ایشین گیمز 2010

عثمان رضا

محفلین
ایشین گیمز 2010 کا آج سے آغاز ہورہا ہے
spoorts1_n16.jpg
 

خوشی

محفلین
عثمان جی شکریہ اس خبر کے لئے

ویسے واپسی پہ پاکستانی کھلاڑیوں کو کیا ملے گا؟؟؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر جیت گئے تو واہ واہ اور اگر ہار گئے تو وہی جو ہر بار بلند و بانگ دعوں کے بعد ہوتا ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
ایشین گیمز کبڈی میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا

گوانگ ژو…ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ تو تھم گیا، مگر سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان ٹیم کانسی کے تمغے کی حقدار پائی۔ گوانگ زو میں جاری ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان اور ایران کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کی، ایران نے بالآخر 16 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، شکست کے باوجود پاکستان ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔


ایشین گیمز کرکٹ،سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو ہرا دیا

گوانگ ژو…ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوائی لیفائی کر لیا۔ گوانگ ژو میں جاری سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 125 رنز بنائے،اور جیت کیلئے پاکستان کو 126رنز کا ہدف دیا۔افغانستان کی ٹیم میں شبیر احمد نوری 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، رضا حسن، لال کمار اور محمد ارشاد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا، 31 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب شرجیل خان 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاہم پاکستانی ٹیم20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنا سکی۔

بشکریہ جنگ
 
Top