ایسا ہی ہوتا ہے نا . . . ؟ :)

اکمل زیدی

محفلین
ایک جملے کے لطائف میں ڈالنا چاہ رہا تھا مگر کچھ جملے زیادہ ہوگئے تو یہاں ڈال رہا ہوں . . . . میں کوئی رائیٹر نہیں ہوں اسے لطیفے کے طور پر ہی لیجیے گا . . . واقعے کی مماثلت . . . اتفاقی نہیں ہوگی . . . عمو ماً ایسا ہی ہوتا ہے . . . :p ۔ ۔ :D

شادی کے شروع کے دن :
سمندر کی کنارے دونوں آھستہ آھستہ چہل قدمی کر رہے تھے . . . کافی دور جا کر شاہد نے فرخندہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈ ال کر دیکھا . . . "تمہیں پتہ ہے میری محبت اس سمندر کی طرح ہے جس کی ہر موج تمہاری طرف پلٹتی ہے " شاہد نے سرگوشی کی . . .فرخندہ فرط جذبات سے شوہر کے کندھے سے لگ گئی . . ایک گہری سانس لے کر کہا اور تمہاری ہر موج میری محبت کو مہمیز کرتی ہے . . . . پھر آنکھیں موند لیں . . . . . . سمندر کی موجوں میں تلاطم کا سبب ...گہری ہوتی سانسیں تھیں . . .

کچھ سال بعد :
سمندر کی کنارے دونوں . . .. بھاگتے پھر رہے تھے . . . ببلو ہاتھ چھڑا کر پانی میں جا رہا تھا . . . . شاہد اس کے پیچھے اسے پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا ..ادھر چھوٹی اونٹ والے کی طرف جا رہی تھی فرخندہ اس کے پیچھے تھی .... یار دماغ خراب کردیا اس نے ابھی تو اتنی دیر سے پانی میں تھا پھر ضد کر رہا ہے شاہد ببلو کے کھینچتا ہوا لایا . . اور فرخندہ سے کہا جو روتی ہے چھوٹی کو جکڑے ہوئے تھی . . اور سانسیں پھولی ہوئ تھیں . . .
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
اکمل بھائی کیا نقشہ کھینچا ہے ، لگتا ہے کافی مشاہدہ ہے یا کافی تجربہ ہے
ویسے بندہ ابھی منتظر ہے
بچپن میں کسی نے پوچھا
بڑے ہو کر کیا کرو گے
میں نے کہا سہرا پہنوں گا
مگر اب پچپن میں منزل تو وہی ہے
بس الفاظ بدل گئے ہیں
سہارا پکڑوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا
تو جناب مدد کریں گے ہماری سہارا پکڑنے میں؟؟؟
 
لیجیے سرکار ۔ ۔ ۔ آپ کہیں اور ہم مدد نہ کریں ۔۔۔
images
images
 
آخری تدوین:
کیا بات ہے جناب ۔ زبردست مشاہدہ بیان کیا ہے آپ نے ۔ صد شکر کہ یہاں فرخندہ کی جگہ فرخندہ ہی تھی ۔ وارث سر ہوتے تو شاید فرخندہ کی جگہ کوئی اور حور بانو ہوتیں ۔ :D
 
محمد وارث

لائبریرین

حد نہیں ہو گئی ڈاکٹر صاحب مجھے خواہ مخواہ گھسیٹ لیا ساحل پر، آپ ڈاکٹر ہیں یا وکیل وہ بھی "ماہرِ طلاقیات" :LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک جملے کے لطائف میں ڈالنا چاہ رہا تھا مگر کچھ جملے زیادہ ہوگئے تو یہاں ڈال رہا ہوں . . . . میں کوئی رائیٹر نہیں ہوں اسے لطیفے کے طور پر ہی لیجیے گا . . . واقعے کی مماثلت . . . اتفاقی نہیں ہوگی . . . عمو ماً ایسا ہی ہوتا ہے . . . :p ۔ ۔ :D

شادی کے شروع کے دن :
سمندر کی کنارے دونوں آھستہ آھستہ چہل قدمی کر رہے تھے . . . کافی دور جا کر شاہد نے فرخندہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈ ال کر دیکھا . . . "تمہیں پتہ ہے میری محبت اس سمندر کی طرح ہے جس کی ہر موج تمہاری طرف پلٹتی ہے " شاہد نے سرگوشی کی . . .فرخندہ فرط جذبات سے شوہر کے کندھے سے لگ گئی . . ایک گہری سانس لے کر کہا اور تمہاری ہر موج میری محبت کو مہمیز کرتی ہے . . . . پھر آنکھیں موند لیں . . . . . . سمندر کی موجوں میں تلاطم کا سبب ...گہری ہوتی سانسیں تھیں . . .

