اکاؤنٹنگ کے بارے میں

محمد اسلم

محفلین
السلام علیکم و رحمہ کیا کوئی بتاسکتا ہے کے حسابداری کا سب سے اچھا اطلاقیہ کونسا ہوگا اور کونسا ایسا اطلاقیہ ہوگا جس میں ہم موبائل سے ڈیٹا اس میں اپلوڈ کر سکتے ہیں یعنی موبائل میں سیلس آردڑ وغیرہ بنا کر بعد میں اس سافٹویئر میں اپلوڈ کرسکیں،،، لیکن بغیر انٹرنیٹ کے
 

متلاشی

محفلین
وعلیکم السلام بھائی اسلم صاحب۔۔۔۔!
اکاونٹنگ کے ویسے تو کئی سافٹ وئیر موجود ہیں جن میں پیچ ٹری ، کلین ٹچ اکائنٹنگ وغیرہ ۔۔۔۔ مگر آج کل ساری آرگنائزیشنز اپنی ڈیمانڈ کےمطابق اپنے اکاونٹنگ سافٹ وئیر خود ڈیزائن کرواتی ہیں ۔۔۔۔ جو صرف ان ہی کے پاس ہوتے ہیں ۔۔۔ اور ہر ایک کا اپنا علیحدہ سٹینڈرڈ ہوتا ہے۔۔۔! آپ کو کس قسم کا اکاونٹنگ سافٹ وئیر چاہیے ۔۔۔ ؟ موبائل کی جوآپ نےبات کی ہے ۔۔۔! اس میں موبائل کی ٹائپ اہم ہے ۔۔۔ ویسے نوکیا کے اکثر موبائلز(Symbion Operationg system) میں ایکسل کی ورک شیٹ تیار ہو جاتی ہے ۔۔۔ جس اکاونٹنگ کے کئی سافٹ وئیر سپورٹ کرتے ہیں ۔۔۔!
 

دوست

محفلین
اسمارٹ فون جیسا کہ اینڈرائڈ وغیرہ میں گوگل ڈاکس استعمال ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح کوئک آفس ایک ایپ ہے جو اسمارٹ فون میں انسٹال ہو کر سارا آفس کا کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
 

محمد اسلم

محفلین
السلام علیکم و رحمہ

برادران !
مجھے ایک چھوٹی کمپنی کے لئے چاہیئے ۔۔۔۔ ای آر پی نہیں۔
اور موبائل کی بات ایسے کہ۔۔اگر کوئی بندہ مارکیٹ میں گیا ہے تو وہیں وہ موبائل میں سیلس آرڈر وغیرہ بنالیے اور بعد میں آفس آکر اسے اصل سسٹم میں اپلوڈ کردیوے۔
جس سے محنت دوبارہ نا کرنی پڑے۔کچھ "جگاڑ" لگاؤ بھائیوں۔
والسلام
 
Top