشنز نظر آئیں اسی حوالے سے یہ سوال پیدا ہوا۔
آپ کے جواب سے وضاحت ہوئی کہ یہ سافٹ وئیرز اسی سرور پر کام آسکتے ہیں جہاں یہ سہولت موجود ہو۔
 

hakimkhalid

محفلین
پاکستانی نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
بہت خوب نبیل بھائی!
جزاک اللہ

کیا ایف ٹی پی سرور پر کمپریس فائل(جیسے zip,rar,tarوغیرہ) اپلوڈ کر کے انکمپریس کی جا سکتی ہے؟

کیا ایک سرور سے دوسرے سرور پر بغیر ڈاؤنلوڈ کیے فائل ٹرانسفر ممکن ہے؟
01۔ یہ بھی ہوسٹ یا اس کے سرور پر منحر ہے۔
01۔ یہ ویب ٹرانسفر یا ویب سیو نامی سافٹ وئیر سے ممکن ہے۔

شکریہ
پاکستانی
 
Top