تعارف اہل محفل کو آداب

السلام علیکم
حیرت ہے میری بے خبری پر ! اردو محفل پر میں نے رجسٹر تو کروا لیا تھا لیکن آج پہلی مرتبہ تفصیل سے محفل کادورہ کیا تو دل باغ باغ ہو گیا۔میں تو اردو کے لیے انٹرنیٹ پر کام کرنے والوں سے پہلے ہی بہت متاثر ہوں۔ اتنا سب کچھ اردو میں دیکھ کر یقین کیجیے بہت خوشی ہوئی۔ نبیل صاحب آپ کی محبت کہ آپ نےمجھے یاد دہانی کرائی۔ عنقریب کچھ لکھوں گا انشاء اللہ۔
ایک سوال: خط میں رائے شماری ڈالنے سے کیا مراد ہے؟
 

زیک

مسافر
عتیق میں نے آپ کی پوسٹ "تعارف" میں منتقل کر دی ہے کیونکہ اس میں کوئی "ضروری اعلان" نہیں تھا۔

اردو محفل پر خوش آمدید۔

رائے شماری سے مراد یہ ہے کہ آپ اپنی پوسٹ کے ساتھ کسی موضوع پر ممبران سے ووٹنگ کروا سکتے ہیں۔ مثلاً یہاں۔
 
ویلکم

خوش آمدید عتیق میاں
اور سنائیے کیا حال ہیں آپکے؟ تو فورم آپ کو پسند آ ہی گیا؟
بس آتے جاتے رہیئے گا
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
عتیق الرحمٰن صاحب، بہت عنایت ہے آپ کی کہ آپ میری درخواست پر یہاں تشریف لے آئے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے اور اپنے بلاگ جیسی شگفتہ تحاریر سے نوازتے رہیں گے۔ :welcome:
 
ہیں

مگر یہ عتیق صاحب کیا ہوئے، عوام ادھر خوش آمدید پر خوش آمدید کہے جارہی ہے اور صاحب ہیں کہ غائیب ہیں۔ خیریت؟
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
Top