ایشز: کیا وہ 21ویں صدی کی بہترین گیند تھی؟

پرتھ میں ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جب آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے انگلش بلے باز جیمز ونس کو بولڈ کیا تو اس گیند کو دنیائے کرکٹ کے مبصرین اور شائقین نے اس صدی کی بہترین گیند قرار دینا شروع کر دیا۔

میچ کے چوتھے دن سٹارک راؤنڈ دی وکٹ گیند کر رہے تھے اور ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند پچ پر موجود ایک دراڑ پر پڑی اور لیگ سائیڈ پر اپنے مقررہ راستے پر جانے کی بجائے ونس کی آف سٹمپ اڑاتی چلی گئی۔
۔
_99242445_vincedismissal.jpg
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین

لئیق بھیا! ویڈیو کا لنک بدل دیں؛ فی الوقت تو شین وارن کی ویڈیو دکھائی دے رہی ہے ہمیں؛ ویسے شین وارن کی باؤلنگ ہمیں بے انتہا پسند تھی۔ :)
 
اس طرح کی بالز کچھ نہ کچھ وقفوں سے کسی نہ کسی باؤلر کی جانب سے آتی رہتی ہیں۔ وقتی طور پر اس گیم کی گرما گرم کیفیت میں وہی بال سب سے اعلیٰ معلوم ہوتی ہے۔ ورنہ غور کرنے بیٹھیں تو ایسی ہی یا شاید اس سے اچھی بھی کچھ مل جائیں۔ انڈیا کو آصف کے لیگ کٹرز کی ویڈیوز دیکھ لیں۔ عامر کی مچل جانسن کو کی گئی بال۔ یا جو یاز بھائی نے ایشز والی لڑی میں اینڈرسن کی بال پوسٹ کی اور اس کے علاوہ بھی بہت مل جائیں گی۔

کہنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ یہ بال اعلیٰ نہیں تھی۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
عام طور پر، اس طرح کی گیند کی توقع ایک سپن باؤلر سے کی جا سکتی ہے۔ ممکن ہے، پچ میں کوئی کریک وغیرہ بھی ہو۔ بال اچھی تھی، اس میں کوئی شک نہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
زہے نصیب؛ آج تو تابش بھائی ایک عرصے بعد محفل میں پوری طرح متحرک ہیں۔ کرکٹ سیزن کی برکات کا اثر معلوم ہوتا ہے۔ :)
پچھلے کچھ ماہ کی پے در پے مصروفیات کے بعد آج کچھ سکون ہے۔ آج چھٹیوں کے بعد دفتر آیا ہوں، تو فی الحال کام بھی کچھ خاص نہیں ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو یہ بال دیکھ کر سب سے پہلے وسیم اکرم کی 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل میں ایلن لیمب کو کی گئی بال یاد آئی تھی، بالکل ایسی ہی تھی اور شاید اسی لیے وسیم اکرم اس بال سے بہت خوش ہوا ہے۔ :)
 
مجھے تو یہ بال دیکھ کر سب سے پہلے وسیم اکرم کی 1992ء کے ورلڈ کپ فائنل میں ایلن لیمب کو کی گئی بال یاد آئی تھی، بالکل ایسی ہی تھی اور شاید اسی لیے وسیم اکرم اس بال سے بہت خوش ہوا ہے۔ :)
میں نے صدی بدلنے کی وجہ سے اس کا ذکر نہیں کیا۔ :)
 
Top