اہم ترین کام!

محسن حجازی

محفلین
اسلام و علیکم!
مجھے ایک اہم کام کے سلسلے میں اردو کے نحوی اجزا کے سلسلے میں مدد درکار ہے۔ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کروں گا۔ انگریزی کے کچھ اجزائے کلام پیش کر رہا ہوں:

CC Coordinating conjunction
CD Cardinal number
DT Determiner
EX Existential there
FW Foreign word
IN Preposition/subordinate conjunction
JJ Adjective
JJR Adjective, comparative
JJS Adjective, superlative
LS List item marker
MD Modal
NN Noun, singular or mass
NNP Proper noun, singular
NNPS Proper noun, plural
NNS Noun, plural
PDT Predeterminer
POS Possessive ending
PRP Personal pronoun
PRP$ Possessive pronoun
RB Adverb
RBR Adverb, comparative
RBS Adverb, superlative
RP Particle
SYM Symbol
TO to
UH Interjection
VB Verb, base form
VBD Verb, past tense
VBG Verb, gerund/present participle
VBN Verb, past participle
VBP Verb, non-3rd ps. sing. present
VBZ Verb, 3rd ps. sing. present
WDT wh-determiner
WP wh-pronoun
WP$ Possessive wh-pronoun
WRB wh-adverb

ان کے مساوی اردو اجزا کلام کیا ہوں گے؟ دیگر، اگر کوئی مزید اضافہ اس فہرست میں ہو سکے تو بتائیے؟

م
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسلام و علیکم!
مجھے ایک اہم کام کے سلسلے میں اردو کے نحوی اجزا کے سلسلے میں مدد درکار ہے۔ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کروں گا۔ انگریزی کے کچھ اجزائے کلام پیش کر رہا ہوں:

CC Coordinating conjunction
CD Cardinal number
DT Determiner
EX Existential there
FW Foreign word
IN Preposition/subordinate conjunction
JJ Adjective
JJR Adjective, comparative
JJS Adjective, superlative
LS List item marker
MD Modal
NN Noun, singular or mass
NNP Proper noun, singular
NNPS Proper noun, plural
NNS Noun, plural
PDT Predeterminer
POS Possessive ending
PRP Personal pronoun
PRP$ Possessive pronoun
RB Adverb
RBR Adverb, comparative
RBS Adverb, superlative
RP Particle
SYM Symbol
TO to
UH Interjection
VB Verb, base form
VBD Verb, past tense
VBG Verb, gerund/present participle
VBN Verb, past participle
VBP Verb, non-3rd ps. sing. present
VBZ Verb, 3rd ps. sing. present
WDT wh-determiner
WP wh-pronoun
WP$ Possessive wh-pronoun
WRB wh-adverb

ان کے مساوی اردو اجزا کلام کیا ہوں گے؟ دیگر، اگر کوئی مزید اضافہ اس فہرست میں ہو سکے تو بتائیے؟

م

السلام علیکم،

یہاں تو کسی ماہر لسانیات کی خدمات درکار ہوں گی۔ :)
جن اصطلاحات کا اردو ترجمہ میرے ذہن میں آرہا ہے ، وہ ذیل میں درج کر رہا ہوں:
Adjective صفت
Noun, singular or mass اسم یا اسم جمع
Proper noun, singular اسم معرفہ
Verb, base form فعل
Verb, past tense فعل ماضی
Verb, past participle ماضی بعید
Symbol علامت
wh-pronoun اسم ضمیر
Verb, 3rd ps. sing. present صیغہ واحد حاضر
 

قیصرانی

لائبریرین
یہاں‌ دوست بھائی کی موجودگی ضروری ہے۔ وہ ترجمے اور لسانیات، دونوں‌ کے ماہر ہیں
 

تفسیر

محفلین
محسن صاحب کیا آپ Statistical parsing of Urdu sentences کے ماڈل پر کام کررہے ہیں۔اگر آپ اردو محفل کے ارکان کو ان terms کی definitions لکھ دیں توالفاظ بتانے میں آسانی ہوگی ۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
انگریزی اور اردو کی گرامر میں کافی فرق ہے۔ اس لئے انگریزی اصطلاحات کے اردو ترجمے مکمل تو ممکن ہی نہیں۔ اسی طرح اردو نحو کے بھی کچھ انگریزی ترجمے مکن نہیں۔ مثلا شک۔یہ، تمنائی۔ ان کا انگریزی مترادف نہیں ہے۔ یہ الفاظ بنانے ہوں گے۔ انگرزیزی میں جس طرح ہر جزو کے بھی صفتی جزو ہوتے ہیں وہ اردو میں نہیں ہیں۔ مثلا
Collective noun, possessive pronoun
وغیرہ۔ یہاں تک کہ اڈورب بھی نہیں ہوتا اردو میں۔ اسے فعلی صفت قسم کا ترجمہ بنانا پڑے گا۔
(میں جے تنوین سمجھ کر لگاتا آ رہا تھا، اب غور کیا تو وہ مد ہے ٹلڈے کی کنجی پر۔ تشدید کا بھی علم نہیں اس لئے مجبورا جھے بھی مجبورا اور مثلا لکھنا پڑ رہا ہے۔(
 

