اکستان میں اسلامی بینکاری کا مستقبل تابناک ہے، شرمین ہدایت اللہ

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں اسلامی بینکاری کا مستقبل تابناک ہے ۔
یہ بات فرسٹ وومن بینک کی صدر شرمین ہدایت اللہ نے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرہارون عسکری ،سینئر بینکار اے بی شاہداور شعبہ بینکاری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اسلامی بینکاری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری شعبہ بینکاری کا بہترین اثاثہ ہے ۔انہوں نے اس بات کی پیش گوئی کی کہ مستقبل قریب میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بینک قائم ہوں گے جبکہ روایتی بینک بھی اسلامی بینکوں میں تبدیل ہوجائیں گے ۔کیونکہ لوگ بڑی تیزی سے اسلامی بینکاری کی جانب راغب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقامی معیشت میں شعبہ بینکاری کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے ۔

شرمین ہدایت اللہ نے کہا کہ جب دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک کا شعبہ بینکاری عالمی مالیاتی بحران کی زد میں تھا تو اس وقت بھی پاکستان کا شعبہ بینکاری خوش قسمتی سے اپنے پیروں پر کھڑا تھا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شعبہ بینکاری کے حوالے سے قانون سازی کو جدید خطوط پر استوار کیا جانا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے کھاتے داروں کے تحفظ کے لیے موثر فریم ورک وضع کیا جانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی جائیں اور ملک کی معیشت کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا جانا چاہیے اور مقامی معیشت کو مکمل طور پر دستاویزی معیشت میں تبدیل کیا جائے تاکہ تمام معاشی شعبوں کو منظم کیا جاسکے ۔
 
Top