ایس ایف ٹی پی کیسے استعمال کیا جائے

مہوش علی

لائبریرین
اب تک میں FTP استعمال کرتی تھی۔

مگر اب نئے ویب کے لیے SFTP استعمال کرنا ہے، جبکہ مجھے اس کے متعلق کچھ علم نہیں ہے۔

کیا کوئی اس کے لیے کوئی اچھا سافٹ ویئر بتا سکتا ہے ( جو فری بھی ہو) اور اس کے استعمال کا طریقہ کار بھی؟

شکریہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ جی۔
یہ انسٹال تو ہو گیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ میں اسے استعمال کر پاتی ہوں یا نہیں۔
والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
[align=left:31e6e35e07]Nabil Brother,
I see different Folders like:

- web_user
- var
- usr
-tmp
-subdomains
-statistics
-private
-pd
-lib
-httpsdocs
-private
-lib
-httpsdocs
-etc
-error_docs
-conf
-cgi-bin
-bin
-anon_ftp

Where should I upload the index.htm file?
[/align:31e6e35e07]
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، اس سوال کا بہتر طور پر جواب تو شاید جیسبادی ہی دے سکیں گے۔ میں صرف اندازہ لگا سکتا ہوں کہ شاید /var/www/html/ یا /var/www/html/Private/ فولڈر میں آپ index.html کاپی کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
بات پوری طرح سمجھ میں نہیں آئی۔ sftp تو صرف secure ftp کو کہتے ہیں۔ فائل تو اسی جگہ لادی جانی چاہیے جہاں ftp سے لادی جاتی تھی۔

نبیل کا اندازہ درست لگتا ہے، ‎/var/www/htdocs میں عموماً index.html پائی جاتی ہے، apache ویب سرور کیلئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میرا تو یہی خیال تھا کہ SFTP سرور پر عام FTP کلائنٹ نہیں کنکٹ کر سکتا۔
 
سادے انداز سے

یہ تو سب جانتے ہی ہیں کہ ftp / port 21 پروٹوکول یوزر نیم پاسورڈ وغیرہ سب سادے انداز سے plain text میں ارسال کرتا ہے سو یہ خاصا خطرناک ہوسکتا ہے۔

sftp دراصل ssh پروٹوکول کا ایک حصہ ہے۔ اس کا ایف ٹی پی پروٹوکول سے اسی قدر تعلق ہے کہ کمانڈ وغیرہ ملتی جلتی ہیں وگرنہ اس میں کمیونیکیشن ssh / port 22 پر ہوتی ہیں۔

ssh خود SSL (سیکیور ساکٹ لیئر) کو استعمال کرتا ہے جس سے دونوں فریقوں کی شخصیت کا بھی یقین ہوتا ہے اور تمام ڈاٹا کی ترسیل encrypted بھی ہوتی ہے۔ آپ نے یقیناً ://https کے یو آر ایل استعمال کئے ہی ہوں گے۔
 
Top