ایامِ سافٹوئیر تعارف و تبصرہ

آحباب کے علم میں یہ بات ہوگی کہ جشن سالگرہ کا یہ ہفتہ سافٹوئیر ہفتہ ہے۔ جس کے ابتدائی تین روز مختلف سافٹوئیرز کے تعارف اور ان پر تبصرے کے لئے مخصوص ہیں۔ اور بعد کے چار دن ٹیوٹوریلز کے لئے۔

سافٹوئیر تعارف و تبصرہ کی ذیل میں احباب سے التماس ہے کہ محفل میں موجود آلات و سافٹوئیرس نیز فانٹس وغیرہ کو موضوع گفتگو بنائیں۔ تاکہ نئے سرے سے سبھی ان سے واقف ہو سکیں۔ یہ جہاں اہل محفل کی کارکردگی کی نمائش ہوگی وہیں کئیوں کو ایسے کام کرنے پر اکسایا بھی جا سکے گا۔ نیز مزید نئے آئڈیاز بھی سامنے آسکیں گے جن پر عمل درامد کرکے اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل کو مزید تابناک کیا جا سکے۔

آج اس سلسلے کا دوسرا دن ہے۔ اور پہلے دن کا آغاز محترم شاکر بھائی (المعروف دوست) کے لائبریری معاون ٹول سے ہوئی۔ موصوف پر ابھی نیا نیا پروگرامنگ کا شوق سوار ہوا تھا۔ اور جس قدر عجلت میں ایک کامیاب یوٹلٹی سے احباب کو نوازا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ اسے ان کی جانب سے بطور صدقہء جاریہ قبول فرمائے۔

ابھی انشاء اللہ نبیل بھائی، محفل کے خطاط اور فانٹ ساز احباب کی باری آنے والی ہے۔

میں بھی انشاء اللہ چاچو ٹائپنگ ہیلپر کو متاعارف کرانے کی سوچوں گا پر مجھے لگتا ہے کہ شاکر بھائی کی پیشکش کے بعد اس کی ضرورت باقی نہیں بچتی۔ بجز اسکے کہ وہ پلیٹ فارم سے آزاد ہے اور کسی لائبریری کی ضرورت بھی نہیں۔

اللہ ہمیں ہمارے نیک مقاصد میں کامیاب کرے اور ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین!
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔
میں ذیل کے زمرہ جات کے سوفٹویر کا تعارف پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں:

- اردو فورم سوفٹویر
- اردو وکی سوفٹویر
- اردو ایڈیٹر
۔۔

میں سب سے پہلے اردو فورم سوفٹویر کا تعارف پیش کروں گا۔
 
ہم شنین بھائی کے شکر گزار ہیں کہ موصوف نے اپنے مصروف ترین اوقات میں سے خاصہ وقت نکال کر ان سافٹوئیرس کا تعارف شروع کر دیا ہے۔

فی الحال اردو فورم سافٹوئیر کا تعارف جاری ہے۔ یہ دھاگہ مقفل رکھا گیا ہے تاحال کہ سبھی فورم سافٹوئیرس کا تعارف مکمل نہ ہو جائے۔ اس کے بعد احباب اسی دھاگے میں تبصرے کر سکیں گے۔ اس سے پہلے اگر کچھ کہنا ہو تو احباب سے گزارش ہے کہ نیا دھاگہ شروع کر لیں۔

والسلام
 
Top