ایسا لگتا ہے طالبان کی جنگ فاٹا سے بلوچستان منتقل ہورہی ہے،عبدالقادر بلوچ

کاشفی

محفلین
ایسا لگتا ہے طالبان کی جنگ فاٹا سے بلوچستان منتقل ہورہی ہے،عبدالقادر بلوچ
GeneralQadirBaluch_8-11-2013_113128_l.jpg

کوئٹہ …وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈعبدالقادر بلوچ نے شہدا کے لواحقین سے گفت گو میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت،بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔تاہم ایسا لگتا ہے طالبان کی جنگ فاٹا سے بلوچستان منتقل ہورہی ہے۔ ایک نیا جنگ کا میدان تیار ہونے جارہا ہے مجھے لگ رہا ہے طالبان کا میدان جو فاٹا میں تھا اسے یہاں منتقل کیا جارہا ہے اور یہ اسکے اشارے ہیں ۔ دوسری جانب سی سی پی او میر زبیر محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس میدان خالی نہیں چھوڑے گی، آخری سانس اور آخری گولی تک دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے۔
 
Top