اگر آپ اپنا نام خود رکھ سکتے تو :)

نیلم

محفلین
السلام علیکم ،کیسے ہیں سب
:)

ایک سوال ہے آپ سب سے یا ایک نیو گیم سمجھ لیں :)

اگر آپ اپنا نام خود رکھ سکتے تو
آپ اپنا نام کیا رکھتے
اور کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
:):):)
 
نیلم

محفلین
میں اگر اپنا نام رکھتی تو ایسا نام سیلکٹ کرتی جس کا مطلب بہت اچھا ہوتا
مجھے لگتا ہے کہ ناموں کا بہت اثر ہوتا ہے آپ کی زندگی پر
میں اپنا نام
بختاور
خوش بخت
یا ایسا ہی کوئی رکھتی :)
 
عاطف بٹ

محفلین
میں اگر اپنا نام رکھتی تو ایسا نام سیلکٹ کرتی جس کا مطلب بہت اچھا ہوتا
مجھے لگتا ہے کہ ناموں کا بہت اثر ہوتا ہے آپ کی زندگی پر
میں اپنا نام
بختاور
خوش بخت
یا ایسا ہی کوئی رکھتی :)
جی بالکل اثر ہوتا ہے ناموں کا۔
بختاور بھٹو زرداری اور خوش بخت شجاعت کو دیکھ کر تو ایسا نہیں سوچا ناں؟ ;)
 
نیلم

محفلین
جی بالکل اثر ہوتا ہے ناموں کا۔
بختاور بھٹو زرداری اور خوش بخت شجاعت کو دیکھ کر تو ایسا نہیں سوچا ناں؟ ;)
ہاہاہاہاہا
نہیں نہیں بالکل نہیں :D
صرف مطلب کا جان کر ،،،قسمت والی اچھے نصیب والی وغیرہ :)یا کوئی بھی اچھے مطلب والا نام
 
عاطف بٹ

محفلین
میں اپنا نام ابراہیم، موسیٰ یا عمر رکھتا کیونکہ مجھے یہ تینوں شخصیات بےحد پسند ہیں اور خواہش ہے کہ میں ان جیسا بنوں۔
 
فلک شیر

محفلین
پیدائش کی طرح نام کا اختیار بھی جملہ ذمہ داران ہی کے ذمّہ ہوتا ہے ویسے..........:)
بارِ دگر نام رکھنا ہوتا، تو مصعب یا عبداللہ پسند کرتا...............
تمام صحابہ اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین سے محبّت ہے، مگرمصعب بن عمیررضی اللہ عنہ .............سبحان اللہ...........اللہہم احشرنا معہم اجمعین.........
اور عبداللہ تو اللہ ربُّ العزت کا پسندیدہ نام ہے نا !!
 
بہت خوبصورت
بالکل عبداللہ تو اللہ تعالی کا پسندیدہ نام ہے
مصعب کا مطلب کیا ہے؟
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
مجھے اگر اختیار ہوتا تو میں

1- تبریز
(شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ سے عقیدت کے باعث)
2-منصور
(حُسین منصور رحمتہ اللہ علیہ جن کا میں بے حد مداح ہوں)
3-طاہر
( اپنے بڑے بھائی کا نام)
 
نیلم

محفلین
وعلیکم السلام
مجھے اگر اختیار ہوتا تو میں

1- تبریز
(شمس تبریز رحمتہ اللہ علیہ سے عقیدت کے باعث)
2-منصور
(حُسین منصور رحمتہ اللہ علیہ جن کا میں بے حد مداح ہوں)
3-طاہر
( اپنے بڑے بھائی کا نام)
بہت خُوب
تبریز نام بہت خوبصورت ہے:)
ویسے آپ کا جو پہلے نک تھا زحال وہ مجھے بہت اچھا لگا تھا
وہ نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ ؟:)
 
زبیر مرزا

محفلین
بہت خُوب
تبریز نام بہت خوبصورت ہے:)
ویسے آپ کا جو پہلے نک تھا زحال وہ مجھے بہت اچھا لگا تھا
وہ نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ ؟:)
میں جب پہلی بار ایک فورم اور اُس سے منسلک وائس چیٹ روم میں رجسٹرہوا تو
زحالِ مسکیں ( امیرخسروکی قوالی سُن رہا تو زحال نام مناسب لگا)
 
عاطف بٹ

محفلین
واؤ بھیا زبردست
یہ میرے پسندیدہ ترین نام ہیں :)اور عیسی بھی :)
جی عیسیٰ میرا بھی پسندیدہ نام ہے اور شخصیت بھی۔ :)
پتہ ہے آج سے دس بارہ سال پہلے میں یہ سوچا کرتا تھا کہ کاش میں بھی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرح جوانی میں ہی کوئی بہت بڑا کام کر کے دنیا چھوڑ جاؤں اور صدیوں تک یاد رکھا جاؤں۔ :)

پسِ تحریر: سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے دنیا چھوڑنے سے مراد ان کی وفات نہ لی جائے۔
 
سبحان اللہ پھر تو ناموں میں میری اور آپ کی پسند ایک ہی ہے :)
آپ اب اپنے بچوں کے یہ ہی نام رکھئے گا:D
بیٹی کا کیا نام ہے آپ کی
 
Top