اکیڈیمک جرنل اینول آف اردو سٹڈیز بند ہونے کے قریب

نبیل

تکنیکی معاون
ماخذ: پاکستانیت ڈاٹ کام

آج پاکستانیت ڈاٹ‌ کام کی اس پوسٹ کے توسط سے یونیورسٹی آف وسکانسن، میڈیسن کے اینول آف اردو سٹڈیز جرنل کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی جوکہ گزشتہ 24 سال سے شائع ہو رہا ہے۔ لیکن یہ جان کر بھی دکھ ہوا کہ فنڈز کی کٹوتی کے باعث اس جرنل کی مزید اشاعت اب خطرے میں پڑ گئی ہے اور جرنل کی ویب سائٹ پر فنڈ ریزنگ کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ واقعی افسوس کا مقام ہے کہ ایسے علمی اور تحقیقی جریدے کی اشاعت بند ہونے کے قریب ہے۔ اینول آف اردو سٹڈیز کی سائٹ پر بہت سے اچھے مضامین دستیاب ہیں۔
 
Top