اک چاند تنہا کھڑا رہا

اک چاند تنہا کھڑا رہا
میرے آسمان سے ذرا پرے
میرے ساتھ ساتھ سفر میں تھا
میری منزلوں سے ذرا پرے
کبھی دل کی بات کہی نہ تھی
جو کہی تو وہ بھی دبی دبی
میرے لفظ پورے توتھے مگر
تیری سماعتوں سے ذرا پرے !
 
Top