دوست

محفلین
محسن بھائی آپ یہ اصطلاحات کہاں استعمال کرنا چاہتے ہیں؟
میرے علم کے مطابق آپ کا اردو Parts Of Speech Tagger یا مشینی تجزیہ کار جیسی کوئی چیز بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔۔۔آپ او سی آر پر کام کررہے ہیں نا؟
اگر تو یہ اصطلاحات او سی آر کے لیے ہی درکار ہیں یعنی بیک اینڈ پر استعمال ہونگی تو میرا مشورہ ہے کہ انھیں ایسے ہی رہنے دیں۔ ان کا ترجمہ فضول ہوگا۔ مزید یہ کہ ان کا ترجمہ اب بھی شاید اتنا آسان نہ ہو۔ یہ انگریزی کی گرامر کے مطابق اخذ کی گئی یا بنائی گئی ہیں اور ان میں سے اکثر ایسی ہیں کہ ہیں ان کا علم ہیں نہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ DT Determiner انگریزی کی روائتی گرامر میں موجود نہیں یہ موجودہ دور کی اصطلاح ہے مختصرًا اتنا اس سے مراد ہر وہ لفظ ہے جو اسم کے معنوں کو محدود کردیتا ہے۔ ان میں سے کئی ایک تو ابھی تک میرے لیے اجنبی ہیں باوجود کہ لسانیات کا طالب علم ہوں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ ضروری ہی ہے کہ ان اصطلاحات کو اردوایا جائے تو ان کا کچھ کیے لیتے ہیں۔ میں اس سلسلے میں اپنے استاد محترم سے مدد حاصل کرلوں گا۔ چونکہ ہر اصطلاح کا ایک بیک گراؤنڈ ہے جس کو بنیاد بنا کر ہم ترجمہ گھڑ سکتے ہیں۔ اور وہ پس منظر میں ان سے پوچھ لوں گا۔ شاید اسی بہانے میرے علم میں بھی اضافہ ہو۔
وسلام
 

زیک

مسافر
جہاں تک مجھے سمجھ آیا ہے محسن کو ان اصطلاحات کا ترجمہ نہیں بلکہ ان اجزاء کے مساوی اردو زبان کے گرامر کے اجزاء کی ضرورت ہے۔ اب یہ تو کوئی اردو لسانیات کا ماہر ہی بتا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
جی میرا بھی یہی خیال ہے۔ میرے استاد محترم ماہر لسانیات ہی ہیں‌۔ لیکن بات یہ بھی ہے کہ اردو کی گرامر انگریزی سے کچھ مختلف ہے۔ چناچہ یہ لیبل ضروری نہیں‌ اردو پر بھی فٹ ‌بیٹھیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
جی میرا بھی یہی خیال ہے۔ میرے استاد محترم ماہر لسانیات ہی ہیں‌۔ لیکن بات یہ بھی ہے کہ اردو کی گرامر انگریزی سے کچھ مختلف ہے۔ چناچہ یہ لیبل ضروری نہیں‌ اردو پر بھی فٹ ‌بیٹھیں۔
آپ بس اردو کی گرامر کا ہی سوچیں ترجمہ نہیں بلکہ اردو کے نحوی اجزا درکار ہیں۔
 

تفسیر

محفلین
محسن صاحب کیا آپ Statistical parsing of Urdu sentences کے ماڈل پر کام کررہے ہیں۔اگر آپ اردو محفل کے ارکان کو ان terms کی definitions لکھ دیں توالفاظ بتانے میں آسانی ہوگی ۔ :)

مثال کے طور پر ۔ اردو کے قواعد (نحو) کا جانے والا اس سے اندازہ لگا سکےگا کہ اردو میں اس کا مسوای ہے کہ نہیں )



Definition: COORDINATING CONJUNCTIONS

COORDINATING CONJUNCTIONS are placed between main clauses, and they are preceded by a comma . Coordinating conjunctions also separate the last two items in a series, producing a construction that is simple, elegant, and brief

Symbol:
CC

Type:
There are seven types and they are: and,or for, nor, so, but and yet

Pattern:
There are 3 pattern:
subject1 cc subject2 + predicate
subject1 + predicate1 cc predicate2
subject + predicate , cc subject + predicte
 

محسن حجازی

محفلین
مثال کے طور پر ۔ اردو کے قواعد (نحو) کا جانے والا اس سے اندازہ لگا سکےگا کہ اردو میں اس کا مسوای ہے کہ نہیں )



Definition: COORDINATING CONJUNCTIONS

COORDINATING CONJUNCTIONS are placed between main clauses, and they are preceded by a comma . Coordinating conjunctions also separate the last two items in a series, producing a construction that is simple, elegant, and brief

Symbol:
CC

Type:
There are seven types and they are: and,or for, nor, so, but and yet

Pattern:
There are 3 pattern:
subject1 cc subject2 + predicate
subject1 + predicate1 cc predicate2
subject + predicate , cc subject + predicte
درست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 

دوست

محفلین
بھیا جی پھر اس کام کے لیے آپ کو کسی ایسے ماہر لسانیات سے رابطہ کرنا پڑے گا جو اردو کی گرامر پر کام کررہا ہو۔ آپ کو یاد ہوگا میں نے آپ کو جرمنی میں‌ مقیم ایک پاکستانی ماہر لسانیات محترمہ مریم بٹ کا ای میل ایڈریس دیا تھا؟؟
(یا مجھے دھوکا ہورہا ہے آپ کو دے ہی نہیں سکا(
بہرحال ہر دوصورتوں میں آپ کو یہ مدد انھی سے مل سکتی ہے وہ اردو گرامر کے مشینی تجزے پر کافی عرصے سے کام کررہی ہیں۔
اگر آپ کہیں تو پھر سے ای میل ایڈریس مہیا کردیتا ہوں۔
ویسے مجھے بڑی خوشی سی ہورہی ہے کہ اردو کا پارٹس آف سپیچ ٹیگر بن رہا ہے۔(کیا ایسا ہی ہے یا یہ کوئی اور ہی چیز ہے(۔
 
Top