کچھ سال بعد :
سمندر کی کنارے دونوں . . .. بھاگتے پھر رہے تھے . . . ببلو ہاتھ چھڑا کر پانی میں جا رہا تھا . . . . شاہد اس کے پیچھے اسے پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا ..ادھر چھوٹی اونٹ والے کی طرف جا رہی تھی فرخندہ اس کے پیچھے تھی .... یار دماغ خراب کردیا اس نے ابھی تو اتنی دیر سے پانی میں تھا پھر ضد کر رہا ہے شاہد ببلو کے کھینچتا ہوا لایا . . اور فرخندہ سے کہا جو روتی ہے چھوٹی کو جکڑے ہوئے تھی . . اور سانسیں پھولی ہوئ تھیں . . .
میری بیوی اکثر مجھے کہتی ہے کہ تمھارے وہ پسندیدہ "سپاٹس" جہاں ہم گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے تم اب وہاں بچوں کو کبھی ساتھ لے کر نہیں جاتے اور میں خون کے گھونٹ بھر کے رہ جاتا ہوں، اپنے مقتل کا نظارہ اب بار بار کون کرے :)
 
:laughing:
 
حد نہیں ہو گئی ڈاکٹر صاحب مجھے خواہ مخواہ گھسیٹ لیا ساحل پر، آپ ڈاکٹر ہیں یا وکیل وہ بھی "ماہرِ طلاقیات" :LOL:
ہاہاہاہاہا ۔ تُسی کیہڑا تھوڑی کردے رئے او میرے نال ۔:D
ہر کیفیت نامے کا پوسٹ مارٹم ہوتا رہا ہے آپ کے ہاتھوں ۔:p
اب جہاں بھی ازدواجیات کی بات آئے گی بطورِ ثبوتِ حسنہ آپ کا ہی ذکر آئے گا ۔ :cool:
 
میری بیوی اکثر مجھے کہتی ہے کہ تمھارے وہ پسندیدہ "سپاٹس" جہاں ہم گھنٹوں بیٹھے رہتے تھے تم اب وہاں بچوں کو کبھی ساتھ لے کر نہیں جاتے اور میں خون کے گھونٹ بھر کے رہ جاتا ہوں، اپنے مقتل کا نظارہ اب بار بار کون کرے :)
:rollingonthefloor:
 
وارث بھای اک بات تو طے ہے آپ جتنا بیگم بیزار نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ھاؤ مچ یو لو ہر ۔ ۔ ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہاہاہاہاہا ۔ تُسی کیہڑا تھوڑی کردے رئے او میرے نال ۔:D
ہر کیفیت نامے کا پوسٹ مارٹم ہوتا رہا ہے آپ کے ہاتھوں ۔:p
اب جہاں بھی ازدواجیات کی بات آئے گی بطورِ ثبوتِ حسنہ آپ کا ہی ذکر آئے گا ۔ :cool:
میں بیمار اور آپ مسیحا، یہ تو ہوا ازلوں کا تعلق کیفیت نامے والا۔

اب ازدوجیات میں، میں پھر بیمار تو آپ یہاں بھی مسیحا بنیں، ماہرِ ازدواجی فسادات و طلاقیات وغیرہ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے بتائیں وہ کون سا بیمار ہے جو ایک وقت میں چار چار معالج سے اپنا علاج کروانے پہ یقین رکھتا ہے ؟؟ :ROFLMAO:
ارے ڈاکٹر صاحب، وہ تو چار چار دوائیں ہیں، "اچھے" ڈاکٹر تو اس سے بھی زیادہ دوائیں لکھ دیتے ہیں کہ بیچارے کو کسی طرح شفا مل جائے :)
 
Top