اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

اچھا وہ جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور جو اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں ۔
یا پھر وہ جن کی بے تحاشہ جائیداد دنیا کے پانچ براعظموں ہے مگر وہ اپنی دادی کے گھر میں رہتی ہیں ۔ کونسی والی؟
وہ جس کے ۹۹ پیزا کمپنیاں ہیں۔
 
وہ جس کے ۹۹ پیزا کمپنیاں ہیں۔
سنا ہے وہ استعفیٰ کے لیے وزیراعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی

جناب میں استعفیٰ کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں۔

موصوف کہنے لگے۔ "ابھی تو صرف دو سال ہوئے ہیں۔ کچھ مہلت تو دیجیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سنا ہے وہ استعفیٰ کے لیے وزیراعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی

جناب میں استعفیٰ کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں۔

موصوف کہنے لگے۔ "ابھی تو صرف دو سال ہوئے ہیں۔ کچھ مہلت تو دیجیے۔
عمران خان پورے پانچ سال جنرل باجوہ کی نوکری کر کے پی پی اور ن لیگ کے ان سازشی نظریات کو عملا نیست و نابود کر دیں گے کہ فوج وزیر اعظم سے استعفی مانگتی ہے۔
 
Ali Baba

محفلین
عمران خان پورے پانچ سال جنرل باجوہ کی نوکری کر کے پی پی اور ن لیگ کے ان سازشی نظریات کو عملا نیست و نابود کر دیں گے کہ فوج وزیر اعظم سے استعفی مانگتی ہے۔
پی پی تو خیر بھٹو کے بعد کسی شمار ہی میں نہیں۔ یہ منافق نواز شریف ہے جو ہر آرمی چیف کو بھی آئی جی پولیس بنانا چاہتا ہے اور لے دے کر بات پھر بوٹ چاٹ پر ہی ختم ہوتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پی پی تو خیر بھٹو کے بعد کسی شمار ہی میں نہیں۔ یہ منافق نواز شریف ہے جو ہر آرمی چیف کو بھی آئی جی پولیس بنانا چاہتا ہے اور لے دے کر بات پھر بوٹ چاٹ پر ہی ختم ہوتی ہے۔
نوکری کی تہ نخرہ کی۔ نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ وہ بوٹ چاٹ کر وزیر اعظم بننے کے بعد خود کو سچ مچ کا وزیر اعظم سمجھنے لگ جاتا ہے۔ پھر فوج اور عدلیہ مل کر اسکی طبعیت صاف کرتی ہے۔
 
Ali Baba

محفلین
سنا ہے وہ استعفیٰ کے لیے وزیراعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی

جناب میں استعفیٰ کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں۔

موصوف کہنے لگے۔ "ابھی تو صرف دو سال ہوئے ہیں۔ کچھ مہلت تو دیجیے۔
چلیں اس نے یہ تو نہیں کہا ناں کہ استغفیٰ نہیں دونگا، اور پھر چپکے سے دے دیا، نہیں جاؤنگا اور پھر چپکے سے دستخط کر کے جدہ نکل لیا، اور پھر مر جاؤں گا ملک نہیں چھوڑونگا اور پھر عازمِ لندن ہو گیا، سنتے رہیئے منافقوں کی باتیں اور سر دھنتے رہیئے اس لے پر۔
 
یہی تو المیہ ہے کہ قوم کو جو جمہوری انقلابی رول ماڈل ملے ہیں وہ بھی سب کے سب پرلے درجہ کے منافق ہیں۔
 
Ali Baba

محفلین
یہی تو المیہ ہے کہ قوم کو جو جمہوری انقلابی رول ماڈل ملے ہیں وہ بھی سب کے سب پرلے درجہ کے منافق ہیں۔
رول ماڈل جو ملے سو ملے، لیکن ان سو کالڈ پڑھے لکھے با شعور لوگوں نے ان کو لیڈر بنایا ہے جو کسی دوسرے کے بغض میں ان کی لائنیں بولتے ہیں۔
 
ثمین زارا

محفلین

ثمین زارا

محفلین
سنا ہے وہ استعفیٰ کے لیے وزیراعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی

جناب میں استعفیٰ کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں۔

موصوف کہنے لگے۔ "ابھی تو صرف دو سال ہوئے ہیں۔ کچھ مہلت تو دیجیے۔
دل کو بہلانے کے خوب بہانے ہیں ۔ مخالف لگے رہیں ۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ صاحب بہت کوشش کر کے بھی کوئی حکومتی عہدہ حاصل نہ کر سکے ۔ حکومت کے پہلے سال ان کو دنیا کی ہر برائی نواز حکومت میں نظر آتی تھی اور وہ معیشت کی تمام برائوں کی جڑ انہیں قرار دیتے تھے۔ ایسے لوگوں کا کیا اعتبار ۔
فرخ سلیم کا گراف درست ہے۔ جی ڈی پی یعنی خام ملکی پیداوار معیشت کی نمو ناپنے کا ایک پیمانہ ہے۔ ن لیگی دور کے آخری سال میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو 5.8 فیصد رہی ہے۔عموما جب کسی ملک کی معیشت ترقی کرتی ہے تو اس کے زر مبادلہ یعنی آمدن میں اضافہ ہوتا ہے۔ کوئی اللہ کا بندہ بتا سکتا ہے کہ ن لیگی سورماؤں نے آخرکونسی بنیاد پر پاکستانی معیشت کو ریکارڈ ترقی دی تھی کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر بجائے بڑھنے کے الٹا منفی ہو گئے؟ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 2016 میں زرمبادلہ کے ذخائر جو مثبت 8 ارب ڈالر تھے ، محض دوسالوں میں گر کر منفی 8 ارب ڈالر رہ گئے :
IMG-0190.png

IMG-0272.jpg

پاکستان کے ہمسایہ ممالک جیسے بھارت یا بنگلہ دیش میں جب جی ڈی پی بڑھتا ہے تو اس کے ساتھ ساتھ ان کی ایکسپورٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا ہے۔ جس سے ان ممالک کے زر مبادلہ کے ذخائر یعنی آمدن میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور یوں ان کو کسی آئی ایم ایف یا دوست ممالک سے ڈالروں کی بھیک کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اسی لئے بھارت ایک بار، بنگلہ دیش دو بار جبکہ پاکستان 22 بار آئی ایم ایف کے پاس ڈالروں کی بھیک مانگنے گیا ہے۔ بار بار حکومتیں بدلنے کی بجائے ایک بار اپنا معاشی ماڈل بدل کر دیکھیں :)
5f5ec2bc33f9b.jpg

Fixing Pakistan’s financial woes - Newspaper - DAWN.COM
How to fix Pakistan’s economy - Newspaper - DAWN.COM
 
ثمین زارا

محفلین
جو لوگ اپنے علاقے کے جلسوں میں نوٹ خرچ کر کے لوگ بلاتے ہوں ۔ گوجرنواالہ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہوں اور اپنی سیٹ ہار جاتے ہوں ان کو پشتو فلم میں وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے ۔
پھر بھی جل تو جلال تو ۔ ۔
 
Top