ایسر ماڈل 6696 اوپی ای اسکینر کے ڈرائیور

فرخ منظور

لائبریرین
ظہور صاحب اس سائیٹ پر جا کر دیکھیں یہ ایف ٹی پی سائیٹ ہے اس میں آپ سکینرز میں جا کر دیکھیں شاید آپ کو مطلوبہ ڈرائیور مل جائے۔ اگر نہ ملے تو بتائیے گا کہ یہ یو ایس بھی سکینر ہے یا پیرلل اور یہ سکینر کب خریدا تھا۔
 
مذکورہ سائٹ کو پہلے ہی چھان مارا تھا مگر افاقہ نہیں ہوا تھا، یہ اسکینر پیرلل ہے اور 1997 کا بنا ہوا ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ظہور صاحب اسی سائٹ پر جا کر پیرلل کے فولڈر میں جائیں اس میں mirascan3423p ڈرائیور کی فائل ہوگی۔ اس زمانے میں ایسر کے تمام سکینرز ایک ہی generic ڈرائیور استعمال کرتے تھے اور وہ یہی ہے۔ آپ اسے انسٹال کر کے دیکھیں اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اس سکینر کی ایک عدد تصویر اتار کر بھی یہاں لگا دیجیے گا تاکہ تلاش بہتر طور پر ہو سکے۔
 
یہ رہی تصویر
20154184.JPG

میرا اسکین بھی انسٹال کرچکا تھا مگر کوئی افاقہ نہیں ہواتھا یہ مرض پیچیدہ ہے۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
ظہور احمد سولنگی صاحب میرے ساتھ رابطہ کریں۔ انشإ اللہ تعالیٰ‌امید ہے کہ آپ کے سکینر کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور امید ہے کہ ونڈوز ایکس پی میں‌بھی چلے گا ۔
 
ظہور احمد سولنگی صاحب میرے ساتھ رابطہ کریں۔ انشإ اللہ تعالیٰ‌امید ہے کہ آپ کے سکینر کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور امید ہے کہ ونڈوز ایکس پی میں‌بھی چلے گا ۔
مسئلہ صرف آپریٹنگ سسٹم کا لگتا ہے میرا اسکین شاید ونڈوز 98، این ٹی اور 2000 میں کام کریں۔ آپ سے رابطہ کرنے کی کیا سبیل ہے؟
 
ذیشان حیدر

محفلین
جی حضرت آپ کا سکینر 98 کو ہی قبول کرسکتا ہے آپ کون سی آپریٹنگ سسٹم پر استعمال کرنا چاہتے ہیں‌۔ اگر ایکس پی پر انسٹال کرنا چاہتے ہیں‌ تو
ایم ایس میسنجر پر رابطہ کریں‌۔
امید ہے کہ میں آپ مجھ سے اور میں‌آپ سے اپنی بات شیئر کرسکیں‌گے اور حل ضرور نکل آئے گا اللہ کے فضل و کرم سے کیونکہ میں‌بھی اب سکین پریسا 640پی ونڈوز ایکس پی پر استعمال کر رہاہوں اورطریقہ آپ کو بتا دوں گا جس سے انشإاللہ امیدہے کہ سکینئر چل جائے گا ایکس پی پر
 
آپ کو ایم ایس این آئی بھیج دی ہے۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم جناب ظہور احمد سولنگی صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم سب سے پہلے آپ یہاں‌سے فائل ڈا؂ن لوڈ کرلیں‌۔ جب آپ اس کو Unzipکر یں گے تو اس میں ایک Big Gameنامی فولڈر ہوگا اس میں aaaنامی فولڈر ہوگا ۔ آپ MIRA_95 نامی فولڈر کے سب فولڈرDISK1 میں سے ڈرائیور انسٹال کر لیں۔ اس کے بعد کنٹرول پینل کھول کر scanners and camrasپر کلک کریں وہاں Add an Imaging Deviceپر کلک کریں اور اس کے بعد Nextپر کلک کریں اس کے بعد آپ Manufacturarکی آپشن میں Eppsscannerپر کلک کریں اور Modelنامی آپشن میں سے Colour Flatbedسکینر چن لیں اور Next پر کلک کریں پھرNextپر کلک کریں بعد ازاں Finishپر کلک کریں جب آپFinishکے بٹن پر کلک کریں گے تو وہاں Hardware Installationکی ونڈو کھل جائے گی وہاں آپAlways Continueپر کلک کریں۔ کچھ فائلیں کاپی ہونا شروع ہو جائیں گی ان کو سسٹم میں کاپی ہونے دیں ۔ اس کے بعد آپ اپنی ونڈو کو ری فریش کریں اور دوبارہ Scanner and Camras پر آکر اس کو اپنے سکینر کو چیک کر یں آپ وہاں سکینر موجود پائیں گے۔ اب آپ اپنے مطلوبہ سکینر پر Right Clickکریں اور Propertiesمیں دیکھیں کہ Test Scanner or Camraکا بٹن آن ہے تو آپ کا سکینر انسٹال ہوچکا ہے۔
نوٹ: آپ کویہ بتاتا چلوں کہ اس تمام پروسیجر میں اپنے Scannerکا پاور سپلائی بٹن آف رکھیں ۔پروگرام انسٹال ہونے کے بعد آپ اپنے سکینر کو رن کرسکتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ آپ کا Mira Scan Softwareرن نہیں ہوگا بلکہ اس کےلئے آپ کو مختلف پروگرام مثلاًکورل ڈرا، فوٹو شاپ ، مائیکروسافٹ ورڈ کا سہارا لینا پڑے گا کورل ڈرا اور فوٹو شاپ پروگرام کے فائل مینیو Importکے بٹن پر کلک کریں سے آپ سکینر کو چن سکتے ہیں ۔ مجھے انشاء تعالیٰ امید ہےکہ آپ کا اب سکینر چل جائے گا اور کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ دُعاؤں میں خاص کر یاد رکھئیے گا۔
والسلام
 
arifkarim

معطل
ویسے پاکستانی پرانی چیزوں کو نئے دور میں کارآمد کرنے میں ہر فن مولیٰ ہیں۔ ہماری ٹرینوں کو ہی دیکھ لیں۔ انگریزوں کے وقت سے لیکر ابھی تک ویسے کی ویسے ہیں۔ سوچتا ہوں اگر انگریز یہاں ٹرین نہ بچھاتے تو ہم آج خچروں کو ہی موڈیفائی کرنے کی کوشش میں مگن ہوتے!
 
محترم جناب ظہور احمد سولنگی صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم سب سے پہلے آپ یہاں‌سے فائل ڈا؂ن لوڈ کرلیں‌۔ جب آپ اس کو unzipکر یں گے تو اس میں ایک big gameنامی فولڈر ہوگا اس میں aaaنامی فولڈر ہوگا ۔ آپ mira_95 نامی فولڈر کے سب فولڈرdisk1 میں سے ڈرائیور انسٹال کر لیں۔ اس کے بعد کنٹرول پینل کھول کر scanners and camrasپر کلک کریں وہاں add an imaging deviceپر کلک کریں اور اس کے بعد nextپر کلک کریں اس کے بعد آپ manufacturarکی آپشن میں eppsscannerپر کلک کریں اور modelنامی آپشن میں سے colour flatbedسکینر چن لیں اور next پر کلک کریں پھرnextپر کلک کریں بعد ازاں finishپر کلک کریں جب آپfinishکے بٹن پر کلک کریں گے تو وہاں hardware installationکی ونڈو کھل جائے گی وہاں آپalways continueپر کلک کریں۔ کچھ فائلیں کاپی ہونا شروع ہو جائیں گی ان کو سسٹم میں کاپی ہونے دیں ۔ اس کے بعد آپ اپنی ونڈو کو ری فریش کریں اور دوبارہ scanner and camras پر آکر اس کو اپنے سکینر کو چیک کر یں آپ وہاں سکینر موجود پائیں گے۔ اب آپ اپنے مطلوبہ سکینر پر right clickکریں اور propertiesمیں دیکھیں کہ test scanner or camraکا بٹن آن ہے تو آپ کا سکینر انسٹال ہوچکا ہے۔
نوٹ: آپ کویہ بتاتا چلوں کہ اس تمام پروسیجر میں اپنے scannerکا پاور سپلائی بٹن آف رکھیں ۔پروگرام انسٹال ہونے کے بعد آپ اپنے سکینر کو رن کرسکتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ آپ کا mira scan softwareرن نہیں ہوگا بلکہ اس کےلئے آپ کو مختلف پروگرام مثلاًکورل ڈرا، فوٹو شاپ ، مائیکروسافٹ ورڈ کا سہارا لینا پڑے گا کورل ڈرا اور فوٹو شاپ پروگرام کے فائل مینیو importکے بٹن پر کلک کریں سے آپ سکینر کو چن سکتے ہیں ۔ مجھے انشاء تعالیٰ امید ہےکہ آپ کا اب سکینر چل جائے گا اور کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ دُعاؤں میں خاص کر یاد رکھئیے گا۔
والسلام
محترمی ذیشان حیدر
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ و سعدکم اللہ فی الدارین
آپ کی رہنمائی کا شکریہ۔ اب یہ مسئلہ حل ہوچکا ہے اور نقشہ سحر و افطار کو اسکین بھی کرلیاہے۔
جزاکم اللہ۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
محترم جناب ظہور احمد سولنگی صاحب
کیا آپ نے کوئی اور طریقہ استعمال کیا ہے یا پھر میرے والے طریقہ پر عمل کیا ہے؟ اگر دوسرا کوئی عمل انسٹالیشن کےلئے کیا ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ نوازش ہوگی۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
‘‘ویسے پاکستانی پرانی چیزوں کو نئے دور میں کارآمد کرنے میں ہر فن مولیٰ ہیں۔ ہماری ٹرینوں کو ہی دیکھ لیں۔ انگریزوں کے وقت سے لیکر ابھی تک ویسے کی ویسے ہیں۔ سوچتا ہوں اگر انگریز یہاں ٹرین نہ بچھاتے تو ہم آج خچروں کو ہی موڈیفائی کرنے کی کوشش میں مگن ہوتے! ’’

محترمی عارف صاحب
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ !
ضرورت ایجاد کی ماں ہے ۔
 
السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
محترم جناب ظہور احمد سولنگی صاحب
کیا آپ نے کوئی اور طریقہ استعمال کیا ہے یا پھر میرے والے طریقہ پر عمل کیا ہے؟ اگر دوسرا کوئی عمل انسٹالیشن کےلئے کیا ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ نوازش ہوگی۔

طریقہ آپ والا تھا مگر میرا اسکین کی یوٹیلیٹی ایسر سائٹ سے ڈائون لوڈ کی تھی کیونکہ آپ نے ڈسک 2 کا فولڈر نہیں ڈالا تھا۔
 
Top